1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہارٹ اٹیک سے بچنا ہے تو یہ ضرور کھائیں ..انیلاثمن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہارٹ اٹیک سے بچنا ہے تو یہ ضرور کھائیں ..انیلاثمن
    لال مرچ سے متعلق ہمیشہ گھروں میں یہی کہا جاتا ہے کہ زیادہ استعمال نہ کرو۔اس سے سر میں خارش ہو جائے گی یا جسم میں الرجی ہونے لگے گی۔سینے میں جلن یا ہد ہضمی کی وجہ بھی مرچ کے استعمال کو ہی قرار دیا جاتا ہے،یقینا اس قسم کی باتیں آپ سب نے بھی ضرور سنی ہوں گی۔یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے کہ اگر لال مرچ کا زیادہ استعمال کیا جائے تو سینے میں جلن ہو جاتی ہے،لیکن قدرت کی بنائی گئی ہر چیز میں فوائد پوشیدہ ہیں بشرطیکہ اس میں دکانوں پر ملاوٹ نہ کی جائے اور اصلی حالت میں استعمال کیا جائے۔ڈاکٹروں کی جانب سے ایک تحقیق میں یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ لال مرچوں کا استعمال بہت سی بیماریوں سے نجات بھی دلاتا ہے۔
    لال مرچ میں وٹامن سی،پیپکن اور پائکسن،اینٹی آکسیڈینٹس،میگنیشیئم،سوڈیم اور ربو فلامن سمیت کئی اہم کیمیائی مرکبات اور فنگل انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ مختلف قسم کی بیماریوں کوجسم سے دور کر دیتے ہیں،اور ساتھ ہی ہمارا مدافعتی نظام بہتر بنا کر ہمارے جسم کو جراثیموں کے حملے سے بچاتے ہیں۔

    ہارٹ اٹیک ایک جان لیوا بیماری ہے جس کی شرح دنیا بھر میں خطر ناک حد تک بڑھ چکی ہے۔اس کوکسی حد تک کنٹرول کرنے کیلئے لال مرچ کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔اس کے لیے آپ کو روزانہ ایک چٹکی لال مرچ کو کھیرے کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔یہ انسانی صحت کے لیے اچھا ٹانک ہے کیونکہ اس میں پائکسن موجود ہوتا ہے جو دل کے لیے بے حد مفید ہے اور آپ کے اعصاب کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

    شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی مقدار کو کنٹرول رکھنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ خون میں انسولین کے بڑھنے یا کم ہونے کا فوری پتہ نہیں چلتا۔اس لیے کھانوں میں خوب احتیاط کرنی پڑتی ہے،روزانہ1 چھوٹا چائے کا چمچ ثابت لال مرچ رات کو بھگو کر رکھیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو پی لیں،لیکن ایک سا نس میں نہ پئیں اور پانی اتنا ہی ڈالیں جتنا پی سکیں۔اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کی شوگر کنٹرول میں رہے گی اور بڑھا ہوا بلڈ شوگر لیول کچھ ہی دن میں کم ہو سکتا ہے۔

    جوڑوں کے درد میں لال مر چ کو کھانے سے زیادہ ہلدی کے ساتھ لیپ بنا کر لگانا فائدہ مند ہے۔اس کے لیے آپ 1 چمچ پسی ہوئی لال مرچ،1 چمچ ہلدی اور 1 چمچ سرسوں کے تیل کو گرم کریں اور جوڑوں میں جہاں درد ہو وہاں لگائیں اور گرم پٹی باندھ لیں۔خیال رکھیں کہ اس پر ہوا نہ لگنے پائے۔اس سے آپ کے جوڑوں کا درد کم ہو جائے گا کیونکہ یہ دونوں اجزاء اینٹی بائیوٹک ہیں جبکہ سرسوں کا تیل جوڑوں کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرے گا۔

    جن لوگوں کو بھولنے کی بیماری ہے وہ روزانہ لال مرچ کو مصری کے ساتھ استعمال کریں۔جنرل آف ہیلتھ ڈنمارک کی ایک تحقیق کے مطابق مصری میں کیلشیئم اور میگنیشیئم پایا جاتا ہے جبکہ لال مرچوں میں سیرو ٹونن،ڈوپامائن اور نوریپائینفیرن نامی کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو کہ دماغ کو تیز کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

    لال مرچیں فنگل انفیکشنز کو ختم کرنے کا کام کرتی ہیں، کیونکہ ان میں بیٹا کیروٹن اور وٹامن اے کمپلیکس پائے جاتے ہیں جو کہ انفیکشنز کو کم کرنے اور کچھ وقت میں ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔اگر کسی کو انگلیوں یا ہاتھوں اور پیروں میں انفیکشن ہو گیا ہو یا ناخن پیلے پڑ گئے ہوں تو 1 چمچ لال مرچ پائوڈر کو توے پر سینک لگائیں اور اس میں 2 چمچ کاسٹر آئل مکس کر کے 3 منٹ بھونیں اور لیپ کی طرح لگا کر ناخن کو پٹی سے باند ھ لیں۔آپ کے زخم اور انفیکشن جلدی صحیح ہو جائیں گے۔(نسخہ استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں)۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں