1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں؟

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از بےلگام, ‏12 جولائی 2012۔

  1. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    http://i1212.photobucket.com/albums/cc447/SajidS/Dividers/roseclustersdiv.gif
    ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں؟
    [​IMG]
    السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔



    کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ آج کا مسلمان اتنا پریشان اور مصیبتوں میں‌پھنسا ہوا کیوں ہے؟ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ آج کا مسلمان خسارے میں کیوں ہے؟ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ آج کا مسلمان بیماریوں میں‌ مبتلا کیوں ہے ؟ کبھی سوچا ہے ہم نے کہ مسلمانوں کا ایمان اتنا کمزور کیوں ہے؟

    ہمارا یمان اس لیے اتناکمزور ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں‌کہ اللہ تعالی ہی لائق عبادت ہے پھر بھی ہم اُس کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہراتے ہیں۔
    کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں‌ہر وقت دیکھ رہا ہے پھر اُس کے ڈر سے ہم گناہ کرنا نہیں چھوڑتے۔

    کیونکہ ہم جانتے ہیں کیونکہ ہم سچے انسان سے زیادہ جھوٹے انسان کی بات پر یقین رکھتے ہیں۔

    ہم جانتے ہیں‌کہ ہمیں‌ایک دن موت آنی ہے پھر بھی ہم فحاشیوں میں مبتلا ہیں۔

    ہم جانتے ہیں کہ ہمیں رَب کے پاس لوٹ کر جانا ہے پھر بھی ہم نیک اعمال نہیں کرتے۔

    ہمارا ایمان اس لیے اتنا کمزور ہے کیونکہ ہم حقیقت جانتے ہوئے بھی سچائی سے منہ موڑ لیتے ہیں۔

    کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی ہماری مدد نہیں کر سکتا پھر بھی ہم دوسروں‌سے مدد مانگتے ہیں۔

    ہم جانتے ہیں کہ اولاد اللہ تعالی کی ہی دین ہے پھر بھی ہم ہم مزاروں اور درباروں میں‌جا کر اولاد لیے منتیں مانگتے ہیں۔

    ہم جانتےہیں کہ موت ہمیں‌ایک دن آنی ہے پھر بھی ہم آخرت کی تیاری نہیں‌کرتے۔‌

    ہم جانتے ہیں کہ رَب کی ذات ہی رازق ہے اور رزق دینےکا وعدہ ہے اُس کا اپنے بندوں سے پھر بھی ہم رزق کی تلاش میں پریشان رہتے ہیں۔

    ہمارا ایمان اس لیے اتنا کمزور ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں‌کہ تمام خزانے اللہ کے پاس ہیں وہ جسے چاہے عطا کرے دے ہھر بھی ہم ناشُکری کرتے ہیں۔

    کیونکہ ہم جانتے ہیں‌ کہ دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے ہھر بھی نے نعوذباللہ ہم نے کئی داتا بنا رکھے ہیں۔

    کیونکہ ہم قرآن پاک کی تلاوت سے زیادہ شرکیہ کلام /شاعری پڑھنے اور شیئر کرنے کو ترجیح دیتےہیں۔

    ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالی ہم سے ناراض‌ہے پھر بھی ہم دنیا کی رنگینیوں میں‌ کھوئے ہوئے ہیں۔

    ہم جانتے ہیں‌کہ اللہ ہم سے ناراض‌ ہے ہم اُس کو منانے کی بجائے دنیا کو خوش کرنے میں‌ لگے ہوئے ہیں۔

    ہمارا ایمان اس لیے اتنا کمزور ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں‌ کہ اللہ تعالی کو جھوٹوں سے نفرت ہے پھر بھی ہم ہر بات پر جھوٹ بولتے ہیں۔

    ہم جانتے ہیں کہ یہ دنیا عارضی اور فانی ہے پھر بھی اسی دنیا کے پیھے بھاگ رہے ہیں۔

    ہم جانتے ہیں کہ یہ زندگی ہمیں دوبارہ نہ ملے گی پھر بھی ہم بُرائی کا دامن تھامے ہوئے ہیں۔

    کیونکہ ہمیں‌ اچھائی سے زیادہ بُرائی کرنے میں‌ لطف آتا ہےاس لیے ہم بھٹکتے ہی جا رہے ہیں۔

    ہمارا ایمان اس لیے اتنا کمزور ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں‌کہ اللہ تعالی کی پناہ ہی سب سے محفوظ پناہ ہے پھر بھی ہم اُس کی پیدا کردہ مخلوق سے پناہ مانگتے ہیں۔

    کیونکہ ہم کلمہ پڑھنے کے بعد بھی اُس کلمے کا صحیح مطلب سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔

    ہم جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے آخری رسول ہیں مگر اُن کی کہی ہوئی باتوں کی پیروی نہیں‌‌کرتے۔

    ہمارا ایمان اس لیے اتنا کمزور ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں‌ کہ معافی مانگنےسے اللہ تعالی ہمیں معاف کر دے گا پھر بھی ہم کے رحیم ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہیں۔

    http://i1212.photobucket.com/albums/cc447/SajidS/Dividers/roseclustersdiv.gif
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں؟

    جزاک اللہ اچھی تحریر ہے
     
  3. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں؟

    شکریہ بھائی جان
     
  4. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں؟

    جزاک اللہ بھائ جان بھت خوب
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں؟

    جزاک اللہ
    تھینکس فار نائس شیئرنگ
     
  6. اذان
    آف لائن

    اذان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    679
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں؟

    زبردست شئیرنگ
    شکریہ
    جزاک اللہ
     
  7. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں؟

    جزا ک اللہ جی
    بہت ہی مفید اور اعلی شئیرنگ ہے
     
  8. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں؟

    جزاک اللہ عادل بھائی۔
    بہت ہی اچھی شیئرنگ ہے۔
    اللہ ہم سب کو اس کو سمجھنے اور اپنی اصلاح کرنے کو توفیق عطا فرمائے۔
    آمین۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں