1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گایا ہوا کلام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عامر شاہین, ‏12 جولائی 2018۔

  1. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    اس موضوع کے تحت شاعری کی کسی بھی صنف کا وہ کلام شامل کیا جائے گا جسے کسی نا کسی گلوکار نے اپنی آواز کی چاشنی بھی بخشی ہو۔
     
  2. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    تیرے خوشبو میں بسے خط

    تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے
    پیار میں ڈوبے ہوئے خط میں جلاتا کیسے
    تیرے ہاتھوں کے لکھے خط میں جلاتا کیسے

    جن کو دنیا کی نگاہوں سے چھپائے رکھا
    جن کو اک عمر کلیجے سے لگائے رکھا
    دین جن کو جنہیں ایمان بنائے رکھا

    جن کا ہر لفظ مجھے یاد تھا پانی کی طرح
    یاد تھے مجھ کو جو پیغام ِزبانی کی طرح
    مجھ کو پیارے تھے جو انمول نشانی کی طرح

    تو نے دنیا کی نگاہوں سے جو بچ کر لکھے
    سالہا سال مرے نام برابر لکھے
    کبھی دن میں تو کبھی رات کو اٹھ کر لکھے

    تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے
    پیار میں ڈوبے ہوئے خط میں جلاتا کیسے
    تیرے ہاتھوں کے لکھے خط میں جلاتا کیسے

    تیرے خط آج میں گنگا میں بہا آیا ہوں
    آگ بہتے ہوئے پانی میں لگا آیا ہوں
     
  3. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    اب اگر آؤ تو ۔۔۔۔

    اب اگر آؤ تو جانے کے لیے مت آنا
    صرف احسان جتانے کے لیے مت آنا

    میں نے پلکوں پہ تمنائیں سجا رکھی ہیں
    دل میں اُمید کی سو شمعیں جلا رکھی ہیں
    یہ حسيں شمعیں بجھانے کے لیے مت آنا
    اب اگر آؤتو جانے کے لیے مت آنا

    پیار کی آگ میں زنجیریں پگھل سکتی ہیں
    چاہنے والوں کی تقدیریں بدل سکتی ہیں
    تم ہو بے بس یہ بتانے کے لیے مت آنا
    اب اگر آؤتو جانے کے لیے مت آنا

    اب تم آنا جو تمہیں مجھ سے محبت ہے کوئی
    مجھ سے ملنے کی اگر تم کو بھی چاہت ہے کوئی
    تم کوئی رسم نبھانے کے لیے مت آنا
    اب اگر آؤتو جانے کے لیے مت آنا
    صرف احسان جتانے کے لیے مت آنا
     
  4. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    زندگی کا سفر ہے یہ کیسا سفر کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں
    ہے یہ کیسی ڈگر، چلتے ہیں سب مگر کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں

    زندگی کو بہت پیار ہم نے دیا، موت سے بھی محبت نبھائیں گے ہم
    روتے روتے زمانے میں آئے مگر ہنستے ہنستے زمانے سے جائیں گے ہم
    جائیں گے پر کدھر، ہے کسے یہ خبر، کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں

    زندگی کا سفر ہے یہ کیسا سفر کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں

    ايسے جیون بھی ہیں جو جئے ہی نہیں، جن کو جینے سے پہلے ہی موت آگئی
    پھول ایسے بھی ہیں جو کھلے ہی نہیں جن کو کھلنے سے پہلے خزاں کھا گئی
    ہے پریشاں نظر، تھک گئے چارہ گر، کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں

    زندگی کا سفر ہے یہ کیسا سفر کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں
     
    زنیرہ عقیل اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  6. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    محترم شکیل احمد خان صاحب "گایا ہوا کلام " بجائےتصویری تحریری صورت میں پیش کریں تو مزہ ہے اور اس کا فائدہ بھی زیادہ ہے کہ وہ آسانی سے کاپی پیسٹ ہو سکتا ہے۔
     
  7. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    محترم آپ نے بجااِرشاد فرمایا ۔لیکن کیوں کہ مجھے اشعار کی لائنوں کو جسٹی فائی یا اگر بوکس بناکر لکھا ہو تو برابرڈسٹری بیوٹ کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ۔اس لیے میں تصویرکی فورم میں مائیکروسافٹ آفس یا دوسرے پروگرام ،جنھوں نے تحریر کو ہر طرح سے سیٹ کرنے کی سہولت دی ہے، استعمال کرکے نگارشات ترسیل کرتاہوں۔یہاں میں نے مختلف حضرات کی بہت اعلیٰ درجہ کی تحاریر دیکھی ہیں مگر نثر ہو کہ نظم صفحہ سازی کے معقول ٹولز نہ ہونے کے سبب سطریں اور مصرعے یوں نظر آتے ہیں جیسے قلم برداشتہ لکھے گئے ہوں۔انتظامیہ کو اُردُو تحریرکا حسن اُجاگرکرنے کا سامان بھی مہیاکرنا چاہیے ۔آپ خود اِنصاف فرمائیں دنیا کی بہترین چائے اگر مٹی کے بے ڈھب ٹھیکرے میں پیش کی جائے تو پینے والاکیا پیے گا؟ شاید غصے کے گھونٹ۔
     
    Last edited: ‏23 جولائی 2018
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے

    گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے
    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
    قفس اداس ہے یارو، صبا سے کچھ تو کہو
    کہیں تو بہرِ خدا آج ذکرِ یار چلے
    کبھی تو صبح ترے کنجِ لب سے ہو آغاز
    کبھی تو شب سرِ کاکل سے مشکبار چلے
    بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی
    تمہارے نام پہ آئیں گے غمگسار چلے
    جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شبِ ہجراں
    ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے
    مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
    جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
    (فیض احمد فیض)


     

اس صفحے کو مشتہر کریں