1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گیند سے ناقابل یقین کر دکھانے والے وسیم اکرم

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏3 جون 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

    کراچی: عظیم ویسٹ انڈین باؤلر اور باؤلنگ کوچ کرٹلی ایمبروز نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ مستقل بنیادوں پر بحال ہو جائے گی۔
    کرٹلی ایمبروز نے وسیم اکرم کو دنیا کا بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے سب سے پسندیدہ باؤلر تھے اور جب کبھی بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم بنائی جائے گی تو اس میں وسیم اکرم کا نام ضرور شامل ہو گا۔
    یاد رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
    [​IMG]
    انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم گیند کا جس طریقے سے استعمال کرتے تھے، میں اور مجھ جیسے متعدد باؤلر ایسا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے، وہ ایک بہترین باؤلر تھے اور میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔
    ایمبروز نے کہا کہ وسیم اور وقار یونس کی جوڑی بہت شاندار تھی جو گیند کو سیم اور سوئنگ کرنے کی مہارت رکھتے تھے اور جس ٹیم میں بھی ایسے باؤلر ہوں وہ حریف کے لیے انتہائی خطرناک بن جاتی ہے۔
    انہوں نے پاکستانی کرکٹ ویب سائٹ ’پاک پیشن‘ کو انٹرویو میں وسیم اور وقار کو شعیب اختر سے بڑا باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر ان دونوں سے تیز رفتار باؤلر تھے لیکن وسیم اور وقار ان سے انتہائی بہتر اور الگ ہی کلاس کے باؤلر تھے۔
    عظیم ویسٹ انڈین باؤلر نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں اچھے فاسٹ باؤلر سامنے نہ آںے کا ذمے دار اسپن اور بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں باصلاحیت باؤلرز موجود ہیں لیکن جب تک فاسٹ باؤلرز کے لیے معاون وکٹیں تیار نہیں کی جائیں گی، اس وقت تک اچھے باؤلرز سامنے نہیں آئیں گے۔
    ایمبروز نے پاکستان میں ایک عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ اور شائقین کے سامنے کھیلنے کا حق ہے اور پاکستان کا چھ سال سے زائد عرصے تک عالمی کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہنا انتہائی مایوس کن ہے۔
    ویسٹ انڈیز کی جانب سے 20.99 کی شاندار اوسط سے 98 ٹیسٹ میچوں میں 405 وکٹیں لینے والے باؤلر نے زمبابوین ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مستقل بنیادوں پر بحال ہو جائے گی۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1022033/
     
    ابو تیمور، ملک بلال، سید شہزاد ناصر اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    بلاشبہ وسیم اکرم اپنے عہد کے عظیم باؤلر تھے ان جیسا باؤلر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا
    بہت خوب شراکت
    سلامت رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    تب ملک کے کھیلا جاتا تھا اب پیسے کے لیے کھیلا جاتا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں