1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کی جاناں میں ۔ ۔ کون

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از اظہرالحق, ‏4 فروری 2007۔

  1. اظہرالحق
    آف لائن

    اظہرالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2007
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بڑا مشکل سوال ہے ، میں کون ہوں؟ ۔ ۔ ۔ بھلے شاہ بھی خود سے پوچھتا رہا کہ میں کون ہوں ، انسان ہر دور میں سوچتا رہا میں کون ہوں ۔ ۔ مگر مجھے بس اتنا پتا ہے کہ میں اظہر ہوں ۔ ۔ ۔

    پہچان میری کیا پوچھتے ہو دوستو
    لکھتا ہوں ، پڑھتا ہوں ، نام اظہر ہے!!!
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پرچہ حل کریں

    السلام علیکم اظہر الحق صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید۔

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  4. اظہرالحق
    آف لائن

    اظہرالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2007
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ تمام دوستوں کا مگر یہ سمجھ نہیں آیا کہ محبتیں وہاں کیوں دیں جا رہیں ادھر بھی تو ۔ ۔ ۔ اتنا دور (مطلب دوسرے تھریڈ پر جاتے جاتے میرا تو “ساہ“ چڑھ گیا ہے )
     
  5. اظہرالحق
    آف لائن

    اظہرالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2007
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: پرچہ حل کریں


    ویسے آپ نے پرچہ حل کرنے کی وجوہات بھی پوچھنی چاہیں تھیں ، چلیں میں بتا دیتا ہوں ، ایک - میں چاہتا ہوں لوگ مجھے پہچانیں ( مگر پہچان کر پتھر نہ ماریں) دو - میں کتنے پانی میں ہوں ، یا بالکل ڈوب چکا ہوں ، پتہ چل جائے ، تین - میری قابلیت کا کچھ “رعب“ بھی تو پڑنا چاہیے نا ۔ ۔ ۔ کہ میں پڑھ لکھ کر کتنا ضائع کیا ہے 8)

    سوالوں کے جواب حاجر ہیں ۔ ۔ اوہ سوری حاضر ہیں


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    شکر ہے نام کے ساتھ شجرہ نہیں پوچھا ورنہ مشکل ہو جاتی ، جگہ کی کمی کی وجہ سے ، ویسے ، اس خاکسار کو “شاہ اظہر الحق نسیم قریشی ہاشمی “ کہتے ہیں ، یہ نام ہمارے دادا جی نے رکھا تھا ، اور اسکی پیچھے ایک لمبی کہانی ہے ، جو پھر کبھی سہی (آپ چاہے اسکے نمبر کاٹ لیں )


    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    کوئی ایک ہو تو بتاؤں ، کالج کے زمانے میں دوست ، پروفیسر ڈم ڈم ڈیگا کہتے تھے ، پھر کچھ دوستوں نے “ڈرم“ بھی کہا وجہ ہمارا “جثہ وسیع و عریض“ تھا ۔ ۔ آج کل بس اظہر ہی کہتے ہیں ۔ ۔ ۔

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    ابھی تو میں جوان ہوں ، مگر نوجوان نہیں ۔ ۔ ۔بوڑھا اسلئے نہیں کہ کمر میں خم نہیں آیا ویسے بال سفید ہو چکے ہیں اور کافی حد تک قد بڑھ گیا ہے ، یعنی سر بالوں سے باہر نکل رہا ہے

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    شارقہ ،جسے کچھ لوگ شارجہ کے نام سے بھی جانتے ہیں ، متحدہ عرب امارات کا تیسرا مہنگا ترین شہر ہے ، اوہ سوری مطلب تیسرا مشہور شہر ہے ، پہلا دبئی ، دوسرا ابوظہبی ۔ ۔ اور یہاں اب عمر “لد“ گئی ہے ۔ ۔۔ ایک عشرے سے ادھر ہی ہوں

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    بی ایس سی ، ڈی سی ایس ، ایف ایس سی ، اور یہ سب کرنے کے لئے میں نے میٹرک کیا تھا ۔ ۔ ۔ تعلیم کو ضروری نہیں سمجھتا تھا ، مگر اماں ابا کی مار نے “تعلیم یافتہ“ بنا دیا ÷ ÷ ÷

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    اب غسل آفتاب کرنے کا دل تو بہت کرتا ہے ، مگر اکیلے نہیں ، دوسرا گانے کا بہت شوق ہے ، مگر کوئی سنتا ہی نہیں ، ہاں کی بورڈ بجاتا ہوں ، لکھنے کا شوق ہے لکھتا ہوں دل کی باتیں ، تھوڑی سی دن کی باتیں ۔ ۔ ۔ ۔ تھوڑی ۔ ۔ پڑھنے کا بھی شوق ہے ، نصابی کتب کے علاوہ سب کتابیں پڑھتا ہوں ، وہ بھی جو “قابل ضبطی“ ہوتیں ہیں ، ہپ ہپ ۔ ۔ ارے میں تو اپنے ہی پول کھولنے بیٹھ گیا ، بھائی ہم کام کرنے والے بندے ہیں کام کرتے ہیں یہ ہی ہمار شغل ہے ۔ ۔ سمجھے ۔ ۔۔ نمبر کاٹنے ہے کاٹ لو ۔۔


    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    یا اللہ یہ مردوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا پیشہ کرتے ہیں ۔ ۔ اور اوپر سے محبت کی تہمت بھی نہیں لگانے کو کہتے ۔ ۔ برسوں سے ، حساب گری (کمپیوٹر پروگرامنگ) کے شعبے سے منسلک ہیں ، بس وہ ہی کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ محبت کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں مگر کوئی سرمایہ کاری کروانے کو تیار نہیں ہوتا ۔ ۔

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    دھشت گرد بننا چاہتا ہوں ، مگر بُش کے جیسا ، جو دھشت گردوں سے بھی بڑا دھشت گرد ہے ، ویسے اب یہ بھی نہیں کہ سکتا کہ بڑا ہو کر شادی کروں گا ، کیونکہ اب بچوں کی شادی کرنے کی فکر کھائے جا رہی ہے ۔ ۔ ۔ مگر دل ابھی بھی جواں ، جس سے مستقبل میں کافی روشنیاں بھرنے کا ارادہ ہے :oops:
     
  6. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    :mashallah: اظہر صاحب ، :a180: پرچہ حل کیا ہے آپ نے ۔ اور سب کچھ صاف صاف بیان کر دیا ہے :101: لہذا ممتحن صاحبان (منتظمین) سے گزارش ہے کہ وہ آپ کو صفائی کے اضافی نمبر بھی دیں ۔ ویسے شہرت میں بے شک ابوظہبی دوسرے نمبر پر ہے لیکن حالیہ سروے کے مطابق مہنگائی میں پورے گلف میں ابوظہبی پہلے نمبر پر ہے ۔ مہنگائی کا رونا تو ہر جگہ ہے ، پاکستان سے یو اے ای کے لئے فون کال کے نرخ اڑھائی گنا کم ہونے کے باوجود مجال ہے کوئی وہاں سے کال کرے بلکہ الٹا سب ہی مہنگائی پر دہائی دیتے نظر آتے ہیں ۔ اللہ کرے آپ اپنا قد زیادہ بڑھنے سے پہلے بچوں کے فرائض ادا کر کے اپنے ملک واپس جا سکیں اور پھر مستقبل کے عزائم کو عملی جامہ پہنا سکیں ۔
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اظہر صاحب بہت اچھے آتے ہی آپ نے خوب کھڑاک کیا ہے آتے جاتے رہیے ہمیں (سب دوستوں کو) خوشی ہوگی۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب اظہر الحق بھائی !

    آپ تو چھپے بلکہ واشگاف رستم نکلے (کم از کم جثے تو وہی لگتے ہیں) :wink:

    میں نے آپکا بلاگ بھی پڑھا ہے ۔

    ماشاءاللہ بہت دلچسپ اور بارونق شخصیت ہیں آپ۔

    آپ ہماری اردو کی رونق میں بہت بڑا اضافہ ثابت ہوں انشاءاللہ

    پلیز وقت دیتے رہیئے گا۔ بہت شکریہ !!!
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اظہر الحق صاحب
    آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔ بہت دلچسپ شخصیت ہیں آپ۔۔۔

    آپ کی شاعری بھی بہت عمدہ ہے۔ ماشاءاللہ


    شاید آپ نے غور نہیں کیا۔ جوان کے پہلے انگریزی کا NO لکھ کر اسکا معنی (نہیں) لے لیں تو آپ جیسا نوجوان ہی بن جاتا ہے :84:

    (صرف مذاق ہے۔ امید ہے مائنڈ نہیں کریں گے)
     
  10. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اظہرالحق صاحب !!

    آپ کا تعارف پڑ ھ کر بہت اچھا لگا اپن کو۔
    آپ بہت دلچسپ شخصیت ہیں۔ امید ہے آپ سے اچھی گپ شپ رہے گی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں