1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گول گپے

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گول گپے

    اجزاء: (پوری کے لیے)میدہ آدھا کلو،نمک چٹکی بھر،کھانے کا سوڈا دو چائے کے چمچ،پانی حسب ضرورت،تیل پوری فرائی کر نے کے لیے
    کھٹے کی تیاری کے لیے: پانی دو لیٹر،نمک حسب ضرورت،کالا نمک ایک چائے کا چمچ،لال مرچ آدھا چائے کا چمچ،املی کا گودا ایک کپ،لیموں کا رس چوتھائی کپ،سیاہ زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ،اجوائن پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    مصالحہ بنانے کے لیے: آلو اُبلے ہوئے دو کپ(چوکور کاٹ لیں)، سفید چنے اُبلے ہوئے دو کپ
    ترکیب: میدے میں نمک،کھانے کا سوڈا اور پانی ڈال کر گوند ھ لیں۔ گوندھے ہوئے میدے کو کچھ دیر کے لیے رکھ دیں اور پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر پوری کی طرح بیل لیں۔تیز گرم تیل میں تل کر ڈش میں نکال لیں۔کھٹا بنانے کے لیے برتن میں پانی ڈالیں،اس میں نمک، کالا نمک،لال مرچ،سیاہ زیرہ،اجوائن اور املی کا گودا ڈال کرچولہے پر رکھ دیں۔ایک اُبال آ جائے تو اُتار کر ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں یا برف ڈال لیں۔خوب ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔اب تین چار پوریاں ایک پلیٹ میں رکھیں۔ان میں انگوٹھے سے سوراخ کریں،اور اُبلے ہوئے چنے اور آلو ڈالیں اور ساتھ علیحدہ برتن میں کھٹا ڈال کر پیش کریں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں