1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہری مُرغی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہری مُرغی

    اجزاء: چکن ایک کلو،دہی دو کپ،پیا ز دو عدد درمیانے سائز کے،ہری مرچ پانچ عدد،ادرک ایک انچ کا ٹکڑا،لہسن دس جوئے،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ،تیز پتہ ایک عدد،موٹی الائچی تین عدد،چھوٹی الائچی پانچ عدد ،پودینہ آدھی گٹھی،ہرا دھنیا آدھی گٹھی، تیل ایک کپ
    ترکیب: چوڑے پیندے کے برتن میں گھی ڈالیں اوراس میں زیرہ،تیز پتہ،موٹی اور چھوٹی الائچی ڈال کر کڑ کڑسائیں،ساتھ ہی چکن ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔اس کے بعد چکن کو نکال کے علیحدہ رکھ لیں۔ مصالحہ بنانے کے لیے گرائینڈر میں دہی ڈال کر اس میں پیاز،ہری مرچ،ادرک، لہسن، پودینہ، دھنیا اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔جب آمیزہ یکجان ہو جائے تو اسے چکن نکلے ہوئے تیل میں ڈال کر بھون لیں۔جب گھی چھوڑنے لگے تو اس میں پہلے سے فرائی کیا گیا چکن ڈالیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں،گلنے پر اُتار کر اپنی پسند سے گارنش کریں۔چاول اور نان کے ساتھ پیش کریں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں