1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہمارا لیڈر بہادر ہے یا منافق

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از سید انور محمود, ‏30 جون 2014۔

  1. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    تاریخ: 30 جون 2014
    ہمارا لیڈر بہادر ہے یا منافق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100لفظوں کی کہانی

    تحریر: سید انور محمود
    کراچی میں دہشت گردی کے بعد اتوار 15 جون سے افواج پاکستان نے شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ایک جامع فوجی آپریشن ’’ضربِ عضب‘‘ شروع کر دیا ہے، اس آپریشن میں پاکستان ایئر فورس بھی اپنی زمینی فوج کی مدد کررہی ہے۔ طالبان دہشت گرد بچیوں کی تعلیم کے سخت مخالف ہیں اور انہوں نے بچیوں کے سینکڑوں اسکول تباہ کرڈالے۔ قدرت کے کھیل بھی عجیب ہوتے ہیں، قوم کی ایک بیٹی عائشہ فاروق جو پاکستان ایئر فورس کی ایک پایلٹ ہیں انہوں نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بناکر اور دہشت گردوں کو جہنم میں پہنچاکر اپنا قومی فریضہ ادا کیا، سلام عائشہ فاروق اس قومی فریضہ ادا کرنے پر، اللہ تعالی قوم کی اس بیٹی کی حفاظت کرئے۔ آمین

    کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کے جواں سال فرزند کیپٹن سعدربانی پاک فوج کی جانب سے وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کی کمانڈ کررہے ہیں وہ فوج میں صف اول کے بہادر، جری اورنڈر افسرکے طورپرجانے جاتے ہیں اور اسی بناءپر انہیں دہشت گردوں سے نبردآزما ہونے کاٹاسک دیا گیا ہے وہ کئی روز سے پاک فوج کے آپریشنل معاملات کی نہ صرف کمانڈ کررہے ہیں بلکہ پاک فوج کے اُس ہراول دستے میں شامل ہیں جو دن رات ایک کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کررہا ہے۔ بہادر باپ کےبہادر فرزند کیپٹن سعدربانی کی سربراہی میں فوجی دستے نے گزشتہ 4 روز کے درمیان مجموعی طورپر 36 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ ان کے 14 ٹھکانے بھی تباہ کئے۔ پاکستانی قوم سعدربانی کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر اُنکو خراج تحسین پیش کررہی ہے اور پوری قوم دل کی گہرائیوں سے ان دونوں بہادراور نڈرباپ بیٹے اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

    کچھ بات ہماری سیاسی قیادت کی بھی ہوجائے، ہمارئے لیڈر کے دہشت گردی کے خلاف ہونے والےجلسے میں ہم بسوں میں دھکے کھاکر پہنچے، دو گھنٹے کے انتظار کے بعد ہمارا لیڈر آیا تو ہم بے قابو ہوکر نعرئے لگارہے تھے۔ بہادر لیڈر قدم بڑھاوُ ۔۔۔۔۔۔ ہم تمارے ساتھ ہیں۔ باقی کی کہانی آپ صرف 100 لفظوں میں پڑھ لیں جس میں ہمارئے لیے ایک سبق ہے اور ایک منافق لیڈر کےلیے سیاست۔ اب کہانی پڑھکر آپ کیا فیصلہ کرتے ہیں کہ ہمارا لیڈر بہادر ہے یا منافق ہماری بلا سے ہمیں تو بس یہ پتہ ہے کہ کل پھر جلسہ ہے کل پھر جاینگے اور نعرہ ہوگا۔ ائے بہادرلیڈر قدم بڑھاوُ ۔۔۔۔۔۔ ہم تمارے ساتھ ہیں۔ کہانی پڑھیں ۔۔۔۔۔


    سو (100) لفظوں کی کہانی ۔۔۔۔۔۔بہادری ۔۔۔۔۔۔مبشر علی زیدی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دوستو! ہم سب مل کر دہشت گردوں سے لڑیں گے،
    یہی ایک طریقہ ہے دہشت گردی ختم کرنے کا،
    یہی حل ہے اس ملک میں حقیقی امن لانے کا،
    بس یہی صورت ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی،
    اس کی خاطر ہم طویل جنگ لڑیں گے۔
    ہماری پارٹی کے لیڈر نے بہت جوشیلی تقریر کی۔
    ہم کارکنوں نے نعرے لگا لگاکر پنڈال آسمان پر اٹھالیا۔
    اس کے بعد ہم سب نہتے کارکن اور ہمارے نہتے رہنما بڑی بہادری سے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
    ہم بسوں میں بھرکے…
    لیڈر اپنی بلٹ پروف کار میں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سو (100) لفظوں کی کہانی بشکریہ روز نامہ جنگ
     
    ملک بلال، پاکستانی55، ھارون رشید اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    احمق ہیں
     
    ملک بلال اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نااہل اور خود غرض ہیں ۔انہیں صرف اور صرف دولت سے پیار ہے اور یہ اقتدار میں بھی دولت جمع کرنے کے لئے آئے ہیں ۔
     
    ملک بلال اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اور وہ جو سالانہ کچھ کرتے ہیں۔۔۔۔اس قوم کے ساتھ۔۔۔۔وہ کم مذاق ہے؟
    معلوم نہیں۔۔۔۔اس قوم کے سیاسی، مذہبی اور دیگر فکر والے ۔۔۔اس قوم کو کب قوم بننے دیں گے؟
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    کس دکھتی رگ پہ ہاتھ رکھ دیا آپ نے :(
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بلال بھائی ۔۔۔۔یہ انتہا ہے۔۔۔۔کہ اس قوم کے لیے فقط ڈرامے۔۔۔۔۔ہوں۔۔۔۔۔اور ہم جیسے عام لوگ۔۔۔۔ان کو دیکھتے رہے۔۔۔۔لوگ مررہے ہیں۔۔۔۔۔اور یہ صرف الزامات کے چکر میں اپنے قد بڑے کرنے کے لیے لگے ہوئے ہیں۔
    ایسے میں خاموش رہنا بھی غلط ہے۔۔۔۔۔ہم کچھ اور تو نہیں کرسکتے۔۔۔۔تو کم از کم لفظوں کی صورت اپنا نقطہ نظر تو بیان کریں۔۔۔۔۔ظلم کو دیکھ کر ۔۔۔کچھ نہ بولنا۔۔۔۔یہ بھی تو زیادتی ہے۔۔۔۔۔۔۔آخر کب تک ہوتا رہے گا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ضرور کریں اسے ہی جمہوریت اور آزادی صحافت کہتے ہیں
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی میں تو مسلمان ہوں۔۔۔۔۔ظلم کے خلاف بولنا تو صحافت اور جمہوریت کے نعروں اور شعبوں کے وجود میں آنے سے بھی پہلے ۔۔۔۔ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے۔۔۔جدوجہد کرنے۔۔۔اور کم از کم درجے پر دل میں برا ماننا ضروری ہے۔۔۔۔۔یہ میں صحافت وغیرہ کے لیے نہیں کرتا۔۔۔۔کہ نہ تو میں صحافی ہوں۔۔۔۔۔اور نہ کسی سیاسی جماعت سے کسی قسم کا سیاسی تعلق ہے۔۔۔۔مگر میرے قوم کو گھیرا ہے۔۔۔۔۔۔مختلف لٹیرو اور ٹھگوں نے۔۔۔۔۔۔بس دل میں برا جان رہا ہوں۔۔۔۔ان کے برے کو۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب بھائی ایک بات پر تو ہم سب کا اتفاق ہے کہ آج تک جو صاحب اقتدار رہے ہیں ان لوگوں نے اس ملک کے لئے کچھ نہیں کیا نہ ہی عوام کے لئے کچھ کیا ہے ۔آج 66 سال بعد ہماری مسلہ روٹی کپڑا ہی پر رکا ہوا ہے ۔تعلیم اور صحت تک ابھی نہیں پہنچا ۔
    ان لوگوں نے ہمیں انسان ہی نہیں سمجھا ۔دوسرے ملکوں کو دیکھیں ترقی کی منزلیں طے کر کے کہاں سے کہاں پہنچ گے ہیں ۔یقین مانیں میں ایک غیر سیاسی بندہ ہوں ۔ لیکن یہ لوگ جو صرف اور صرف اقتدار ہی چاھتے اور اس سے لپٹے
    رھنا چاھتے ہیں ان لوگوں نے اقتدار میں رہ کر ملک اور قوم کو صرف لوٹا ہے دیا کچھ نہیں ہے
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پرویز بھائی۔۔۔خراب سیاست کے مقابلے میں خراب سیاست؟ یہ درست نہیں۔۔۔۔۔برائی کو نیکی سے ختم کرکے مثال قائم کی جاسکتی ہے۔۔۔۔۔بس میرا تو یہ موقف ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات سے میرا مکمل اتفاق ہے ۔دیکھیں قدرت کو کیا منظور ہے ۔
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی بھائی ۔ ہمیں یہی کرپٹ، یہی چور، یہی مفاد پرست قابلِ قبول ہیں ۔۔ کیونکہ ہمارے خیال میں یہ چند خاندان ہم پر حکومت کے لیے اور ہم کروڑوں بےوقعت انکی اور انکی نسلوں کی غلامی کےلیے پیدا ہوئے ہیں۔ ۔۔۔ انکے خلاف اور انکے ظالمانہ اور استحصالی نظام کے خلاف اگر کوئی آواز اٹھائے تو وہ ہمیں یعنی ہماری " غلام قوم " کی آزادی کو سلب کروا کر ہماری " غلامی " کو تقسیم کردے گا۔

    جاگ پنجابی جاگ جا نعرہ لگانے والا نواز شریف ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے قوم کو تقسیم نہیں کیا
    عبدالغفار خان سرخے کی پارٹی نے کوئی تقسیم نہیں کیا جس نے پاکستان میں قبر بنوانا بھی پسند نہ کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    طالبان خوارج نے تقسیم نہیں کیا جنہوں نے اولیائے کرام کے مزارات سے لے کر ہر مخالف مذہب و مکتبہ فکر کی عبادت گاہوں کو بموں سے اڑا ڈالا
    ایم کیو ایم کی مہاجر پرستی اور " جناح پور " نے تقسیم نہیں کیا
    جئے سندھ پارٹی نے تقسیم نہیں کیا
    وہ سب پاکستان کو متحد کررہے ہیں
    اور اگر کوئی اس کرپٹ نظام کو دلائل سے خلافِ آئین اور عوام دشمن ثابت کرتا ہے۔۔ تو قوم کو تقسیم کررہا ہے۔ سبحان اللہ !
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی آج تک جس نے بھی ان فرعونوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔اسے ان لوگوں نے طاقت سے دبا دیا ہے ۔تاکہ اور کوئی ایسا نہ کر سکے ،یہ ایک مافیہ ہے جس کے خلاف کوئی بھی اٹھنے سے ڈرتا رہا ہے ۔لیکن یہ دو حضرات
    ہیں جنہوں نے ان کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔اور دنیا نے دیکھا کہ کس بربریت کا مظاہرہ ہوا ہے ۔اب دیکھیں پورا پاکستان بند کر رہے ہیں صرف اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے کہیں بیمار اسپتال نہیں پہنچ سکے اور سڑکوں پر فوت
    ہو گے ہیں ۔لیکن ان کی اسی سوچ نے عوام کی سوچ تبدیل کی ہے اور یہی ان کا زوال کا باعث بنا ہے اور 14 اگست کو ان کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں