1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو اپنے زوال کی جانب گامزن

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از عقرب, ‏18 اکتوبر 2007۔

  1. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ

    نہایت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری اردو ایک لاوارث فورم بنتا جارہا ہے جس کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ آج ایک بار پھر (جی ہاں چند ہفتے قبل بھی ایسا سانحہ ہوچکا ہے اور اب پھر دوبارہ ) تقریباً گذشتہ 13 دنوں کا ڈیٹا غائب ہو گیا ہے۔ اور کسی منتظم کی طرف سے کسی طرح کی کوئی وضاحت یا اکتاہٹ سامنے نہیں آئی۔

    اللہ خیر کرے
     
  2. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے بھی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رھا ھے کہ میری تحریر کی ھوئی یادوں کی پٹاری کے آخری لڑی کا حصہ اچانک غائب ھو گیا ھے،!!!!
     
  3. ساجد
    آف لائن

    ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    میں نے بھی بہت بار یہ پوچھنے کی جسارت کرنے کی کوشش کی کہ اس سائٹ کا کوئی والی وارث بھی ہے یا یہ اللہ کے آسرے پر چلی جا رہی ہے۔ لیکن ہر بار یہ سوچ کر خاموش رہا کہ چل تو رہی ہے نا۔ لیکن اب تو اس کی شاید ہائی جیکنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔
    میں اس سائٹ کا اس وقت سے ممبر ہوں جب یہ نئی نئی وجود میں آئی تھی تب تو کبھی کبھار کسی ایڈمن وغیرہ کا ظہورِ پُر نُور ہو جایا کرتا تھا لیکن اب تو شاید کسی ناکام عاشق کے مزار کی مانند اپنا نام و نشاں بھی خفیہ رکھنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔
    براہِ مہربانی اس سائٹ کے کرتاؤں دھرتاؤں سے رابطے اور ان کے تھاں ٹھکانے کی کوئی سبیل کریں۔
     
  4. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    3 اکتوبر کے بعد کے سارے پیغامات سرے سے ھی غائب ھیں،!!!!!
     
  5. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    عقرب بھائی نے یہ لڑی شروع کر کے منتظم احباب کو توجہ دلانے کی کوشش کی ہے میں بھی حتی الوسع کوشش کرتا ہوں کہ انہیں حرکت میں لایا جائے عبدالجبار صاحب کے دور میں ہماری اردو خاصی فروغ پذیر رہی ہے مگر ان کے بعد سے بشمول میرے کوئی بھی منتظم صحیح طور پر اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہا ہے اگر آپ میں سے کوئی صاحب منتظمی کے فرائض ادا کر سکتے ہوں تو ذاتی پیغام کے ذریعے رابطہ کریں ہمیں خوشی ہو گی

    پچھلے چند ماہ میں ہماری اردو کو تین مختلف ہوسٹنگ کمپنیوں کے پاس ہوسٹ کیا جا چکا ہے مگر صورتحال یہ ہے کہ تینوں ایک سے بڑھ کر ایک نکلیں اور اپنے تمام تر دعووں کے برعکس کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہ کر سکیں

    موجودہ ہیکنگ کے بعد کمپنی کو ویب سائٹ کی بحالی کے لئے کہا تو انہوں نے بلاوجہ ڈیٹابیس کو بھی 3 اکتوبر کے مطابق بحال کر دیا جس سے بہت سے قیمتی پیغامات ضائع ہو گئے ہم کمپنی سے دوبارہ رابطے میں ہیں کہ وہ ڈیٹابیس کو 17 اکتوبر کے مطابق بحال کرے اس صورت میں 17 اکتوبر کے بعد لکھے گئے تمام پیغامات حذف ہو جائیں گے

    موجودہ ہیکنگ کے بعد ہم ایک بار پھر کمپنی تبدیل کرنے کو مجبور ہیں پی ایچ پی بی بی کا ورژن بھی اپ ڈیٹ ہونا مانگتا ہے ہماری طرف سے جو ٹیکنیکل کام ضروری ہیں وہ تو ہم ان شاء اللہ کریں گے مگر ہوسٹنگ سے متعلقہ پریشانی باقی ہے اگر آپ میں سے کوئی صاحب اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کر سکیں تو ہمیں خوشی ہو گی

    عقرب بھائی سے رہنمائی کی خصوصی گزارش ہے :)
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ایک مصور نے بہت محنت کے بعد ایک تصویر بنائی اور اسے شہر کے ایک مصروف چوک پر رکھ کر ایک تختی لگائی کہ اگر اس تصویر میں کوئی کمی ہو تو از راہ کرم اس کی نشان دھی کر دیں۔ اگلے روز تصویر کہ اوپر تنقید کی ایک طویل فہرست تھی۔ مصور بہت دلبرداشتہ ہوا اور اپنے ایک دوست سے مشورہ کیا۔ بولا یار میں نے اپنی تمام صلاحیتیں لگا کر تصویر بنائی تھی مگر اس کا یہ حال ہوا۔ دوست نے کہا کہ تم ایک عام سے تصویر بنا کر مجھے دو میں اس کا ازالہ کرتا ہوں۔ مصور کے دوست نے وہ عام سی تصویر اسی چوک پر لگائی اور ساتھ تختی لکھی اس تصویر میں اگر کوئی کمی ہو تو از راہ کرم اس کو درست کر دیں۔ تصویر مہینہ بھر لٹکی رہی اور کسی نے اسے درست کرنے کی کوشش نہیں کی۔
    کہانی کا حاصل یہ ہے کہ تنقید کرنا بہت آسان ہے اور چیز کو درست کرنا بہت مشکل۔ سامنے کی بات ہے کہ اس سائیٹ کے صارف ہونے کے ناطے اس کے میسر نہ ہونے پر اگر آپ کا دل اسقدر کڑھتا ہے تو جن لوگوں نے اسے بنایا ہے وہ اس سے کس قدر لگاؤ رکھتے ہوں‌گے۔ ان کے خلوص کو کم مت جانیے۔ انٹرنیٹ بہت نازک جگہ ہے اور ویب سائیٹ پر حملے روز کا معمول ہے۔ اس میں کبھی حملہ کرنے والا کامیاب ہو جاتا ہے اور کبھی بچاؤ کرنے والا۔ اس لیے خاطر جمع رکھیں اور ایڈمن حضرات پر بھروسہ رکھیں کہ وہ اس پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہاں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ اس کام کو سرانجام دے سکتے ہیں تو حماد بھائی کے کہنے کے مطابق ان کا ساتھ دیں۔

    حماد بھائی! میں اگرچہ کمپیوٹر کا کوئی بہت ماہر نہیں ہوں‌ لیکن میرے پاس ڈی ایس ایل کنکشن موجود رہتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ آپ کی مدد اور ہدایات کے مطابق میں‌یہ کام کر سکوں گا۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں تو بالکل نان-ٹیکنیکل سا آدمی ہوں۔
    لیکن پھر بھی اگر ہماری اردو کے کسی کام آ سکوں‌تو مجھے خوشی ہو گی۔
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ

    مجھے افسوس اس بات کا ھے کہ جو کچھ بھی میں نے اس دوران لکھا تھا، وہ میں کہیں بھی محفوظ نہیں کرسکا، ھم تو اپنے پڑھنے والوں کے شوق اور پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ھوئے اس ھماری پیاری اردو کی بارونق محفل میں اپنی ھر ممکن کوشش کرتے ھیں، کہ زیادہ سے زیادہ ھمارے اردو کے شائقین اس کے ممبر اور مہمان استفادہ حاصل کرسکیں، ھم لکھنے والے تو کوئی ٹیکنیکی کمپیوٹر کے ماھر نہیں ھیں، بس آپ لوگوں سے جو کمپیوٹر کی تکنیک سے واقف ھیں، صرف درخواست ھی کرسکتے ھیں، !!!!!!

    میں ان تمام لوگوں کا ممنون اور مشکور ھوں جنہوں نے ھمیں اردو میں لکھنے کی سہولت سے آشنا کرایا، اور ھمارے اردو لکھنے کے شوق کو اپنی اس اردو کی محفل میں جگہ بھی دی، !!!!!!!

    شکریہ اور خوش رھیں،!!!!!
     
  9. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    Re: شکریہ

    ہمیں نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری امریکی ہوسٹنگ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ 13 دنوں کا ڈیٹا ضائع ہونے کا سبب ان کا عملہ تھا اور انہوں نے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں فارغ بھی کر دیا ہے مگر ان کی ہر ای میل میں سوائے "سوری" کے اور کچھ نہیں ملا
    ہمارا مقصد کسی کو نوکری سے نکلوانا تو نہیں تھا ہم تو اپنا پچھلے 13 دن کا ڈیٹا مانگ رہے تھے مگر ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بھی ان دنوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہے

    سب سے پہلے تو میں محترم المقام عبدالرحمن سید صاحب سے معذرت خواہ ہوں کہ میری بار بار کوششوں کے باوجود ان کی اہم تحریریں بازیاب نہیں ہو سکیں اور دوسرے چونکہ آپ کی تحریریں کافی طویل اور معلوماتی ہوتی ہیں اس لئے میری گزارش ہے کہ اپنی تحریروں کو براہ راست ویب سائٹ پر لکھنے کی بجائے اپنے کمپیوٹر میں ایم ایس ورڈ کی فائل میں لکھا کریں اور تحریر مکمل ہونے پر اسے کاپی کر کے ویب سائٹ میں پیسٹ کر دیں اس سے نہ صرف آپ کا بیک اپ محفوظ رہے گا بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا

    اگرچہ کمپنی کے اعلی سطحی ذمہ داران نے آئندہ ایسی غفلت کا مظاہرہ نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم ہمیں کسی بہتر کمپنی کی تلاش ہے اگر آپ احباب اس سلسلے میں ہماری مدد کر سکین تو ہمیں یقینا خوشی ہو گی

    واصف بھائی آپ نے مثال تو بہت اچھی دی ہے مگر دوسرے ساتھیوں کے بات میں بھی دم ہے کیونکہ ہماری تمامتر کوششوں کے باوجود ڈیٹا بازیاب نہیں ہو سکا آپ کے نیک جذبات پر آپ کا شکر گزار ہوں 8) اس لئے بھی کہ شاید آپ ہی کی بات سے متاثر ہو کر نعیم بھائی خود کو خدمت کے لئے پیش کر رہے ہیں

    نعیم بھائی عنقریب آپ سے ای میل پر رابطہ ہو گا آپ کے بارے میں صارفین کی مجموعی رائے کافی بہتر ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ذمہ داری ملنے کی صورت میں آپ پہلے سے بڑھ کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے
     
  10. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    ایسا ہے کہ یہاں جو گفتگو کی جا رہی ہے کہ ہماری اردو اپنے زوال کی جانب جا رہی ہے
    اس میں کوئی شک نہیں‌واقعی دن بدن اس کے صارفین اور ایکٹو صارفین کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے ، ہر کسی کی اپنی مصروفیات ہوتی ہیں ان میں کوئی شک نہیں‌لیکن پھر بھی ہمیں کوشش کر کے ہفتہ میں کم از کم ایک گھنٹہ لازمی دینا چاہیے تاکہ فورم پر تھوڑی بہت بات چیت جاری رہے ۔۔۔۔

    اس زوال کی ایک اور وجہ جو میرے ذہن میں ہے وہ اس میں نت نئے جو ایروز ERRORS اور اس کی کم سپیڈ بھی ہے ۔۔۔۔۔۔ خیر اس بارے ایڈمن بہتر رائے اور فیصلہ دے سکتے ہیں ۔۔۔


    خوش رہیں‌
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں اس عظیم فورم کے منتظمین کی طرف سے اس اعتماد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ہی ادا کرسکتا ہوں۔ کیونکہ میں نکما آدمی ہوں۔ صرف کی-بورڈ پر انگلیاں مار لیتا ہوں۔
    گو کہ میں ہر خدمت کے لیے حاضر ہوں۔

    لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ آپ مجھ سے بہتر اور ہنرمند صارفین کو بھی ایک بار ٹرائی کر لیں۔ اگر وہ مل جائیں تو اور بھی اچھا ہے۔۔ ورنہ میں تو یہیں ہوں۔ :)
     
  12. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اس لڑی کو دیکھ کر آپ سب کی مردانگی اور مردانہ وار حوصلے پر دل خون کے آنسو رو پڑا اور بے اختیار علامہ اقبال :ra: کے اشعار یاد آگئے۔

    آپ کے لیے یہاں بھی عرض کئے دیتی ہوں ۔ شاید کہ اترجائے تیرے دل میں میری بات


    تندیء بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
    یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے


    اور یہ بھی یاد رہے

    ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
    تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے

    اگر آپ سب کو ہماری اردو سے واقعی پیار ہے تو آئیے عہد کریں کہ اس فورم کی بہاروں میں‌اضافے کے لیے باقاعدگی سے اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انشاءاللہ
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    زاہرا بہن آپ کی بات دل کو لگتی ہے میں‌فقط اتنا اضافہ کروں گا ۔

    عزم جن کا اٹل نہیں ہوتا
    ان کی مشکل کا حل نہیں ہوتا
    میں جو کرتا ہوں آج کرتا ہوں
    میری دنیا میں کل نہیں ہوتا
     
  14. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    الحمدللہ ۔ ہماری اردو کی انتظامیہ اور خیرخاہوں کو بیدار کرنے کی میری کوشش رائیگاں نہیں گی۔ :)
     
  15. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اچھا تو یہ لڑی ایک ہماری اردو کی خیرخواہی کی “عالمی سازش“ کے تحت شروع کی گئی تھی ؟؟ :)

    لیکن عقرب صاحب آپ کا بہت شکریہ کیونکہ آپ کی تنقید سے ہماری اردو کی تعمیر نو کی طرف کچھ نہ کچھ پیش رفت ہوتی نظر آ رہی ہے۔
     
  16. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    میری بھی یہی کوشش ھے کہ ھر وقت اپنے پیارے ساتھیوں سے مخاطب رھوں، اس وقت بھی زیر علاج ھوں، مگر کچھ نہ کچھ لکھ کر آپ سب کے سامنے رھتا ھوں،!!!!

    خوش رھیں اور ھمیشہ مسکراتے رھیں،!!!!
     
  17. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    عزم نو اور تجدید عہد کی اچھی کوشش ہے۔ ہم سب کو اس رنگارنگ بزم کو جاری رکھنے اور اس کی رونقیں بڑھانے میں اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہیئے۔

    لاحاصل، سعدیہ، ہارون، سموکر وغیرہ سے بھی گذارش ہے کہ تھوڑا بہت وقت ہماری اردو کو ضرور دیں۔ شکریہ
     
  18. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    سبھی ساتھیوں کو روزانہ کی بنیاد پر ضرور وقت دینا چاہئے۔ پھر جا کر اس کی حالت تبدیل ہو گی۔
     
  19. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اس درخواست میں محترم شیرافضل صاحب کا نام بھی شامل کرتی ہوں جو کہ ہماری اردو کے بہت ہی سنئیر اور دلچسپ صارف ہیں۔
     
  20. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    اس درخواست میں محترم شیرافضل صاحب کا نام بھی شامل کرتی ہوں جو کہ ہماری اردو کے بہت ہی سنئیر اور دلچسپ صارف ہیں۔[/quote:34ulyt9m]

    ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ
    پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ​
     
  21. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آپ لوگوں کے جذبے اور لگن کی بدولت واقعی ہماری اردو کی رونقیں واپس لوٹ رہی ہیں۔

    ماشاءاللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں