1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہر رنگ کا ہی پہنا پتھر کاشف حباب- Kashif habaab

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از Kashif Habaab, ‏13 جون 2019۔

  1. Kashif Habaab
    آف لائن

    Kashif Habaab ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2019
    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    ہر رنگ کا ہی پہنا پتھر
    پر نہ قسمت بدلا پتھر

    وہ تو اپنا ہمدم نکلا
    جس نے مارا پہلا پتھر

    پتھر نے بھی چیخیں ماریں
    پتھر کو جب مارا پتھر

    خوشبو کی کب آمد ہوگی
    پھول اگر جب ہوگا پتھر

    سب کی نیکی کے بدلے میں
    غار کے منہ سے سرکا پتھر

    لہروں نے بھی سر پٹخا تھا
    پانی میں جو پھینکا پتھر

    کاشف پھول سے چہروں کا بھی
    لہجہ میں نے دیکھا پتھر
     

اس صفحے کو مشتہر کریں