1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو کی انتظامیہ اور تمام اراکین کو مبارکباد

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از غیر مندرج, ‏20 اپریل 2011۔

  1. غیر مندرج
    آف لائن

    غیر مندرج مہمان

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آج تیسری دفعہ ہماری اردو دیکھنے کا موقع ملا ۔ ماشاء اللہ کافی اچھا معیار ہے۔ سلجھے لوگ ، حدود اخلاق کی پابندی،برداشت کا رجحان ،سیکھنے، سکھانےکا جذبہ، مروت ،رواداری اور بھائی چارہ کی فضا بہت خوب۔ اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔شاید آپ کے ہمسفر چلنے کا موقع ملے۔
    ہردفعہ متوجہ کرنے والوں کاخصوصی شکریہ۔اللہ تعالی انکی مدد فرمائے۔
    محتاج دعا۔
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کی انتظامیہ اور تمام اراکین کو مبارکباد

    محترمی
    بہت خوشی ہوئی آپ کا تبصرہ پڑھ کر
    اس سے بھی زیادہ خوشی ہو گی اگر آپ بھی محبتوں کے اس قافلے میں شرکت فرمائیں۔
    والسلام
     
  3. غیر مندرج
    آف لائن

    غیر مندرج مہمان

    جواب: ہماری اردو کی انتظامیہ اور تمام اراکین کو مبارکباد

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ایک مرتبہ پھر نیک ارادوں ،کچھ حسرتوں ،امیدوں ،چاہتوں کےساتھ حاضر خدمت۔
    کل کچھ تفصیلی سیر کے بعد ہماری اردو کےخاندان میں تلخیاں ،ترشیاں سامنے آئیں۔کچھ لوگ جلد بازی کیوجہ سےیاخلاف فطرت لوگوں یا باتوں کو برداشت نہ کر سکنے کے سبب جذبات میں آکر فوری فورم چھوڑنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔کم از کم یہ اچھی بات نہیں۔اکثر تنقیدی لوگوں کو دیکھا ہے کہ انکے اچھے معلوماتی دھاگوں میں داخلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔جب خود شرکت نہیں کرتے پھر الزام تراشی اچھی بات نہیں۔
    جن دوستوں کو کچھ موضوعات نہیں ملتے یا انکی پسند کی چیز نہیں ملتی وہ اپنی پسندکو سامنے لانے کے لیے خود تقاضہ بھی کرسکتے ہیں۔اسطرح دوسرے لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوں گے۔
    بہت سارے اچھےلکھاری دوست دیگر فورمز پراپنے ارسال کردہ مراسلہ یہاں بھی شیئر کیا کریں تو بہت اچھا ہوگا۔نیز وقفے وقفے سےدیگر فورمز پر اس فورم کاتعارف بھی کروایا جائے۔ تاکہ وہاں کے اچھے لکھاری بھی متوجہ ہوں۔
    جن دوستوں نےہماری اردو میں شمولیت کی اور اس مختصر خاندان کا حسہ بنےوہ اسکو اپنے خاندان کی طرح سمجھیں۔خاندان میں ترشیاں ،تلخیاں آتی رہتی ہیں ان نامساعد حالات میں خاندان کو خیر آباد کہہ کر دور جا بسنا آپ کی تنہائی پسنی ہی کہلا سکتی ہے۔
    انتظامیہ کے لیے کچھ تجاویز وگزارشات
    1۔ نئے پیغامات مہمانوں کومتوجہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔مجھے ہر دفعہ تازہ پیغامات میں تین یا چار پیغامات نظر آئے ہیں۔انکی تعداد برھانے پر توجہ دی جائے۔
    2۔کچھ اردوسافٹویرڈاؤنلوڈ مثلا اردو کی بورڈ،نستعلیق فونٹس،انپیج ڈاؤنلوڈدغیرہ کے آپشن مرکزی صفحہ میں داخل کر دیئےجائیں تاکہ سرچ انجن کے ذریعے لوگ اسطرف متوجہ ہوں۔
    3۔اردو میں کمپیوٹر کی معلومات سیکھنے سکھانے کے لیے الگ سےدھگہ شروع کیا جائے تو یہ بھی مفید رہے گا۔
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کی انتظامیہ اور تمام اراکین کو مبارکباد

    عزیزِ من،
    آپ کی تجاویز ہمارے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔ آپ باقاعدہ طور پر اس بزم میں شامل ہوں تاکہ آپ سے تعارف بھی حاصل ہو سکے اور فورم کی بہتری کے لیے مزید اچھی اچھی تجاویز و مشورے میں میسر آ سکیں۔ آپ کی طرف سے مثبت جواب ملنے کی امید کے ساتھ
    والسلام
     
  5. غیاث
    آف لائن

    غیاث ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اپریل 2011
    پیغامات:
    16
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کی انتظامیہ اور تمام اراکین کو مبارکباد

    اسی کے ساتھ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔اور ہم ہوئے آپکے شریک سفر۔
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کی انتظامیہ اور تمام اراکین کو مبارکباد

    غیاث بھائی دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ :dilphool:
     
  7. غیر مندرج
    آف لائن

    غیر مندرج مہمان

    جواب: ہماری اردو کی انتظامیہ اور تمام اراکین کو مبارکباد

    اسلام علیکم
    اسلامک سیکشن پر توجہ کہ ضرورت ہے اور کمپیوٹرکی معلومات بھی شیئر کیا کریں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں