1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گر وہ جفا نہ کرتے ہم بھی وفا نبھاتے---برائے اصلاھ

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏14 دسمبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    ــــــــــــ
    گر وہ جفا نہ کرتے ہم بھی وفا نبھاتے
    کتنا ہے پیار دل میں کر کے انہیں دکھاتے
    ----------
    جیسے کہ غیر ہیں ہم ایسی نظر سے دیکھا
    اپنا سمجھ کے ہم کو اے کاش وہ بلاتے
    --------
    ملتے نہیں وہ ہم سے دیکھا ہے ان کو لیکن
    غیروں کے ساتھ مل کر یوں محفلیں سجاتے
    -------------------
    سالوں کا ساتھ ہم سے یکسر بھلا دیا ہے
    اپنا اگر سمجھتے ہم کو نہ یوں بھلاتے
    ----------------
    ہاتھوں سے پھول چن کر ان کے لئے تھے لائے
    موقع اگر وہ دیتے ہم مانگ میں سجاتے
    -------------
    غربت جو ہم پہ دیکھی اپنے ہوئے پرائے
    پہلو بچا کے ان کو دیکھا ہے دور جاتے
    -----------
    اپنا انہیں تھا سمجھا لیکن وہ غیر نکلے
    اہنے تو اس طرح سے دل سے نہیں بھلاتے
    ---------------
    محفل سے آج ارشد تجھ کو اٹھا دیا ہے
    اے کاش غیر بن کر تجھ کو نہ یوں رلاتے
    -------------
     
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    گر وہ جفا نہ کرتے ہم بھی وفا نبھاتے
    چاہت میں ان کی اک دن مرکر اُنھیں دکھاتے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں