1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو چوپال کے ساتھ فنی خرابی ۔

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از پوش خان, ‏26 فروری 2007۔

  1. پوش خان
    آف لائن

    پوش خان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2007
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام و علیکم دوستو۔

    میں "ہماری اردوچوپال" کا نیا صارف کل ہی بنا ہوں۔ سب سے پہلے تو بہت مبارک اور شاباشی اتنے خوبصورت اور اعلٰی معیار کا چوپال بنانے پر۔ آپ جیسے بےلوث خدمتگاروں کی اردو کو بہت ضرورت ہے ۔

    میں جب 24 تاریخ کو ہماری اردو کا صارف بنا تو مجھے اندراج کے درخواست کے آخر میں بتایا گیا کہ (الفاظ یہ نہیں تھے لیکن مطلب یہی تھا)" آپ کا اندراج مکمل ہوگیا ہے اور منظوری کیلیئے منتظمین کو بیجھ دیا گیاہے اور آپکو ای میل کے ذریعے منظوری کی خبر دے دی جائے گی"

    لیکن 24گھنٹےسے زیادہ ہونے کے بعد بھی مجھے اب تک "ہماری اردو" چوپال کے جانب سے کوئی ای میل نہیں ملی ۔

    جب کہ ہم سب کو معلوم ہوگا کہ کسی بھی چوپال پر اندراج کرنے کے بعد اندراج کرنے والے کوفوراً (زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے) پہلی ای میل پتہ کے درست ہونے کی تصدیق کیلیئے اور دوسری ای میل جس میں دخول کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں بیجی جاتی ہیں۔

    آج اگر میں خود ہی داخل نہ ہوتا اور آپ کے ای میل کا انتظار کر رہا ہوتا تو ہوسکتا ہے آپ کے ای میل کے انتظار میں دو تین دن بعد "ہماری اردو چوپال" کو بھول جاتا اور پھر ان پچاس فیصدصارفین میں میں بھی شامل ہوجاتا جنہوں نے اندراج تو کیا ہے لیکن بات چیت میں کبھی حصہ نہیں لیا ۔

    "صارفین کی تفصیل" والی "لڑی" میں واصف صاحب کے مطابق 156 صارفین نےاندراج کے بعد بحث و مباحث میں کوئی حصہ نہیں لیا تو ہو سکتا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو کیونکہ انٹرنیٹ پر تقریباً ہر چوپال کا اندراج کا طریقہ کار ایک جیسا ہے کہ چوپال میں اندراج کے بعد ای میل کی تصدیق کے بعد ہی صارف چوپال میں حصہ لے سکتا ہے اور ہوسکتا ہے یہ 156 صارفین "ہماری اردو چوپال" کی ای میل کے انتظار میں ہوں اور جب انہیں ای میل نہیں ملی تو کچھ دن بعد یہ "ہماری اردو چوپال" کو ہی بھول گئے۔

    اس سلسلے میں میری کچھ تجاویز
    1: سب سے پہلے تو تمام "ہماری اردو چوپال" اندراج شدہ صارفین کو ای میل بھیجیں جس میں اپنا مختصر سا تعارف جس میں چوپال کی نئی تبدیلیوں کی تفصیل ہو۔

    2: دوسری ای میل جس میں "دخول" کی تفصیل ہو۔

    3: اپنے تمام سارفیں کو "ہماری اردو" کے ایک صفحہ " اردو کمپیوٹنگ" جس کا عنوان ہے " اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے " کا لنک بھیجیں ۔

    4: اردو کمپیوٹنگ صفحہ کا انیمیٹڈ لنک سرورق پر بھی ہو تو اچھا ہے کیونکہ کمپیوٹر پر اردو پڑنا اور لکھنا ہی سب سی بڑی رکاوٹ ہے اردو چوپال کیلیئے۔

    5: درج ذیل انٹرنیٹ ویب سائٹ کا لنک تمام صارفین کو بھیجیں اور ہماری اردو پر زیادہ سے زیادہ پرچار کریں
    http://salrc.uchicago.edu/resources/fon ... lable/urdu
    http://www.crulp.org

    6: ہمیشہ ہر تہوار پر یا کسی بھی "ہماری اردو" کی نئی تبدیلی پر تمام صارفین کو ای میل بیجھیں۔

    آخری بات انٹرنیٹ پر کامیابی کیلیئے اپنے صارفین کے ساتھ مستقل رابطہ کسی بھی ادارے کے لیئے لازمی ہے اور کسی بھی چوپال کیلیئے نیا اور معیاری مواد اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ اچھے چوپال پر لوگ روزانہ آتے ہیں اور آج کل کی مصروف زندگی میں انٹرنیٹ کیلیئے زیادہ سے زیادہ دو تین گھنٹے ہی دستیاب ہیں اور اگر ان دو تین گھنٹوں میں انہیں نیا دلچسپ اور معیاری مواد نہ ملے تو انہیں بوریت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں وہ نیا پن ڈھونڈنے کیلیئے دوسری طرف نکل جاتے ہیں ۔

    وسلام
    پوش خان
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پوش خان صاحب !

    بہت زبردست تجاویز ہیں۔
    یقیناً آپ ہماری اردو میں بہت اہم اور بارونق اضافہ ثابت ہوں گے ان شاءاللہ
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نئے صارف کا تب تک کھاتہ جاری نہیں‌کِیا جاتا جب تک اُسے چیک (اشتہار باز یا غیر اخلاقی نہ ہو) کرنے کے بعد ای میل نہ کی جائے۔

    آپ کا کھاتہ بغیر ای میل ملے ہی جاری ہو گیا یہ تو آپ کے لئے بونس ہے۔ :) لیکن آپ کو ای میل کیوں نہیں ملی یہ سوچنے کی بات ہے، لیکن آپ کے لئے نہیں ہمارے لئے۔

    آپ کی تجاویز کا بہت بہت شکریہ، جس حد تک ممکن ہُوا ان پر عمل کِیا جائے گا۔
     
  4. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اس طرح کی تصدیق کے لیے بھیجی جانے والی برقی ڈاک خود کار طریقہ کار کے تحت صارف کی طرف سے مہیا کردہ برقی ڈاک کے پتہ پر چلی جاتی ہے لیکن اکثر اوقات یہ Junk Mail والے فولڈر میں چلی جاتی ہے لہذا مذکورہ فولڈر کو بھی بسا اوقات دیکھتے رہنا چاہیے مبادا کوئی اہم پیغام آپ تک نہ پہنچ سکے ۔
     
  5. پوش خان
    آف لائن

    پوش خان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2007
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میرا خیال ہے سوچنے کی نہیں فکر کی بات ہے آپ کے لیئے اور تمام “ہماری اردو چوپال“ کے خیرخواؤں کیلیئے کیونکہ اسکا مطلب ہے چوپال کی صحیح طرح ایڈمنسٹریشن نہیں ہورہی اور میرا خیال ہے اچھی ایڈمنسٹریشن کامیابی کی پہلی سیڑی ہے ۔۔

    آپ کی بات سے میں اتّفاق کرتا ہوں اسی لیئے میں ہمیشہ اپنا جنک میل خانہ چیک کرتا ہوں کیونکہ میری ساری نئی ای میل ہمیشہ جنک خانے میں ہی جاتی ہے جب تک میں ان کومحفوظ شمار کر نہیں لے تے۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں