السلام علیکم گھنٹہ گھر! یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔ پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔ پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔ 1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟ 2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟ 3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔) 4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟) 5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟) 6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔) 7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔) 8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔) یا اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟ 1- کلاک ٹاور - انگریز حکومت نے رکھا۔ 2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟ 2- گھنٹہ گھر - عوام کے پکارنے پر رکھا گیا۔ 3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔) 3- لگ بھگ 120 سال 4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟) 4- فیصل آباد - جب سے پیدا ہوا۔ 5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟) 5- وقت - ضرورت تھی۔ 6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔) 6- آٹھ بازاروں میں آنے جانے والوں کی اوقات دیکھنا۔ 7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔) 7- ہر ایک کو اس کی اوقات بتانا۔ 8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔) 8- خطرناک نہیں اب کیا بتاؤں!
گھنٹہ گھر جی تعارف تو اچھا ہے۔ لیکن یہ بتائیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ نے خود کو اپ ڈیٹ کیوں نہیں کیا ؟ 120 سال پرانے کے پرانے ہی رہے۔ حالانکہ وقت تو بدلتا رہتا ہے