1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گلزارِ نبیﷺ کی تیرے جلووں سے پھبن ہے ۔۔ ارشد منیر نقشبندی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏23 دسمبر 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    (سیدنا امامِ حسن المجتبى ) علیہ السلام
    منقبت
    گلزارِ نبیﷺ کی تیرے جلووں سے پھبن ہے
    تو روحِ علیؑ ہے تو محمدﷺ کا بدن ہے

    لاریب تو کل آلِ نبیؐ کا ہوا آدم
    تو شاہِ عدن، شاہِ زماں شاہِ زمن ہے

    یوسفؑ سے حسیں دوشِ رسالتؐ کا نگینہ
    تو گلشنِ ہستی کا امیں جانِ چمن ہے

    تو عکسِ نبیؐ خُلقِ نبیؐ تیرا ترانہ
    فطرت ہے کریمانہ، حلیمانہ چلن ہے

    تحبط ہوئے اعمال ہوا واصلِ دوزخ
    جس دل میں ترے واسطے ذرّہ سی چُبن ہے

    اے میری نمازوں کے دعاؤں کے محافظ
    کوثر کے کنارے تجھے ملنے کی لگن ہے

    کرتا ہوں منیر اُنؑ کی ثناء اُنؑ کی عطاء سے
    ورنہ یہ مؤدت کا سفر خوب کٹھن ہے
    -----
    "ارشد منیر نقشبندی"
    لندن

     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں