1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گھر کے اس عام مصالحے کی چائے کو پینا عادت بنالیں

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏15 اپریل 2019۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    الائچی ایسی چیز ہے جو ہر گھر کے کچن میں ہی موجود ہوتی ہے اور یہ مصالحہ متعدد پکوانوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    اس کی مہک پکوان کو زیادہ بہتر بناتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کی چائے صحت کے لیے کتنی فائدے مند ہے؟
    جی ہاں الائچی کی چائے جو کہ بہت صحت بخش مشروب ہے۔

    اگر نہیں جانتے تو درج ذیل فائدے آپ کو دنگ کردیں گے۔

    نظام ہاضمہ مضبوط کرے
    اس چائے کا ایک کپ روزانہ پینا نظام ہاضمہ کے افعال بہتر کرتا ہے اور بدہضمی سے بچاتا ہے، اگر دل متلا رہا ہے تو یہ چائے فوری ریلیف فراہم کرتی ہے جبکہ قبض کا بھی موثر علاج ہے اور ہاں پیٹ کے درد سے نجات کے لیے بھی اسے آزمایا جاسکتا ہے۔

    دل کی صحت بہتر بنائے اور خون کی گردش ٹھیک کرے
    الائچی کی چائے میں مختلف اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں گردش کرنے والے ایسے فری ریڈیکلز کی مقدار کم کرتے ہیں جو فشار خون کا باعث بنتے ہیں جس سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس چائے میں موجود فلیونوئڈز خون کی شریانوں میں موجود کولیسٹرول کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے جس کے نتیجے میں خون کی گردش کا نظام بھہتر ہوتا ہے جس سے دل پر تناﺅ کم ہوتا ہے، اس سے بھی امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
    فلو کے خلاف بھی موثر
    اس چائے میں وٹامن اے اور سی موجود ہوتے ہیں جبکہ یہ وائرس کا خاتمہ کرتی ہے اور بیکٹریا کش اور ورم کو بھی دور کرتی ہے، جس سے فلو سے ریلیف ملتا ہے۔ اس چائے کا استعمال گلے کی سوجن اور خشک کھانسی کا بھی علاج کرسکتا ہے جبکہ بلغم کی زیادہ مقدار پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

    سانس کی بو دور کرے اور دانتوں کو صحت مند بنائے
    الائچی کو ویسے کھایا جائے یا چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے، یہ سانس کی بو کا مسئلہ فوری دور کرنے والا مصالحہ ہے، سانس میں بو منہ کی ناقص صفائی کا نتیجہ ہوتی ہے جبکہ اکثر کوراک دانتوں اور مسوڑوں میں پھنس کر بیکٹریا کی مقدار بڑھاتا ہے جس سے سانس بدبودار ہوجاتی ہے، جراثیم کش ہونے کے باعث الائچی کی چائے ان بیکٹریا کو مار کر سانس کی بو دور کرتی ہے جبکہ بیکٹریا کے خاتمے سے مسوڑوں کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

    جلد کی صحت بہتر کرے
    الائچی پاﺅڈر کو عام چائے میں ملا کر پینا خون میں موجود فری ریڈیکلز کی مقدار میں کمی لاتا ہے جس سے کیل مہاسوں، دانوں، جلدی رنگت میں تبدیلی اور دیگر مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ الائچی کی چائے جراثیم کش ہوتی ہے جس سے بھی جلدی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

    الائچی کی چائے کو بنانے کا طریقہ
    ایک کھانے کا چمچ الائچی پاﺅڈر، 4 کپ پانی، شہد یا چینی حسب ذائقہ لیں اور پانی کو ایک ساس پین میں ابال لیں۔

    جب پانی ابل جائے تو الائچی پاﺅڈر کو پانی میں ڈال دیں جس کے بعد آنچ ہلکی کرکے 15 منٹ تک پانی کو جوش دیں، اس کے بعد چولہا بند کرکے پانی کو ایک سے 2 منٹ تک چمچ سے ہلائیں۔

    پھر اس مکسچر کو کپ میں ڈال دیں جس کے بعد حسب ذائقہ شہد یا چینی کا اضافہ کرکے اس گرم مشروب سے لطف اندوز ہوں۔

    نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
     
    intelligent086 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اہم اور مفید شیئرنگ کا شکریہ​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں