1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہدیہء سلام

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏7 فروری 2019۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ابوالبختری کہتے ہیں کہ دوافراد حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لیے شام سے مدائن آئے۔حضرت سلمان وہاں کے امیر تھے اور شہر کے ایک کنارے پر ایک جھگی میں مقیم تھے۔وہ افراد اجازت لے کر اندر داخل ہوئے اورانھیں سلام کیا اورکہا :حیاّک اللہ (اللہ آپ کو زندہ وسلامت رکھے)پھر انھوں نے پوچھا:کیا آپ ہی سلمان فارسی ہیں؟آپ نے فرمایا: جی ہاں!انھوںنے کہا :کیا آپ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے رفیق ہیں،آپ نے فرمایا:معلوم نہیں،اس پر ان دونوں حضرات کو کچھ شک گزرا، انھوں نے کہا :شاید یہ وہ سلمان نہیں ہیں،جنہیں ملنے کے ہم خواستگار ہیں۔اس پر حضرت سلمان نے ان سے کہا:میں ہی تمہارا مطلوبہ آدمی ہوں،بے شک میںنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی کی ہے اور ان کی مجلس میں بیٹھنے کاشرف بھی حاصل کیا ہے،لیکن( میرے نزدیک )حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رفیق وہ ہے جو آپ کے ساتھ جنت میں چلا جائے(میں تو اپنی عاقبت سے خوفزدہ ہوں ،خدا معلوم کیا انجام ہو،اللہ کرے خاتمہ بالایمان ہواورمجھے سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت نصیب ہو)، پھر ان سے پوچھا : آپ لوگ کس ضرورت کے لیے میرے پاس تشریف لائے ہو ؟انھوںنے کہا:شام میں آپ کے ایک بھائی ہیں،ہم ان کے پاس سے آپ کے پاس حاضر ہوئے ہیں۔آپ نے پوچھا :وہ کون ہیں؟انھوں نے کہا :وہ حضر ت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ ہیں۔حضرت سلمان فارسی نے پوچھا:انھوںنے جو ہدیہ تم دونوںکے ہمراہ ارسال کیا ہے ،وہ کہاں ہے؟انھوںنے کہا : حضرت ابوالدرداء نے ہمارے ساتھ کوئی ہدیہ نہیں بھیجا،آپ نے فرمایا:
    اللہ سے ڈرو!اور میری امانت میرے سپرد کردو،کیونکہ آج تک جو بھی ان کے پاس سے میری طرف آیا ہے،وہ اپنے ساتھ ان کی طرف سے ایک ہدیہء خلوص ضرور لے کر آیا ہے۔وہ دونوں بولے : آپ ہم پر خیانت کا کوئی مقدمہ نہ بنائیں ،ہمارے پاس ہر طرح کا سامان موجود ہے ،آپ اس میں سے جو چاہیں وصول فرمالیں۔آپ نے فرمایا:میں تمہارا مال ومنال نہیں لینا چاہتا ،میں توبس وہ ہدیہء چاہتاہوں جو انھوںنے تم دونوںکے ساتھ بھیجا ہے،انھوںنے کہا : واللہ!انھوںنے ہمارے ساتھ کچھ بھی نہیں بھیجا، بس ہم سے اتنا فرمایا تھاکہ تم لوگوں میں ایک ایسی قابل احترام ہستی رہتی ہے کہ جب حضور نبی محتشم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے تنہائی میں گفتگو فرمایا کرتے تھے تو کسی اور کو ان کے ساتھ نہیں بلایا کرتے تھے۔جب تم دونوں ان کی خدمت میں حاضر ی دوتو انھیں میری طرف سے سلام کہہ دینا ،حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ارشادفرمایا:میں اس کے علاوہ اورکون سا ہدیہء تم دونوں سے وصول کرنا چاہتا ہوںاورمجھے بتائوکون سا ہدیہء اس پرخلوص سلام سے افضل ہوسکتا ہے؟یہ اللہ رب العزت کی طرف سے ایک نہایت بابرکت اورپاکیزہ کلام ہے ۔(طبرانی ،ابونعیم)

    https://www.nawaiwaqt.com.pk/07-Feb-2019/980490
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ! بے شک ۔ ۔ ۔ ایک مسلمان کے لیے سلام سے بڑا تحفہ کیا ہو سکتا ہے ۔ ۔ ۔
     
  3. زاھرا
    آف لائن

    زاھرا ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2019
    پیغامات:
    55
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    nice sharing amazing one keep sharing really appreciated
     

اس صفحے کو مشتہر کریں