1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گھریلو ٹوٹکے

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏7 ستمبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    * طب نبویؐ میں ہے کہ شہد پلانے سے دست کی شکایت کافور ہوجائے گی۔
    * جب کبھی ہری سبزیاں گھر لے آئیں تو، استعمال سے قبل ہی انہیں دھولیں۔ یاد رکھیں کہ دھونے کے فوری بعد ان سبزیوں کو محفوظ رکھنے کے عمل سے یہ سبزیاں سڑجائیں گی۔
    * سبزیوں اور پھلوں کو ایک کور میں نہ رکھیں خصوصاً سیب اور ہری پتے والی سبزیوں کو ہر گز ایک پیاکٹ میں نہ رکھیں کیونکہ اس سے پھل اور سبزیاں دونوں ہی سڑ جائیں گی۔
    * کمسن بچوں میں پہلی بار دانت نکلتے سے قبل مسوڑھے پک جاتے ہیں۔ شہد میں چٹکی بھر نمک ملا کر مسوڑھوں پر مل دیا جائے تو کسی تکلیف کے بغیر دانت نکل آئیں گے۔
    * دارچینی پیس کر اس کا لیب پیشانی پر لگانے سے سرکا درد چلا جائے گا
    * نیم گرم پانی میں سرکہ یا عرق لیموں ملا لیں اور کچھ دیر اس پانی میں پیروں کو رکھنے کے بعد اس پانی سے ہی پیر دھولیں، اس سے پیروں سے پسینہ آنے کی شکایت ختم ہوجائے گی۔
    * چہرے پر پھنسی یا زخم لگنے پر برف کا تکڑا پھنسی پر رکھ دیں، پھنسی چلی جائے گی۔
    * دودھ میں زیتون کا تیل ڈال کر پینے سے چہرے پر نکھار آتا ہے۔
    * خالص شہد میں دودھ کامکسچر بناکر چہرے پر ملیں، جلد صاف ہوجائے گی۔
    * کھانا کھانے کے دوران ٹی وی نہ دیکھیں اور نہ ہی مطالعہ کریں اس سے موٹاپا طاری ہوگا۔
    * سرکہ اور پانی سے تر کئے ہوئے کپڑے میں گوشت رکھنے سے کافی دیر تک خراب نہیں ہوگا۔
    * ڈائننگ ٹیبل کے قریب پودینہ کی چند پتیاں رکھدیں تو مکھیاں قریب نہیں آئیں گی۔
    * کھیرا اور تربوز کھانے کے بعد پانی نہ پئیں ورنہ ہیضہ کا خدشہ رہتا ہے۔
    * مچھلی اور انڈا ایک ساتھ کھانے سے گرمی پیدا ہوتی ہے۔
    * کھانا کھاتے ہی سوجانے سے بہرے پن کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے
    * دن میں تین بار سے زائد نہ کھائیں۔
    * بھینڈی کا زیادہ استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔​
     
    عبدالمطلب اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ شیئرنگ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں