1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گرتے بالوں کے لئے حلوہ کدو کے بیجوں کا تیل انتہائی مفید

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏23 نومبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سیول (نیوز ڈیسک) بیشتر مردوں کو زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر بالوں کے گرنے کی شکایت ہوتی ہے اور کافی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بالوں سے بالکل ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تاہم کوریا کی پوسان یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے اس مسئلے سے نجات کے لئے ایک انتہائی آسان اور حیران کن طریقہ تجویز کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حلوہ کدو کے بیجوں کا تیل مردوں میں گرتے ہوئے بال روکنے بلکہ بالوں کے اگنے کی رفتار تیز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    بوس و کنارے کے طبی نقصانات یا فوائد، تحقیق سے ثابت ہوگیا

    میڈیکل تحقیق کاروں نے 76 مردوں کا انتخاب کیا جنہیں بالوں کے گرنے کی شکایت تھی۔ ان کو دو گروپوں میں بانٹ کرایک گروپ کو تین ماہ تک کدو کے بیجوں کے تیل سے بنے 400 ملی گرام کے دو کیپسول ناشتے سے قبل اور دو رات کے کھانے سے قبل دئیے جاتے رہے۔ دوسرے گروپ کو خالی کیپسول دئیے جاتے رہے لیکن حقیقت انہیں نہ بتائی گئی۔

    ورزش چھوڑ دیں ,کھا کھا کر وزن کم کریں ،نئی خوراک جوآپ کوحیران کردے گی

    تحقیق کے اختتام پر دیکھا گیا کہ بیجوں کا تیل کھانے والے 44 فیصد مردوں کے بالوں میں بہتری آئی جبکہ دوسرے گروپ کے 28 فیصد لوگوں میں گنجا پن مزید بڑھ گیا اور صرف 7 فیصد میں ہلکی سی بہتری نظر آئی۔ حیران کن طور پر تیل کے کیپسول کھانے والوں کے بالوں میں 30-40 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/23-Nov-2014/165721
     

اس صفحے کو مشتہر کریں