1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گوشت کھانے سے متعلق چند اہم معلومات ۔۔۔۔۔۔۔ تحریر : انیلا ثمن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 جولائی 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گوشت کھانے سے متعلق چند اہم معلومات ۔۔۔۔۔۔۔ تحریر : انیلا ثمن
    اس بات سے ہر گز انکار نہیں کیا جا سکتا کہ قربانی کرنا ایک سعادت ہے اور مسلما ن ہونے کے ناطے ہر صاحبِ استطاعت پر فرض بھی ہے۔اس کے ساتھ اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے جسے ہم عید کے قریب مکمل طور پر نظر انداز کر دیتے ہیں۔قربانی کا گوشت لوگ اس قدر رغبت سے اور زیادہ مقدار میں کھاتے ہیں کہ پھر پورا سال صحت کے مسائل سے نمٹنے میں گزر جاتا ہے۔
    ایسے میں ضروری ہے کہ عید سے پہلے گوشت استعمال کرنے سے متعلق چند اہم باتوں کے بارے میں پڑھ کر انہیں ایک بار پھر ذہن نشین کر لیں۔
    سب سے اہم بات مقدار کا استعمال ہے۔آپ چاہیں تو روزانہ گوشت کھائیں لیکن اس کی مقدار کا خیال ضرور رکھیں۔قدرت کی عطا کردہ ہر نعمت میں ہمارے لیے فوائد پوشیدہ ہیں۔اس کا نقصان زیادہ مقدارمیں استعمال کرنے سے ہی ہوتا ہے ۔ آپ بھی گوشت روزانہ کھائیں لیکن مقدار مناسب ہونا چاہیے۔
    عید کے تہوار پر دوست،رشتے دار اکٹھے ہوں تو ہم کھاتے ،پیتے ہوئے وقت کا خیال بھی نہیں رکھ پاتے لیکن خاص طور پر گوشت سونے سے تین سے چار گھنٹے پہلے گوشت کھا لینا بہتر ہوتا ہے۔گوشت کھاتے ہی لیٹ جانے کی صورت میں تیزابیت ، بد ہضمی اور دوسرے کئی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
    گوشت کھانے کا اس قدر نقصان نہیں ہے جتنا بعد میں اسے ہضم کرنے کے لیے کولڈ ڈرنک پینے کا ہے۔کولڈ ڈرنک کی بجائے گرین ٹی کا استعمال کریں۔ یہ نہ صرف آپ کے معدے کی کار کردگی بہتر کرے گی بلکہ کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد دے گی،لہٰذا گوشت کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک اور بازاری مشروبات پینے سے اجتناب کریں۔
    گوشت پکانے کا طریقہ بھی آپ کی صحت پر مثبت اور منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ذیل میں گوشت کو پکانے سے متعلق چند اہم ٹپس دی جا رہی ہیں۔
    اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ بوٹیاں اچھی طرح گل جائیں،جلد بازی میں پکائی گئی ہنڈیا میں کوئی ذائقہ نہیں ہوتا اور گوشت بھی کچا پکا رہ جاتا ہے۔ ایسے کھانے انسانی صحت کے لیے مضر ہیں۔ بچوں کو بھی گوشت کھلانے میں احتیاط برتیں۔اکثر بچے کھانا صحیح طور سے چبا کر نہیں کھاتے۔لہٰذا بچوں کو کھانا کھلاتے وقت اس بات پر خاص دھیان دیا جائے کہ وہ کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔بچے ہر طرح کا گوشت کھانا پسند نہیں کرتے لیکن کباب شوق سے کھا لیتے ہیں،اُ ن کے شوق کو بھی مدِ نظر رکھا جائے۔ ضروری نہیں کہ بقر عید پر گوشت کے علاوہ اور کچھ نہیں کھایا جا سکتا۔
    روزانہ چھوٹا یا بڑا گوشت کھاتے رہنا بھی صحت کے لیے نقصاندہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے اکثر بچوں اور بڑوں میں معدے کی تکالیف ہو سکتی ہے اسی لیے غذا میں کچھ تبدیلی بھی لانی چاہیے ،مچھلی کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔سبزیاں،دالیں اور دیگر کھانے بھی اپنے دستر خوان پر سجائیں۔نت نئے پکوان بنا کر یا ان کے ساتھ گوشت کے کچھ کھانے تیار کر کے دستر خوان کی شان بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس طرح غذا متوازن رہے گی اور اہلِ خانہ کی صحت خراب ہونے کا ڈر بھی نہیں ہو گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں