1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہانڈی مُرغ پلائو

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہانڈی مُرغ پلائو

    اجزاء:مرغی کا گوشت1/2کلو،آلو1/2کلو،اُبلے چاول1/2کلو،پیاز ایک عدد،تلی پیاز 1/2کپ، پودینہ 1/2 گٹھی،چھوٹی ہری مرچ بارہ عدد،سونف ایک کھانے کا چمچ،بادیان کے پھول چار عدد،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ،دہی1/2کپ،تیز پتے دو عدد،ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،جائفل،جاوتری1/2چائے کا چمچ،تیل1/2کپ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،

    ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے اس میں پیاز برائون کر لیں۔اب اس میںا درک لہسن،چھوٹی ہری مرچ،کالا زیرہ،تیز پتے،ثابت کالی مرچ اور جائفل،جاوتری ڈال دیں۔خوشبوآنے لگے تو اس میں 1/2کلو،مرغی کا گوشت اور آلو شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔جب وہ گولڈن ہو جائے تو دو کپ پانی اور نمک ڈال دیں۔دو سے تین اُبال آ جائیں تو اُبلے چاول شامل کر کے مکس کریں،پھر دہی میں سونف،بادیان کے پھول اور ثابت دھنیا کوٹ کر ڈالیں۔اب اسے پلائو پر ڈال دیں،آخر میں اوپر تلی پیاز اور پودینہ ڈال کر ڈھکیں،پھر آدھا گھنٹہ دم پر رکھنے کے بعد سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں