1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہلدی کینسر کے علاج میں مددگار؟

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏15 مئی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    ہلدی کینسر کے علاج میں مددگار؟

    برطانیہ میں سائنسدان یہ جاننے کے لیے تجربات کر رہے ہیں کہ آیا ہلدی میں موجود کیمیکل آنت کے کینسر کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
    تجربات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ہلدی میں پایا جانے والا کرکیومن نامی یہ کیمیائی مادہ نہ صرف تجربہ گاہ میں تیار کیے گئے کینسر زدہ خلیات کو ختم کر سکتا ہے بلکہ دل اور یادداشت کی کمزوری کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
    اسی بارے میں
    فالج کا نقصان کم کرنے میں ہلدی مددگار
    ہلدی سے کینسر کا علاج؟
    متعلقہ عنوانات
    سائنس
    اب برطانوی شہر لیسٹر کے ہسپتالوں میں کیموتھراپی کے ساتھ ساتھ کرکیومن کی خوراک کے استعمال کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
    برطانیہ میں ہر سال چالیس ہزار افراد میں آنت کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔

    اگر یہ بیماری جسم میں پھیل جائے تو مریضوں کو عموماً تین کیموتھراپی کی دوائیں ملا کی دی جاتی ہیں تاہم نصف سے زیادہ مریضوں پر ان کا خاص اثر نہیں ہوتا۔
    اس تجربے میں لیسٹر جنرل ہسپتال کے چالیس مریض حصہ لیں گے جنہیں کیموتھراپی کے آغاز سے سات دن قبل کرکیومن کی گولیاں دی جائیں گی۔
    اس تجربے کے نگران پروفیسر ولیم سٹیورڈ کا کہنا ہے کہ جانوروں پر ان دونوں چیزوں کے مشترکہ استعمال سے نتائج سو گنا بہتر رہے اور یہی اس انسانی تجربے کی بنیاد بنی۔
    انہوں نے کہا کہ ’آنت کا کینسر اگر جسم میں پھیل جائے تو اس کا علاج انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اور اس کی ایک وجہ مریضوں پر کیموتھراپی کے طویل عرصے تک استعمال کے نتائج بھی ہیں‘۔
    "یہ امکانات کہ کرکیومن کینسر زدہ خلیات پر کیموتھراپی کے اثرات کو بڑھا سکتا ہے اس لیے خوش آئند ہیں کہ اس سے مریضوں کو کم مقدار میں کیموتھراپی کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ زیادہ عرصے تک علاج جاری رکھ پائیں گے۔"
    پروفیسر ولیم سٹیورڈ
    ڈاکٹر سٹیورڈ کے مطابق یہ امکانات کہ کرکیومن کینسر زدہ خلیات پر کیموتھراپی کے اثرات کو بڑھا سکتا ہے اس لیے خوش آئند ہیں کہ اس سے مریضوں کو کم مقدار میں کیموتھراپی کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ زیادہ عرصے تک علاج جاری رکھ پائیں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن ایک پودے کے کیمیائی مادے سے کینسر کے علاج میں مدد لینا انوکھی بات ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سے مستقبل میں نئی ادویات کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے۔
    کینسر ریسرچ یو کے کی جوانا رینلڈز کا کہنا ہے کہ ’اس قسم کے تجربے سے ہمیں کرکیومن کی بڑی مقدات کے استعمال کے ممکنہ فوائد اور کینسر کے مریضوں پر اس کے دیگر اثرات کا پتہ چل سکتا ہے‘۔
     
  2. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہلدی کینسر کے علاج میں مددگار؟

    مفید شئیرنگ کا شکریہ
     
  3. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہلدی کینسر کے علاج میں مددگار؟

    بہت خوب بہت اچھی معلومات شئیر کی ہے آپ نے:n_TYTYTY:
    میں تو کھانوں میں ہلدی کا استعمال ضرور کرتی ہوں
     
  4. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہلدی کینسر کے علاج میں مددگار؟

    بے شک
    ہلدی بہت مفید مصالہ ہے ہمارے کھانوں کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں