1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گلزار اسپیشل چکن سوپ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از سارا, ‏29 فروری 2012۔

  1. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    گلزار اسپیشل چکن سوپ
    اجزا

    چکن کا قیمہ ایک پاؤ

    کٹی پیاز تین عدد

    باریک کٹی گاجر ایک عدد

    انڈے تین سے چار عدد

    مشروم (سلائس) ایک کپ

    ادرک ایک انچ کا ٹکڑا

    کارن فلور آدھا کپ

    باریک کٹی ہری پیاز دو سے تین ڈنڈیاں

    چکن یخنی ایک یا ڈیڑھ جگ

    کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

    سویا سوس چار کھانے کے چمچ

    تیل دو سے تین کھانے کے چمچ

    نمک حسب ذائقہ


    ترکیب


    1۔انڈے کی سفیدی اور زردی الگ کر کے زردی کو پھینٹ لیں۔
    2۔ایک پین میں تیل گرم کر کے انڈے کی زردی فرائی کریں اور نکال کر اسٹرپس کاٹ لیں۔

    3۔اب پتیلی میں چکن یخنی اُبال لیں۔

    4۔پھر اس میں مشروم کی سلائسر، بایک کٹی گاجر، کٹی پیاز، ادرک، چکن کا قیمہ، حسب ذائقہ نمک اور کُٹی کالی مرچ ڈال کر اُبالیں۔

    5۔اب پانی میں کارن فلور گھول کر سوپ میں تھوڑا تھوڑا شامل کریں ساتھ ہی سویا سوس اور کٹی ہری پیاز مکس کر کے اُبال آنے تک پکائیں۔

    6۔پھر اس میں انڈوں کی سفیدی کو پھینٹ کر تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کرتے جائیں اور سوپ گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔

    7۔سوپ گاڑھا ہو جائے تو ڈش میں نکال کر فرائیڈ انڈوں سے گارنش کریں اور سرو کریں۔
     
  2. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گلزار اسپیشل چکن سوپ

    شکریہ سارا
    میں بس مشرومز نکال دوں گی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں