1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کی محمّدؐ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    کی محمّدؐ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں
    یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں
    صلی اللہ علیہ وسلم

    علامہ محمد اقبال رحمة اللہ علیہ کا یہ شعر بارہا ہم نےپڑھا اس پر روشنی ڈالیں توپہلی لائن سے مراد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ان کی سنت ان کے اسوہ حسنہ پر عمل کیا جائے۔ ان کی زندگی کو نمونہ بنا کر ان جیسی زندگی گزاری جائے۔ ان سے وفا کی جائے۔انسان جس سے وفا کرتا ہے اس کی سب باتیں مانتا ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب باتیں مانی جائیں ان پر عمل کیا جائے

    اور دوسری لائن اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا کی تو یہ جہاں یہ دنیا یہ مال و دولت یہ کامیابی کیا چیز ہے- اللہ پاک انسان کی قسمت قلم سے لکھتے ہیں اور جس تختی پر لکھتے ہیں اسے لوح کہتے ہیں یعنی انسان کی قسمت لوح و قلم سے لکھی جاتی ہے اگر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی جیسی زندگی اپنا لی تو لوح و قلم آپ کے ہاتھ میں ہیں اس سے مراد ہے کہ پھر وہی ہو گا جو آپ چاہو گے- آپ کی قسمت آپ کی تقدیر آپ کی خوشی کے مطابق ہو گی اور اس میں اللہ کی خوشی بھی ہو گی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں