1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از ایم اے رضا, ‏4 اکتوبر 2011۔

  1. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ہماری اردو پیاری اردو نہ صرف ایک عظیم درسگاہ ہے بلکہ اردو کے حروف تہجی کو بچانے والا ایک عظیم محافظ اور مجاہد بھی چونکہ انٹرنیٹ نے اردو کو جس اہم مسئلہ یا مرض سے دوچار کیا ہے وہ رومن اردو کا مرض ہے جو پاکستانی معاشرے میں ایسے پھیلا ہے کہ الامان الحفیظ یہ اردو کے لئے کے لئے مستقل خطرہ ہے یا اردو کا مستقبل اور ترقی اس بارے قبل از وقت تو صرف نشاندہی یا پشین گوئی ہی جی جا سکتی ہے ابھی میرا موضوع رومن اردو نہیں ہے اس پر میں روزنامہ جناح میں سلسلہ وار لکھ چکا ہوں اور عوام نے اس کو بہت سراہا ہے ابھی میرے موضوع ہماری اردو پیاری اردو کے لئے کچھ اصلاحات ہیں اگر یہ کر گزرے تو نہ صرف پاکستانی معاشرہ پر احسان ہو گا بلکہ نسل نو کے لئے بھی گراں قدر سرمایہ ہو گا پچھلے دنوں محترم ہاروں رشید ،ملک بلال،اوشو،و دیگر احباب مجھ سے ملنے میرے آبائی شہر پھالیہ تشریف لائے واضح رہے کہ ان احباب کے ساتھ میرا رشتہ اس سے پہلے ہماری اردو فورم کی وساطت سے بنا اور اس فورم کی رو سے مجھے پتا چلا کہ کوئی ہارون رشید اور اوشو صاحب بھی ملک پاکستان میں بستے ہیں لیکن جب ہماری اردو انٹرنیٹ سے آگے بڑھی اور یہ صاحب کلر کہار میں بطور ایک فیملی اکٹھے ہوئے اور براستہ گوجرانولہ گجرات پھالیہ ملکوال اور پھر براستہ موٹروے راولپنڈی اور کلر کہار پہنچے اور ان سب نے مجھے بھی اپنے دیدار سے نوازا اسی اثنائ میں مجھے کچھ اصلاحات سوجھی اور میں نے سوچا کے تمام ہماری اردو فیملی کے ساتھ شئیر کر دوں
    آن لائن اصلاحات
    1 ہماری اردو پیاری اردو ایک الیکڑانک میگزین کا اجراء کرے فوری طور پر
    اور اس کے مقاصد: اسلام کی جامعیت،امن عالم کے لئے کاوش،اردو کا تحفظ اور فروغ،باہمی رواداری،اور پاکستانی قوم کی بیدارئ شعور کے حوالے سے رہنمائی اور متعلقہ مضامین ہوں
    2 ہماری اردو پیاری اردو مختلف موضوعات پر مقابلہ جات کر وائے خواہ مضامین کی صورت میں کالم یا آرٹیکل کی صورت میں
    3 ہماری اردو پیاری اردو کو باقاعدہ ایک این جی او کا درجہ دے دیا جائے اور اسے مزید ان خطوط پر استوار کیا جائے
    آف لائن یا انٹرنیٹ سے آگے اصلاحات
    1 اس کے ساتھ پرنٹ میڈیا کو شامل کیا جائے ہنگامی بنیادوں پر ایک شمارہ شائع کیا جائے خواہ شروع مین سالنامہ کی صورت میں ہی کیونکہ شمارہ کی عمر اتنی لمبی ہوتی ہے جب تک کہ اسکا آخری صفحہ تک نہ پھٹ جائےاور آف لائن بہترین تشہیر بھی ہے یہ
    2 جب ہماری اردو فیملی انٹر نیٹ سے آگے بڑھ ہی چکی ہے تو اسے ایک آرگنائزیشن کے طور پے کام کرنا چاہیے لیکن اسکا رول ماڈل ہمدرد وقف پاکستان ،ایدھی ویلفئیر ٹرسٹ ،مقتدرہ اردو مجلس یا منھاج القران انٹرنیشنل ہو اور یہ قوم کے لئے صحیح اور معتدل خطوط پر کام کر سکیں عملی طور پر درجہ بالہ رول ماڈلز کی طرح .اور صرف باتیں کرنا یا گرجنا کسی صورت بھی مقصد نہ ہو
    3 ہماری اردو نے کثیر تعداد میں لکھاری پیدا کیے ہیں شاعر پیدا کیے لیکن اس درسگاہ کا کوئی خاص نصاب نہیں جو یہ ان لکھاریوں یا شاعروں کو دے سکی ہو اس پر خصوصی توجہ دینی چاہیے نصاب سے مراد میری یہ ہے کہ کم ازکم اتنا تو ہو کہ وہ افراد ہماری اردوپیاری اردو کی پہچان کا ذریعہ بن سکیںویسے تو اس سے کہیں زیادہ حق ہے ہماری اردو پیاری اردو درسگاہ کا
    لیکن کم از کم یہ تو ہو
    میری پیاری ہماری اردو پیاری اردو فیملی میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں قرآن پاک میں ارشاد باری تعالی ہے قل سیر فی الارض لیکن اس کا مقصد صرف سیر نہیں ہے آپ سب لوگوں کی کاوشیں کہیں زیادہ ہیں لیکن ان کاوشوں میں قوم کی رہنمائی ،جذبہ حب الوطنی،اسلام کی جامیعت اور اس کے پرتو،اردو کی خدمت آف لائن،پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور بیدارئ شعور بھی شامل ہو تاکہ جہاں انتہا پسندوں،اسلام پاکستان اور امن دشمنوں کے قدم اٹھ رہے ہیں وہاں ان کےخلاف ہماری اردو پیاری اردو کا ایک قدم ضرور ہو تا کہ نسل نو جب بیدارئ شعور کو پہنچیے تو اسے اس بات کا خود بخود احساس ہو جائے کہ ہاں واقعی ہماری اردو ہیاری اردو فورم اور اس جیسے اداروں نے ان کے لئے کچھ کام کیا ہے صرف جھک نہیں ماری نہ باتوں کے دفتر بھرے ہیں
    دوستوں حضرت حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یہ آفاقی پیغام یاد رکھو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    شکریہ جناب معلوماتی تحریر کا
     
  3. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    صدیقی صاحب مجھے تو ڈر تھا انتظامیہ والے مجھے کان ہی نہ پکڑوا دیں
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    ارے ہم نے تو سنا تھا کہ یہ آپ کے شاگرد ہیں
     
  5. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    بس ہماری قسمت اچھی تھی جو۔۔۔۔۔۔۔گئے
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    یعنی آپ راضی بہ رضا نہیں‌ہیں
     
  7. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    رضا صاحب تجاویز بہت اچھی اور عملی ہیں لیکن ابھی ہماری اردو ایک کارواں کی شکل لے رہی ہے بس قافلے کے مکمل ہونے کی دیر ہے انشااللہ یہ سب کچھ ہو گا
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    ڈاکٹر آصف نے بہت ہی زبردست تشخیص کی ہے۔۔۔۔۔اور رضا صاحب کی نے بھی خوبصورت تجاویز دی ہیں۔
     
  9. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    السلام علیکم
    واہ استاد واہ
    آپ نے تو کمال کر دی
     
  10. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    آپ کا کمال کرنے کا بھی کوئی ارادہ ہے کہ نہیں؟
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    آپ بھی رضا صاحب کے شاگرد ہیں

    اب تو ہمیں بھی چاہئے کہ انہیں استاد مان لیں
     
  12. محمد فیصل
    آف لائن

    محمد فیصل ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    1,811
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو کے لئے چند مفید اصلاحات

    اتنی اچھے مشورے دینے کیلئے شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں