1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از محمدداؤدالرحمن علی, ‏4 اپریل 2012۔

  1. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم




    کیااسلام لانا جرم ھے
    اگرھم اقلیت میں ھوں توساری دنیا کاقانون ھمیں تحفظ فراھم کرتا ھے اور ھمیں ھر چیز کاحق دیا جاتاھے لیکن جب ھم اسلام میں داخل ھوتے ھیں تو ھم سے ھمارے حقوق کیوں زبط ھو جاتے ھیں ھمیں کیوں عدالتوں میں دھکیلاجاتاھے ھمیں میڈیا کیوں نشانہ بناتا ھے ھمیں اسلام کی آواز بلند کرنے پر ھمارے مسلمان حکمران ھمیں دشمنوں کے حوالے کیوں کرتے ھیں
    آخر ھمارے حکمراں کیا چاھتے ھیں کیا وہ حکمراں نھیں تھے مظلوم کی ایک آواز پر پھنچ کر مطلوم کو انصاف دلاتے تھے ایک خلیفہ ھے جس کو رات کو نیند نھیں آرھی وہ کھتاھےکسی کی فریاد مجھے سونے نھیں دے تی خلیفھ مھل سے نکل تا ھے بزاروں میں پھنچ تا ھے کوئ نظر نہیں آتا لیکن جب مسجد کی طرف جاتا ھے تو کسی کی رونے کی آواز آتی ھے خلیفہ کھتا ھے اسی لی فرےاد مجھے نھیں سونے دے تی خلیفہ اس آدمی کو کہ تا ھے کیابات ھے تیری فریاد مجھے سونئ نھیں دے تی سائل کھتا ھے آپ کی دربار کا بھت بڑا افسر میری بیٹی سے زبردستی شادی کرنا چاھتاھے میں نے زبان کسی اور کو دی ھے لہذا مین یہ شادی نھیں کرنا چاھتا مجھے انصاف چاہئے سائل نےکھا وھ ھمارے گھر آئے گا خلیفہ نے کھا جب آئے مجھے بتانا اس نےکھا مجھے دربار میں کون انے دےگا خلیفہ نے اپنی انگوٹھی دے تےھوئے کھا جب وہ آئے انگوٹھی بھیج دے نا
    جب افسر آیا تو انگوٹھی دربار میں بھیج دی گئ خلیفہ گھوڑے پر سوار ھوکے آیا سائل سے کھا وہ کھاں ھے بتایاگیا وہ فلاں کمرے میں سویا ھے خلیفہ نے حکم دیا چراغ بجھادو اور خلیفہ نے تلوار سے اس کا کام تمام کردیا پھیر کھانا مانگا سائل نے کھا مجھے آپ کی بات سمجھ نھیں آئ پہلئ آپ نے چراغ بجھانے کاحکم دیا اس کا کام تمام کرکے آپ نے کھانا لانے کاحکم دیا کیوں خلیفہ نے کھا چراغ بجھانے کااسک لئے کھاتھا میں سمجھا کھیں میرا بیٹانہ ھو تو میں اس کو قتل نا کرسکتا اور تجھے انصاف ناملتا اور جھاں تک تمھارے کھانا کاسوال ھے میں نے اس دن سے قسم کھائ تھی جب تک تمھیں انصاف نھیں دلاتا تب تک کھانا نھیں کھاؤں گا دیکھئے آج ھمارے حکمراں قوم کی بیٹیوں کو امریکیوں کے حوالے کیجاتا ھے اور اگر فریال بی بی یا ڈاکڑ حفصہ اسلام میں داخل ھوں تو گیرملکی اماء پر ان کو مرتد کرنے کی کوشش کی جاتی ھے مگر کیوں آج کل اسلام لانا یا اسلام کی آواز بلند کرنا کیوں جرم بن چکاھے
    اس لڑی میں آب مجھے بتائیں اسلام لانا اور اسلام کی آواز بلندکرنا کیوں جرم ھے :p_rose123:
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    داؤد بھائی یہ کسی صاحب علم سے پوچھیں یہاں بہت سے دوست ہیں جو آپ کی اس بات کو اچھے انداز میں آگے بڑہا سکتے ہیں
     
  3. شیزی
    آف لائن

    شیزی ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2012
    پیغامات:
    62
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    اسلام و علیکم
    بھائی جی سب سے پہلے تو آپ مجھے یہ بتائیے کہ کس نے کہا آپ سے کہ اسلام لانا جرم ہے۔ رہی بات ہمارے ملک کے حکمرانوں کی تو جس ملک میں اسلامی قانون ہی نافذنہ ھو اس ملک کے حکمرانوں سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
     
  4. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    وعلیکم السلام شیزی بھائ آپ بھت شکریہ کھ آپ نے اپنی رائے سے نوازا اور جھاں تک آپ کاسوال آپ کو کس نے کھا اسلام لانا جرم ھے تو میں یہ کھنا چاھوں گا
    اگر آج کوئ اسلام کی بات کرتا ھے اس کو دھشت گرد کھتے ھیں اگر کوئ سنت کے مطابق داڑھی رکہ لے وہ بھی دہشت گرد قرار
    اگر کوئ صحابہ:rda:کی بات کرے تو دہشت گرد قرار
    آپ دیکھیں حال ھی میں فریال بی بی اور ڈاکٹرحفصہ نے اسلام قبول کیا تو ان کو ایسے گھسیٹاجارھا ھے جیسے اسلام قبول کرکے دنیا کا بھت بڑا جرم کرلیا ھو ھم ایک مسلمان ملک میں رھتے ھیں پھر ھمیں اسلام کے ساتھ کیوں نھیں جی نے دے تے آخر ھم اسلام کا برملا اظھار کیوں نھیں کرنے دیا جاتا
    آخر کون سا ظلم ھو گیا ھے میں یہ کھنا چاھتا ھوں آخر یہ سب صرف مسلمانوں کے ساتھ کیوں
     
  5. محمد فیصل
    آف لائن

    محمد فیصل ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    1,811
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    بھائی یہاں تو ڈاکڑ عافیہ صدیقی کو 86سال کی جیل ہو جائے کو ئی پتہ بھی نہیں ہلتا
    یہ تو سارے یہود اور نصارا کے جوتے صاف کرنے والے ہیں
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    السلام علیکم۔ محمد داؤد الرحمن علی بھائی ۔
    امید ہے آپ ٹھنڈے دل و دماغ سے میری گذارش سنیں گے۔
    بلاشبہ اسلام پر بہت سخت وقت ہے۔ اسلام اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہے مگر اس میں جہاں دشمنوں کے حملے ہیں وہاں اسلام کا جھنڈا اٹھانے والوں کی نادانیاں ۔ مفاد پرستیاں اور ناعاقبت اندیشاں بھی شامل ہیں۔
    ڈرون حملے تو امریکہ کررہا ہے۔ جو کہ قابلِ مذمت ہے اور اس ظلم کو بند ہونا چاہیے۔ لیکن ایسے حملوں کے جواب میں یہ کہاں کا انصاف ہے کہ داتا دربار لاہور ، پیر عبداللہ شاہ غازی کراچی اور پیر سیدو شریف سوات کے درباروں پر خود کش حملے کیے جائیں ؟
    یہ کونسا اسلام ہے کہ لاہور، کراچی یا رالپنڈی و پشاور کے کسی بازار میں راہ چلتے غریب، معصوم بےگناہ بچوں، خواتین اور مسلمانوں کو خود کش حملے کے ذریعے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے؟
    یہ کونسا اسلام ہے جنازوں میں، محرم کے جلوسوں میں‌اور عید کے اجتماعات یا جمعہ کے اجتماعات میں مسجدوں‌کے اندر خود کش جیکٹ پہن کر بےگناہ مسلمانوں کا قتل عام کردیا جائے ؟
    یاد رہے کہ ان سب خود کش حملہ آور دہشت گردوں‌میں شامل کوئی امریکی یا یورپی گورا نہیں بلکہ ہمارے ہی جذباتی مسلمان (ویسے میں‌دہشتگرد کو مسلمان نہیں‌مانتا )جو انتقام یا جذبہ جہاد سے سرشار اور جنتی حوروں کے طلبگار بن کر بےگناہ مسلمانوں‌کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔
    اگر کسی مسلمان کا ایسے سفاک قاتل دہشت گرد طبقے سے رابطہ، حمایت، یا تعاون کا شبہ پڑ جائے تو میری ذاتی رائے کہ فورا اس پر ایکشن لیا جانا چاہیے مبادا کہیں پھر بےگناہ مسلمان ایسی دہشت گردی کا نشانہ نہ بن جائیں۔
    آپکا پہلا سوال آپکا ۔ کوئی اسلام کی بات کرے تو دہشت گرد
    علامہ ڈاکٹر ساجد الرحمن، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری منہاج القرآن، علامہ غلام رسول سعیدی، علامہ صاحبزادہ فضل کریم، علامہ فیاض الحسن قادری سلطان باہو ۔ مولانا محمد الیاس قادری دعوت اسلامی،
    علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی۔ علامہ امین الحسنات قادری، مفتی منیب الرحمن قادری رویت ہلال کمیٹی سمیت شاید سینکڑوں علمائے کرام ایسے ہیں جنہیں دہشت گرد نہ آج تک کسی نے کہا اور نہ ہی انکے خلاف دہشت گردوں سے رابطے کی کوئی اطلاع سامنے آئی۔
    اس لیے یہ کہنا کہ " کوئی اسلام کی بات کرے تو دہشت گرد " میرے خیال میں غلط ہے۔ البتہ جو اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بات کرے اور اسلام کو ایک دہشت گرد مذہب کے طور پر ثابت کرکے دنیا بھر میں مسلمانوں اور اہل اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرے اس کو دہشت گرد کہنا ۔ اسکی مذمت کرنا اور اسکو ہر طرح کی دہشت گردی سےباز رکھنا بالکل جائز ہے۔
    آپکا دوسرا سوال ۔ جو کوئی داڑھی رکھ لے۔ وہ دہشت گرد۔
    میرے بھائی ۔علمائے کرام کو چھوڑ کر ماضی قریب میں جنید جمشید ، سعید انور، انضمام الحق ، محمد یوسف کرکٹر، مشتاق کرکٹر۔ شاہد آ فریدی۔ ندیم فلم آرٹسٹ ۔ شکیل ٹی وی آرٹسٹ سمیت سینکڑوں لوگوں نے داڑھی رکھی ہے اور سرِعام گھوم پھر رہے ہیں۔ لاکھوں افراد کے سامنے آتے ہیں۔ لاکھوں کے اجتماع مین کرکٹ گراؤنڈ میں نماز بھی پڑھتے ہیں ۔ کسی ایک کو بھی دہشت گردی کے طعنے کا سامنا نہیں‌کرنا پڑا۔ ظاہر ہے کہ وہ دین اسلام کی امن و محبت بھری تعلیمات پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں۔
    آپ نے ہارون بھائی سے یہ سوال کیے ہیں ۔ خود انہی سے پوچھ لیں ۔ ان کی بھی داڑھی ہے۔ ان کو کتنی مرتبہ دہشت گردی کے الزام کا مقدمات کا سامنا کرنا پڑا ہے ؟ یقینا ایسا کبھی نہیں‌ہوا۔
    اسکے برعکس جو کوئی دہشتگردی کرے یا دہشتگردوں سے رابطے رکھے یا دہشتگردی کی حمایت کرے وہ چاہے داڑھی والا ہو یا بغیر داڑھی والا اس کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔
    آپکا تیسرا مخمصہ ۔ جو کوئی صحابہ :rda: کی بات کرے وہ دہشت گرد
    یہاں‌بھی وہی بات صادق آتی ہے۔ پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ہر مسلمان صحابہ کرام کی عظمت کو مانتا ہے۔ کیونکہ صحابہ کرام :rda: ہدایت کے ستارے ہیں جن کے بغیر ہدایت کی راہ نہیں مل سکتی ۔ سینکڑوں علمائے کرام اور درجنوں مذہبی جماعتیں اور ادارے عظمتِ صحابہ کرام کے گن گاتے ہیں۔ قصیدے پڑھتے ہیں۔ انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔ کتابیں لکھتے ہیں تقریریں ہوتی ہیں۔ لیکن کسی پر دہشتگردی کا الزام نہیں آتا۔
    البتہ وہ جماعتیں یا مذہبی اشخاص جو "صحابہ کی سپاہ" کر یا "صحابہ کے دفاع" کے عنوان سے امام بارگاہوں ، محرم الحرام کے جلوسوں ، مخالف طبقات کے اجتماعات میں بم بلاسٹ کریں یا فائرنگ کے ذریعے بےگناہ انسانوں اور مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلیں ۔
    ایسوں کو نہ اللہ اور اسکا رسول صلی اللہ علیہ وسلم، نہ قرآن نہ سنت "مسلمان" مانتا ہے۔ اور نہ ہی کسی اسلامی ملک کا قانون انہیں مسلمان مان سکتا ہے۔
    دہشت گرد کسی بھی مذہب کا نعرہ لگائے۔ کسی بھی رنگ کا ہو، کسی بھی نسل سے ہو، کسی بھی زبان سے ہو، کسی بھی بودوباش سے ہو، کسی بھی حلیے سے ہو۔ وہ دہشت گرد ہے۔ اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق وہ "جہنم کا کتا ہے"۔ اسکی کسی بھی سطح پر حمایت، اسکے لیے نرم جذبات یا دل میں‌نرم گوشہ ایک "مسلمان " کو ہرگز زیب نہیں‌دیتا۔

    آئیے دعا کریں اللہ پاک ہمیں دین اسلام کہ جس کا معنی ہی "سلامتی والا دین" ہے اسکی سچی امن و محبت اور اعلی انسانی اقدار والی تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ہر قسم کی انتہا پسندی، دہشتگردی سے محفوظ و مامون رکھے۔ آمین

    والسلام
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    جزاک اللہ نعیم بھائی!
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    پیارے بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ

    اللہ کریم آپ کے علم اور عقل میں برکتیں عطافرمائیں
     
  9. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    نعیم بھائ آپ کابھت شکریہ کہ آپ نے میرے علم میں اضافہ کیا
    دراصل بات یہ ھے ان چیزوں سے ھم گزرے ھیں نعیم بھائ میرے والد محترم کو مقدمات میں بھنسایاگیا تھا میں اور بھی میرے خاندان ولے ھیں جو اب بھی ان چیزوں کا شکار ھیں کیا ھمارا یہ قصور تھا کہ ھم نے اسلام پرچلناسیکھا اور دوسروں کو چلنا سیکھایا ھماری مسجدکے صدر ھیں وہ کسی کام سے کچہری گیے وھاں ان کی تلاشی لی گئ وھ کھتے ھیں میں نے پوچھا صرف میری تلاشی کیون لی جا رھی ھے جواب آیا آپ کی داڑھی ھے اس لیے میں خود جب میری طبیعت کچھ ٹھیک تھی دوستوں نے کہا آؤ عجائب گھرچلتے ھیں جب ھم وہاں پھنچے ھماری داڑہیاں نھیں تھی بس ھم نے سنت جیسالباس اور سر پر ٹوپی تھی تو ہمیں تلاشی کے کئے مراحل سے گزاراگیا میں نے گارڈ سے کھا یہ سلوک ھمارے ساتہ کیوں اس نے جواب دیا آپ کے سرپر ٹوپی ھے ور آُ نے دقیانوسی لباس پہناھے کیا اسلام اور سنت پر عمل کرنا دقیانوسی ھے میں نے اپنے ایک دوست سے کھا داڑھی رکھ لو اس کو احادیث سنائیں اس نے کھا ماما کھتی ھیں یہ مولوی دقیانوسی سکھاتے ھیں یہ کوئ اسلام نھیں کیا اسلام دقیانوسی ھے
    نراض نہ ھونا بس جوحلات میرے میرے ساتھ پیش آئے ان کو مختصر بیان کیے آگے آپ کی مرزی والسلام
     
  10. استاد مرحوم
    آف لائن

    استاد مرحوم ممبر

    شمولیت:
    ‏21 دسمبر 2011
    پیغامات:
    63
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    ماشاء اللہ محترم نعیم صاحب نے اچھے انداز میں یہاں تبصرہ کیا ہے
    اللہ ان کو عزت و ترقی عطا کرے
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    السلام علیکم۔ محمد داؤد الرحمن علی
    اس میں بھی سیکورٹی گارڈ وغیرہ سے زیادہ بڑا قصور وہی "داڑھی والے دہشت گرد" ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بدنام کرکے رکھ دیا ہے۔
    ہم سب کو مل کر دراصل ان "داڑھی والے دہشت گردوں" سے قطع تعلق کرنا چاہیے اور انکی ہر مرحلہ پر حوصلہ شکنی اور مذمت کرنا چاہیے تاکہ اسلام اور مسلمان محفوظ و مامون ہوسکیں۔

    والسلام علیکم۔
     
  12. محمد فیصل
    آف لائن

    محمد فیصل ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    1,811
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    اللہ ہم سب کو کامل ایمان عطا کرے
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    سبحان اللہ ۔ محمد فیصل بھائی ۔ بہت خوبصورت دعا ہے۔
    ایمان افروز نکتہ یہ ہے کہ "ایمان" کے لفظی معانی میں سے ایک معنی مصدر "امن" سے بھی مشتق ہے۔ جس کی رو سے "مومن" کا معنی "امن پا جانے والا " اور "امن دینے والا" بنتا ہے۔
    اسی طرح اسلام کے مصدری معانی میں "سلامتی" کا معنی موجود ہے۔
    جنت کا ایک نام "دارالسلام " (سلامتی والا گھر) ہے۔
    یعنی مسلمان ہونا۔ مومن ہونا۔ جنتی ہونا ۔ درحقیقت اہلِ امن کی علامت ہے۔
    حتی کہ اسلام تو قتال یعنی جنگ کا حکم بھی اسی لیے دیتا ہے کہ فتنہ و فساد ختم ہوجائے اور امن قائم ہوجائے۔
    وقاتلوھم حتیٰ لا تکون فتنہ۔۔ (القرآن)
    اور تم ان فتنہ پردازوں سے قتال کرو یہاں تک کہ فتنہ (وفسا د) ختم ہوجائے۔

    اللہ پاک ہمیں دین اسلام کی امن ومحبت بھری تعلیمات کو سمجھنے اور سراپا امن و محبت بننے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین
     
  14. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ھارون بھائ مجھے بتائیں کیا اسلام لانا جرم ھے

    آمین ثم آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں