1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گلیکسی نوٹ 9 پاکستان میں پری آرڈر فروخت کیلئے پیش

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏11 اگست 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    فون کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کرتے ہوئے کمپنی نے انعامات کا بھی اعلان کیافوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام

    سام سنگ نے رواں سال کے دوسرے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا، اس فون کو کمپنی نے گزشتہ روز ہی متعارف کرایا تھا۔

    سام سنگ نے یہ فون 9 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کرتے ہوئے اسے نوٹ سیریز کا سب سے بہترین فون قرار دیا تھا۔

    یہ فون گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں کچھ بڑا ہے بلکہ کمپنی کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ہے جس میں 6.4 انچ کی انفٹنی بیزل لیس اسکرین دی گئی ہے،مگر دیکھنے میں چھوٹا لگتا ہے جس کی وجہ ٹاپ اور نچلے حصے میں بیزل بہت کم ہونا ہے۔ یہ فون بھی سابقہ ماڈل کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔

    گلیکسی نوٹ 9 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، جو کہ کسی بھی گلیکسی نوٹ فون میں اب تک کی سب سے طاقتور بیٹری ہے، گزشتہ سال کے ماڈل میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری تھی، البتہ نوٹ 7 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی تاہم بیٹریاں پھٹنے پر اس ماڈل کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

    گلیکسی نوٹ 9 میں جو ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے وہ ایس نائن پلس والا ہی ہے۔ 12، بارہ میگا پکسل کے کیمرے میکنیکلی طور پر ایڈجسٹ ایبل آپرچر کے ساتھ ہیں جو کہ بہت روشن 1.5 سے لے کر چھوٹے 2.4 آپرچر پر سوئچ ہوسکیں گے، تاہم اس اک انحصار ایکسپوزر کنڈیشن پر ہے۔ کیمرہ ایپ خودکار طور پر بھی آپرچر بدل سکتی ہے جبکہ صارف اپنی مرضی سے بھی کنٹرول کرسکتا ہے۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی ایس نائن اب تک کا بہترین فلیگ شپ فون ہے اور اب اسے متعارف کرائے جانے کے بعد پاکستان میں بھی آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا

    سام سنگ نے پاکستان میں پری آرڈر پر بکنگ کرانےوالے افراد کے لیے کچھ انعامات بھی رکھے ہیں۔

    اگر نوٹ 9 کا پری آرڈر کرائیں گے تو آپ کو 10000 ایم اے ایچ بیٹری فیس مفت دیا جائے گا جس کی ڈھائی ہزار روپے ہے۔

    یہ فون پاکستان میںاوشین بلیو, مڈ نائٹ بلیک اور لیونڈر پرپل رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس لنک پر جاکر آپ پری آرڈر کرسکتے ہیں۔

    پاکستان میں اس فون کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ۱۰ہزار ایم اے ایچ بیٹری فیس کیا ہے؟کیا اِس سے مراد یہ ہے کہ۱۰ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری الگ سے ملیگی؟دوسری بات یہ کہ بیٹری پھٹنے کے جو واقعات پیش آئے ہیں ،اُن میں نقصانات کی تفصیلات کیا ہیں اور تیسری بات یہ کہ اب تو ایسا نہیں ہوگا،کیا کمپنی نے اِس کی ٹھوس ضمانت دی ہے؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں