1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گجراتی دہی کڑاہی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏9 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گجراتی دہی کڑاہی

    اجزاء:دہی1/2کلو،بیسن1/2کپ،کٹی ہری مرچ چھ عدد،باریک کٹی ادرک ایک چائے کا چمچ،چینی یا گڑ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،رائی ایک چائے کا چمچ،ہینگ ایک چٹکی،سونف1/2چائے کا چمچ،میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ،لال مرچ دو چائے کے چمچ،کڑی پتے چھ عدد،سوکھی لال مرچ چھ عدد،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،تیل1/2کپ،ہلدی ایک چائے کا چمچ

    ترکیب:ایک پیالی میں بیسن،دہی،باریک کٹی ہری مرچ،لال مرچ،نمک،ہلدی،چینی یا گڑ اور باریک کٹی ادرک ڈال کر مکس کریں۔اب دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے زیرہ،رائی،میتھی دانہ اور سونف ڈال دیں،پھر دہی کے تیار مکسچر میں چار کپ پانی مکس کریں اور گرم تیل میں ڈال کر پکنے دیں۔کڑھی گاڑھی ہو جائے تو ہینگ ،کڑی پتے اور سوکھی لال مرچ کا تڑکا دیں۔آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں