1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏19 مئی 2007۔

  1. Guest
    Online

    Guest مہمان

    اُجڑے ہُوے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر
    حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر

    ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے
    تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر

    اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
    تو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر

    کیا جانئے کیوں تیز ہوا سوچ میں گم ہے
    خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اڑا کر

    اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہونگے
    وہ جھوٹ نہ بولے گا مرے سامنے آکر

    پہلا سا کہاں اب مری رفتار کا عالم
    اے گردش دوراں ذرا تھم تھم کے چلا کر

    اک روح کی فریاد نے چونکا دیا مجھکو
    تو اب تو مجھے جسم کے زنداں سے رہا کر

    اب ٹھوکریں کھائے گا کہاں اے غم احباب
    میں نے تو کہا تھا کہ مرے دل میں رہا کر

    اس شب کے مقدر میں سحر ہی نہیں محسن
    دیکھا ہے کئی بار چراغوں کو بُجھا کر

    (محسن نقوی)
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مہمان جی آپ کون ہیں اور ابھی تک مہمان خانے میں کیوں بیٹھے ہیں۔ رجسٹریشن کروا کے چوپال میں تشریف لائیے اور اتنی اعلی ذوق کی شاعری سے ہماری اردو کی رونقیں بڑھائیے ۔ شکریہ
     
  3. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    کیا کریں جب داخلے کے دروازے بند ہوں تو مہمان خانے میں مہمان بن کر بیٹھنا پڑتا ہے ۔
     
  4. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    سب مہمان کنواروں کی پارلیمنٹ میں آ کر پارلیمنٹ کے جاری سیشن کی کارروائی دیکھیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں