1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گاجر کا حلوہ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏3 مارچ 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم !
    اگر آپ سب سوہن حلوہ بنا کر کھا چکے تو '' گاجر کا حلوہ '' کی ترکیب حاضر ہےـ

    اشیاء :
    گاجر :: ڈیڑھ کلو (کدوکش کر لیں‌)
    بادام :: حسب ضرورت (باریک کٹے ہوئے )
    اخروٹ :: آدھی پیالی (چھلے اور باریک کٹے ہوئے )
    چھوٹی الائچی :: آٹھ عدد(باریک کچل لیں )
    گھی :: ایک پیالی ـ
    خشک دودھ :: دو پیالی ـ
    چینی :: ڈیڑھ پیالی ـ


    ترکیب :
    سب سےپہلے ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں ـ جب گرم ہو جائے تو الائچی ڈال دیں ـ خوشبو آںے لگے تو کدوکش کی ہوئیں گاجر ڈال دیں ـ چمچہ چلاتے ہوئے بھونیں ـ جب گھی الگ ہو جانے لگے تو حلوہ تیار ہے ـ ایک تھالی میں ذرا چکنی لگا کر حلوہ پھیلا کر ڈال دیں ـ اوپر سے میوہ سجا دیں ـ جب ٹھنڈا ہو جائے تو ٹکڑے کاٹ لیں ـ بالکل چنے کی دال کے حلوے کی طرح ہے ـ سردیوں کی ڈش تیار ـ

    نوٹ :: اگر آپ پہلی بار گاجر کا حلوہ تیار کر رہے ہیں تو کسی سے مدد حاصل کریں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو ـ
     
  2. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گاجر کا حلوہ

    وعلیکم السلام
    شکریہ
    میں اب کے بناؤں گی نا آپ کی اس ترکیب کی طرح بنا کر دیکھ تی ہوں کیسابنتا ہے کتنا مزرےکا ہو گا کے نہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں