1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گوشت کیسے پکایا جائے

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏11 جولائی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    گوشت کیسے پکایا جائے
    صغیرہ بانو شیریں


    سوال:
    بعض مرتبہ گوشت سخت رہ جاتا ہے۔ زیادہ دیر پکانے سے بھی نرم نہیں ہوتا۔ گوشت کیسے پکائیں کہ وہ اچھی طرح گل جائے اور دیر بھی نہ لگے؟

    اچھاگوشت دیکھ کر خریدیں،باسی نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے ہاں خواتین فریزر سے گوشت نکال کر فوراً ہی ہنڈیا میں ڈال دیتی ہیں۔ اس سے بھی گوشت نہیں گلتا، سخت رہتا ہے۔ گوشت فریزر سے نکال کر باہر رکھیں۔ جب وہ نرم ہو جائے، بوٹیاںعلحٰدہ ہوجائیں پھر پکائیں۔ گائے کے گوشت میں خواتین پسا ہوا پپیتا ملادیتی ہیں۔ کچری لگا کر رکھتی ہیں اس سے بھی گوشت گل جاتا ہے۔ لہسن کا ڈنٹھل دھو کر ڈال دیتی ہیں۔ خربوزے کے چھلکے سکھا کر تھوڑا سا پسا ہوا سفوف ڈال دیتی ہیں۔ گوشت اچھا ہو تو جلد ہی پک جاتا ہے۔ ایک بات اور یاد رکھیے۔ ذبح کیا ہوا حلال گوشت جب آگ پر رکھا جائے یا پکایا جائے تو وہ سکڑ جاتا ہے اور جس جانور پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو، حرام ہو، وہ آگ پر پھیل جاتا ہے۔ یہ گوشت کبھی نہیں کھانا چاہیے، اسے ضائع کردیں۔ گوشت تیز آگ پر نہیں پکانا چاہیے۔ پہلے زمانے میں لکڑی اور اُپلے جلاتے تھے۔ مٹی کی ہنڈیا میں ہلکی آنچ پر پکا ہوا گوشت ذائقے میں بے مثال ہوتا تھا۔ اب تو پریشر ککر ہیں۔ آپ ان میں بھی پکا سکتی ہیں۔گوشت کے پیس بنوا کر ان پر پپیتا یا کچری لگا کر بہاری کباب بناتے ہیں۔ سیخوں پر کباب لگا کر کوئلوں پر سینک لیتے ہیں۔ ان میں لگے مسالے کا ذائقہ ہی اور ہوتا ہے۔ اسی طرح ثابت ران بنائی جاتی ہے۔ سرکہ لگانے سے وہ بھی گل جاتی ہے۔ سرکہ گوشت کو گلانے میں مدد دیتا ہے۔ آپ بازار سے ران روسٹ کرائیں تو وہ لوگ بھی ران پر اچھی طرح سرکہ اور مسالے لگا کر تیار کرتے ہیں اورذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے۔ گوشت تازہ اور کم عمر جانور کا ہو تو جلدی بن جاتا ہے
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گوشت کیسے پکایا جائے

    بہت خوب ، صدیقی بھائی آپ بھی سگھڑ ہوتے جارہے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں