1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہاکی کی خبریں

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏20 اکتوبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت آج مدمقابل
    [​IMG]
    اعجاز احمد،عمر بھٹہ اور کپتان رضوان سینئر نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پھینکا فوٹو: فائل

    اومان: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت مدمقابل ہوں گے۔

    پاکستان نے مضبوط حریف کوریا کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح حاصل کرکے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چییمپئن ٹرافی کے دلچسپ مقابلے مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں جاری ہیں، پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران اپنے دوسرے میچ میں ہفتہ کی رات روایتی حریف بھارت کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔

    پاکستانی ٹیم نے ایشیائی ایونٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں کوریا کو صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے کامیابی حاصل کرکے حریف سائیڈز کے لئے خطرے کی گھنٹے بجا دی ہے۔

    ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملی کے تحت قومی کھلاڑیوں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور اعجاز احمد کے ذریعے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، 18ویں منٹ میں عمر بھٹہ نے گول کر کے پاکستانی ٹیم کی برتری کو دوگنا کر دیا۔ کپتان رضوان سینئر نے 42 ویں منٹ میں گیند کو جال کے اندر پھینک کر حریف سائیڈ کے میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کر دیئے۔ کوریا کی طرف سے واحد گول کم ہیونگجن نے میچ کے 51 ویں منٹ میں کیا۔
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے کوریا کو مات دے دی
    [​IMG]
    پاکستان کی جانب سے اعجاز، رضوان سینئر اور عمر بھٹہ نے گول کیے ، فوٹو:فائل

    عمان: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم نے مضبوط حریف کوریا کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق مسقط میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا ہے اور اپنے پہلے ہی میچ میں مضبوط حریف کوریا کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی۔

    گرین شرٹس کی جانب سے اعجاز احمد، عمر بھٹہ اور کپتان رضوان سینئر نے ایک، ایک گول کیا جب کہ حریف ٹیم کوریا کی طرف سے واحد گول کم ہیونگجن نے کیا۔

    واضح رہے کہ 18 تا 28 اکتوبر مسقط میں شیڈول ایشین چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم دوسرے میچ میں ہفتے کے روز روایتی حریف و دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی 1-8 سے فتح

    [​IMG]

    ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے عمان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

    مسقط میں کھیلے جا رہے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور عمان کے خلاف تابڑ توڑ حملے کیے۔

    پاکستان کو جلد ہی حملوں کا صلہ ملا اور پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان نے علیم بلال کے گول کی بدولت میچ میں برتری حاصل کر لی۔

    میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور 18ویں منٹ میں علیم بلال نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول اسکور کردیا۔

    ابھی مزید 4منٹ ہی گزرے تھے کہ محمد عرفان جونیئر نے گیند کو گول کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری 0-3 کردی جبکہ 26ویں منٹ میں عماد بٹ نے گول کر دیا اور یوں ہاف ٹائم پر پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل تھی۔

    کھیل کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو چار منٹ بعد ہی محمد عرفان سینئر نے اپنا پہلا گول اسکور کردیا جبکہ کھیل کے 39ویں منٹ میں علیم بلال نے ایک اور گول کر کے میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    میچ کے تیسرے کوارٹر کے اختتام سے محض چند لمحے قبل ابوبکر محمود نے گول داغ کر ٹیم کو 0-7 کی ناقابل شکست برتری دلا دی۔

    کھیل کے آخری کوارٹر میں محمد عتیق نے قومی ٹیم کے لیے 8واں گول اسکور کیا جبکہ کھیل ختم ہونے سے چند لمحے قبل عمان کے محمد ال لواتی نے گول کر کے ٹیم کے خسارے کو کچھ کم کیا لیکن اس وقت تک 1-8 کی شکست عمان کا مقدر بن چکی تھی۔

    یہ پاکستان کی ایونٹ میں دوسری فتح ہے جہاں اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے زیر کیا تھا اور پھر بھارت نے اسی مارجن سے پاکستان کو شکست دی تھی۔

    ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ 24اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
    [​IMG]
    پاکستان نے میچ کے آخری کوارٹر میں گول اسکور کیا— فائل فوٹو

    ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کو 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    مسقط میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

    میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن میچ کے پہلے، دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔

    بالآخر آخری کوارٹر میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف شاندار گول کرکے برتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    ملائشیا کے خلاف جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حال کر لیا۔

    پاکستان نے ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیلے جن میں سے تین جیتے، بھارت کے خلاف شکست ہوئی اور میچ ڈرا ہوا۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاکی ایشین ٹرافی، بارش کی وجہ سے پاکستان بھارت مشترکہ فاتح قرار
    [​IMG]
    — فائل فوٹو / اے ایف پی

    ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی 2018 کے فائنل میں بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا جس کے بعد روایتی حریف پاکستان بھارت کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج شب 10 بج کر 10 منٹ پر مسقط میں سلطان قبوس اسپورٹس کمپلیکس میں ہونا تھا تاہم تیز بارش کے باعث مقابلہ شروع نہیں ہو سکا۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک پاکستان اور بھارت دومرتبہ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

    بھارت نے 2011 اور 2016 میں جبکہ پاکستان نے 2012 اور 2013 میں ایشین چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتا تھا۔

    گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا ک درمیان سیمی فائنل میں کانٹے دار مقابلے کے بعد میچ 4-4 سے برابر ہوگیا تھا۔

    جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے ملائیشیا کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    پاکستان نے لگاتار پانچویں مرتبہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت نے 2-3 سے جاپان کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ 21 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔


    یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کو 1-3 سے مات دی تھی۔

    پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے تین جیتے، ایک میں بھارت کے خلاف شکست ہوئی اور ایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاکی ٹیم کیلئے فنڈز نہ ملے تو پاکستان کی جگ ہنسائی ہو گی، شہباز
    پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کے سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ اگر ہاکی ٹیم کے لیے 7روز میں فنڈز نہ ملے تو قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکل ہو جائے گی اور ہم پر بھاری جرمانے کے ساتھ پاکستان ہاکی کی جگ ہنسائی بھی ہو گی۔

    ہاکی کا 14واں ورلڈ کپ رواں سال 18نومبر سے 16دسمبر تک بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں کھیلا جائے گا لیکن ابھی تک پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے گئے جس سے اس کی ایونٹ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

    سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر نے ہاکی کو درپیش مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی کھیل کو جلد آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کرے تاکہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا سکے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم ہاؤس سے جلد فنڈز جاری کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں کیونکہ اگر یہ فنڈز ایک ہفتے یا دس بعد جاری ہوئے تو اس وقت ٹریننگ کیمپ لگانے کے نتیجے میں جسمانی فٹنس کے حصول میں مشکلات پیش آئیں گی۔

    1994 کا ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان نے کہا کہ میں پاکستان کی اپنی ہاکی لیگ کے انعقاد کے سلسلے میں تیزی کام کررہا ہوں اور اس سلسلے میں دیگر ملکوں سے رابطہ بھی کیا ہے تاکہ ہمارے بچے دوسرے ملکوں کی غیرمعیاری لیگ میں کھیلنا بند کریں۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے شہباز سینئر نے کہا کہ ڈیلی الاؤنس کے حوالے سے ہمارے کھلاڑیوں کا صحیح طرح سے خیال نہیں رکھا جاتا، ان کی نوکریاں بھی اچھی نہیں ہیں جس میں وہ کانٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں اور تنخواہ بھی اچھی نہیں ہے لہٰذا جب ہم لڑکوں کا زیادہ خیال رکھیں گے تو ان کی کارکردگی میں زیادہ بہتری نظر آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے تین سال قبل بھی کہا تھا کہ مجھے کھلاڑیوں میں یا اسٹاف وہ ٹیلنٹ نظر آرہا جو کھیل کی ضرورت ہے لہٰذا ہم اگر 20 اولمپیئنز کو بھی کوچ لگا دیں تو کچھ فرق نہیں پڑے بلکہ ہمیں اپنے سسٹم کو ٹھیک کرنا پڑے۔

    ’ہمیں تین چار ایسے اکیڈمیاں بنانی چاہئیں جن میں کھلاڑیوں کو کم از کم تین وقت کا کھانا تو ملے‘۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے سوال کیا کہ کیا شہباز سینئر کو ہٹانے سے ہاکی ٹھیک ہو جائے گی؟ لیکن ہم ایسا سسٹم دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جس سے ہاکی ٹھیک ہو جائے اور کل کوئی بھی آ جائے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈ کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان 14 نومبر کو ہوگا
    [​IMG]
    28 نومبر سے بھوبینشیور میں ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہوگا، فوٹو: فائل

    لاہور : ورلڈ کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان 14 نومبر کو ہوگا جس کے لیے سلیکٹرز نے ٹرائلز کا شیڈول فائنل کرلیا۔

    لاہور میں ورلڈ کپ کے لیے جاری کیمپ میں اس وقت 25 کھلاڑی چیف کوچ توقیر ڈار، کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم کی نگرانی میں خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔کوچز کے مطابق پنالٹی کارنر کی ڈرلز کو زیادہ سے زیادہ کروارہے ہیں، دفاع پر بھی کام ہورہا ہے، گول کے مواقع گنوانے کی شرح کو کم کرنے کے لیے ہرممکن ٹریننگ کروائی جارہی ہے تاکہ ورلڈ کپ میں ٹیم اچھے نتائج دے سکے۔ دو روزہ ٹرائلز کا آغاز تیرہ نومبر کو ہوگا،سلیکشن کمیٹی کیمپ میں مدعو کردہ تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سےجائزہ لے کر میگاایونٹ کے لیے حتمی اٹھارہ کھلاڑیوں کی فہرست کو فائنل کرکے میڈیا کے سامنے ٹیم کا اعلان کرےگی۔

    پروگرام کے مطابق قومی ٹیم 21 نومبر کوہمسایہ ملک کا سفر کرے گی۔ مالی مسائل سے دوچار قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شوبز اسٹارز کےساتھ دوسرے شعبوں کی معروف شخصیات کو بھی کیمپ کا دورہ کرایا جارہاہے تاکہ یکجہتی کے اظہار کے ساتھ ٹیم کی مالی مدد میں بھی معاونت حاصل کی جاسکے۔

    28 نومبر سے بھوبینشیور میں ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہوگا، قومی ٹیم کو گروپ ڈی میں رکھاگیاہے، جہاں پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا، 5 نومبر کو ملائیشیا اور 9 نومبر کو ہالینڈ سے طے ہے۔ گروپ میں سے سب سے زیادہ پوائنٹس پانےوالی ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ پائے گی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں کراس مرحلہ میں شرکت کی اہل ہوگی۔
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کیلیے فیورٹ قرار
    [​IMG]
    ملکی ہاکی مشکل ترین دور میں بھی زندہ رہی، سابق کوچ

    سابق کوچ محمد ثقلین نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔

    ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ اس وقت عماد شکیل بٹ ، محمد عرفان سینئر، رضوان سینئر، راشد محمود، تصورعباس، توثیق احمد، عمر بھٹہ اور علی شان ایسے پلیئر ہے جو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں، انہی پلیئرز نے اپنی اہلیت کو ثابت بھی کیا۔

    سابق کوچ کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں ارجنٹائن کو زیر کیا، آسٹریلیا کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، بیلجیئم کے خلاف غیر معمولی کارکردگی دکھائی، موجودہ پاکستانی ٹیم میں بھی بڑے اچھے کھلاڑی موجود ہیں، یہ ‏پلیئرز صرف اپنی گیم پر فوکس کریں، گراؤنڈز کے باہر کے ایشوز کو بالکل نظر انداز کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستانی ٹیم ابتدائی مرحلے میں ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو۔


    محمد ثقلین نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران پاکستان کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ جرمنی ہالینڈ اور ملائشیا کی ٹیمیں شامل ہیں، اگرچہ یہ تینوں مضبوط حریف ہیں تاہم پاکستانی ٹیم ان سائیڈز کو زیر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، میری اور پوری قوم کی دعائیں اور نیک خواہشات پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں ،امید کرتا ہوں کہ گرین شرٹس بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔ ایک سوال پر محمد ثقلین کا کہنا تھا کہ ملکی ہاکی مشکل ترین دور میں بھی زندہ رہی اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں