1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گاجر کے چار حیرت انگیز فوائد

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏2 دسمبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ہم سب یہ جانتے ہیں کہ گاجر آنکھوں کے لیے مفید ہے کیوں کہ اس میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے۔ یہ بات درست ہے تاہم دنیا بھر میں ہونے والی متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاجر میں دیگر فوائد بھی موجود ہیں جن کا ذکر عام طور پر کم ہی سننے کو ملتا ہے۔
    ----------------------------------------------------------------------
    دل اور ہاضمے کیلئے مفید
    گاجر میں کیروٹینوئڈ شامل ہوتا ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ دل کے امراض کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر فائبرکا بہترین ذریعہ ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ ہاضمے کے لیے بھی ضروری ہے۔ گاجر ڈائریا، قبض اور پیچش جیسی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔
    ------------------------------------
    کینسر سے بچاؤ اور جلد بڑھاپے کو روکنا
    گاجر میں بڑی تعداد میں اینٹی اوکسیڈینٹس ہوتے ہیں جن سے خلیات کی عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ اینٹی اوکسیڈینٹس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کینسر سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔ 2011 میں یونیورسٹی آف شیفیلڈ میں ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق گاجر میں پولی اسیٹیلین نامی کمپاؤنڈ شامل ہوتا ہے جو لوکیمیا، کو ہونے اور اس کو بڑھنے سے کو روکتا ہے۔
    ---------------------------------------------------------
    خون کی کمی دور کرنا
    گاجر میں بڑی تعداد میں آئرن ہوتا ہے جس کے باعث اسے خون کی کمی کا شکار افراد کو تجویز کیا جاتا ہے۔ گاجر جوڑوں کے درد، گٹھیا اور گاؤٹ جیسی بیماریوں کا علاج یا ان کی شدت کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
    ----------------------------------------------------

    جلد کیلئے بہترین
    گاجر میں ویٹامن اے ہوتا ہے جو چمک جلد کی ضمانت ہے۔ اس کے علاوہ گاجر سے بنے فیشل ماسک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فوری طور پر چہرے کی رنگت بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
    -------------------------------------------
    ڈاکٹر بینش اصرار یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں خوراک اور غذائیت کے مضامین کی لیکچرار ہیں۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1013129/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں