1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گھوٹکی میں دھوبی کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گھوٹکی میں دھوبی کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز

    سندھ کے علاقے گھوٹکی کے رہائشی دھوبی کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر رمیش کمار پریشان ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غلام محمد مہر شوگر مل گھوٹکی کے ملازم اور ماتھیلو کے نواحی گاؤں ولو مہر کے رہائشی رمیش کمار جو سال 2009ء میں مذکورہ شوگر ملز میں بطور دھوبی بھرتی ہوا تھا، اس کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار روپے کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔

    محکمہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس بھرنے کےلئے بھیجا گیا نوٹس دیکھ کر غریب مزدور رمیش کمار کے اوسان خطا ہو گئے۔ رمیش کمار 2009ء میں سردار غلام محمد شوگر مل میں دھوبی بھرتی ہوا تھا۔

    اس کی جانب گزشتہ روز ایف بی آر نے نوٹس بھیجا کہ آپ 2015ء سے سال 2019ء تک شوگر ملز سے بڑی مقدار میں خریداری کی ہے۔ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ میں دو سال قبل شوگر ملز کی نوکری چھوڑ چکا ہوں اور بینک اکاؤنٹ سے کس نے ٹرانزیکشن کی کوئی پتا نہیں؟ ایف بی آرسکھر نے مزید تحقیقات کے لیے رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو دفتر طلب کر لیا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں