1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہارون رشید بھائی کو سالگرہ مبارک ہو

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏14 ستمبر 2008۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    السلام علیکم انتظامیہ ہماری اردو اور تمااااااااااااااااام صارفین ہماری اردو !

    اس سے پہلے بھی ہماری اردو کے دوستوں کے نام اشعار کی صورت میں کچھ جذبات مہمان خانے سے ارسال کیے تھے لیکن انتظامیہ نے وہ پیغام ظاہر نہیں ہونے دیا۔ جس پر میں سوائے شکریہ ادا کرنے کے اور کیا کرسکتا ہوں۔ اسکے بعد بہت خواہش کے باوجود بھی کچھ لکھنے کا حوصلہ نہیں ہوا ۔

    لیکن آج ایک بار پھر ہارون بھائی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارک باد دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ اس امید کے ساتھ کہ انتظامیہ ، میری یہ نیک تمنائیں اور مبارکباد ہارون رشید بھائی تک بروقت پہنچا دے گی۔

    ہارون رشید بھائی

    سالگرہ بہت بہت مبارک ہو
    :222: :222: :222: :222: :222: :222: :222:
    اللہ تعالی آپکو اپنے اہل و عیال سمیت دنیا و آخرت میں خوشیاں ، شادمانیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔ آمین


    تیری حیات کا ہر لمحہ شادماں گذرے
    بہار سجدے کرے تو جہاں جہاں گذرے
    خدانصیب کرے تجھے زندگی کی ہر خوشی
    تو سرخرو رہے جب تجھ پہ امتحاں گذرے

    آمین ثم آمین


    قطعہ بشکریہ ساگراج بھائی (کیونکہ انکی لڑی سے چرایا ہے :237: )

    ہارون بھائی معذرت چاہتا ہوں کہ اس پیغام کی آرائش نہیں کرسکتا کیونکہ "مہمان خانے" میں مجھے ایسی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ لیکن جو کچھ لکھا ہے بہت کم ہے۔۔۔ آپکے لیے اس سے ہزاروں گنا زیادہ دعائیں اور تمنائیں میرے دل میں ہیں

    والسلام علیکم

    آپ سب کی دعاؤں کا طالب

    محمد نعیم رضا
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام نعیم بھائی

    یقین جانئے آپ ہمیں بہت یاد آتے ہیں آپ کے میرے بارے میں پرخلوص‌جذبات دیکھ کر میری آنکھیں نم ہوگئی ہیں اور آپ کا پیغام (شاعری والا( مہمان خانے میں موجود ہے اور سب دوست اس پر اپنے تبصرے بھی ارسال کرچکے ہیں اور سب آپکی واپسی کیلئے دست بدعا اور پر امید ہیں آج حماد بھائی نے بھی آپکی واپسی کی امید کی کرن جگائی ہے :dilphool:
    اور آپ نے ہی تو حدیث مبارک سنائی تھی کہ" بہترین دعا وہ ہے جو کسی کی غیر موجودگی میں کی جائے"
    آپکی محبت ، عنایت چاہت اور پر خلوص‌دعاؤں کا شکریہ :dilphool:
     
  3. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    نعیم صاھب ۔ میری سالگھرا بہی نومبر مین ھے ۔ مجہیے بہی مبارکن دینا پلیز
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    الف بھائی ۔ آپ کو ابھی سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں :dilphool:

    اب تو خوش ہیں نا آپ ؟
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں