1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیک

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 جون 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کیک
    اجزاء: مارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے چھلکے برادہ دو چائے والے چمچ،آدھی چمچ میٹھا سوڈا،دودھ ایک کپ،دو کھانے والے چمچ لیمن جوس،بیکنگ پائوڈر دو چائے کے چمچ،پستہ،بادا م اور اخروٹ ہر ایک1/4کپ،باریک چینی2-1/2کپ،انڈے چھ عدد،میدہ تین کپ،(ٹوپنگ کے لیے اجزاء)چاولوں کی طرح کٹے بادام،اخروٹ،پستہ اور چینی ہر ایک1/4کپ

    ترکیب: حسب ِ معمول چینی،مکھن پھینٹ کر انڈے ایک ایک کر کے ملائیں اور پھر میدہ چھان کر آدھا ملائیں۔آدھا دودھ،آدھا میدہ اور پھر دودھ ،لیموں کی چھال اور جوس کے ساتھ آخر میں سارے میوے بھی ملا دیں اور بارہ کے ایک گول سانچے میں چکنائی اور کاغذ لگا کر کیک کا آمیزہ ڈال دیں۔پہلے سے گرم شدہ اوون میں آدھا گھنٹہ بیک کرنے کے بعد سانچے کو اوون سے نکال کر اس پر ٹوپنگ مکس کر کے بکھیر دیں اور سانچے کو دوبارہ اوون میں رکھ دیں۔(میوہ جات کو قدرے دبا بھی دیں تا کہ چپک جائیں)۔اب مزید بیس پچیس منٹ پکائیں یا پھر اتنی دیر کے کیک میں تنکا ڈالنے سے صاف نکلے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں