1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہدایت کا رستہ دکھاتا ہے قرآں---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏9 نومبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    ----------
    ہدایت کا رستہ دکھاتا ہے قرآں
    گناہوں سے ہم کو بچاتا ہے قرآں
    -----------
    کلامِ خدا ہے یہ نورِ مبیں ہے
    دلوں کے اندھیرے مٹاتا ہے قرآں
    --------
    بناتا ہے انساں کو بندہ خدا کا
    ہمیں رب سے اپنے ملاتا ہے قرآں
    ------------
    دکھاتا ہے رستہ یہ بھٹکے ہوؤں کو
    انہیں راہِ منزل پہ لاتا ہے قرآں
    ----------
    چلیں راستے پر جو اپنے خدا کے
    نویدِ مسرّت سناتا ہے قرآں
    ------------
    تھے فرعون و ہامان باغی خدا کے
    یہ انجام ان کا بتاتا ہے قرآں
    -----
    ہیں آیات اس کی ہدایت کا منبع
    ہدایت پہ جینا سکھاتا ہے قرآں
    -----------
    ہوا جن پہ نازل عذابِ خدا تھا
    ہمیں ان سے عبرت دلاتا ہے قرآں
    ---------
    ہوا جن پہ نازل تھا قرآن سارا
    ہمیں ان کے طابع بناتا ہے قرآں
    ------
    صحابہ نبی کے سبھی محترم تھے
    ہمیں ان کی عزّت سکھاتا ہے قرآں
    ------------
    سکھا کر ہمیں یہ ہنر زندگی کا
    زمانے کا حاکم بناتا ہے قرآں
    -------
    تلاشِ خدا ہے اگر تم کو ارشد
    خدا سے تمہیں یہ ملاتا ہے قرآں
    ---------
     

اس صفحے کو مشتہر کریں