1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کینگروُ کی ماں کب تک خیر منائے گی

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏6 ستمبر 2008۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    طنز و مزاح ۔۔۔۔محاوروں کا استعمال عام کرنا میرے مقاصد میں سے ہے۔۔(محاورے سُرخ رنگ میں لکھے ہوئے ہیں)
    کینگروُ کی ماں کب تک خیر منائے گی
    (نادر خان سر گروہ - ممبئی، مقیم مکہ مکرمہ)


    (یاد کیجئے۔۔ویسٹ میں منعقد کرکٹ ورلڈ کپ 2007 ۔۔جہاں فائنل میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔۔۔
    جبکہ بھارت اور پاکستان پہلے ہی راؤنڈ میں مقابلے سے باہر ہو گئے تھے۔۔بھارت کو بنگلہ دیش اور پاکستان کو آئرلینڈ نے مات دی تھی۔)


    اب آگے پڑھیئے۔۔

    آخر ۔۔۔آسٹریلیا نے ورلڈ کپ دو ہزار سات بھی جیت لیا۔۔۔یا یوں کہا جائے کہ آسٹریلیا ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی جیت گیا تھا۔۔یا یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ آسٹریلیا کو تو ورلڈ کپ جیتنا ہی تھا۔۔۔اب بتائیں! اِس آسٹریلیا کا کیا کیا جائے؟ آسٹریلیا تو جیسے کرکٹ کو کھیل سمجھتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دُنیا کی تمام ٹیموں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور ہماری طرح سوچنا ہوگا کہ۔۔۔۔اس آسٹریلیا کا کیا کیا جائے؟ اب کی بار تو آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے جزائر میں۔۔یعنی جزائر غرب الہند میں لنکا ڈھا دی۔۔آسٹریلیا کبھی لنکا ڈھاتا ہے تو کبھی برطانیہ کا سورج غروب کر دکھاتا ہے۔۔۔گویا آسٹریلیا ۔۔۔آسٹریلیا نہ ہوا۔۔۔کرکٹ کا امریکہ ہوا۔۔

    (جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔)
     
  2. بھوت
    آف لائن

    بھوت ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2008
    پیغامات:
    265
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جناب مبارز صاحب کینگرو کی ماں خیر پتا نیں کب منائے یا پھر وہ منا کے جا چکی ھے۔
    ویسے آپ کی تحریر عمدہ ھے :dilphool:
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    بھوت صاحب آپ نے میری تصوریر ڈسپلے کی ہوئی ہے پلیز اس کو ہٹائیں۔۔۔۔اس طرح نہیں کریں۔۔۔رمضان کے مقدس مہینے کا واسطہ ہے آپ کو غلط استعمال نہیں کریں آپ میری تصوریر کا۔۔۔۔۔جزاک اللہ۔۔پلیز ہٹا دیں اپنی اوتار سے میری تصوریر۔۔۔۔پلیز۔۔
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    جزاک اللہ ۔۔۔
     
  5. بھوت
    آف لائن

    بھوت ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2008
    پیغامات:
    265
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جناب آپ کیا کہ رہے ہیں میری تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔خیر اِس بات کو چھوڑیں ۔
    چلے ھم کینگرو کی بات کرتے ھیں۔

    تحریر عمدہ ھے یہ غرب الہند کہا ھیں۔ویسے تو عرب ممالک میں گدھے کو ھُمار کہا جاتے ھے
    یہ کنگرو کیا گدھے کی مثل ھو گا۔کیا گدھا سوچا گا نہیں ۔گدھوں کی کہنایاں بھی عجیب عجیب ھے۔کنگرو کے سوچنے کا انداز بہت تیز ھے۔اور اسٹر یلیا میں کینگرو کو طاقت کی علامت سمجھا جاتا ھے۔کیوں کہ اُسی سے آن کی روزی روٹی لگی ھوئی ھے۔جو طاقت ور ھو اُس کو دھوکے سے مات دی جا سکتی ھے ورنہ نہیں۔ویسے کھیل کے میدان میں سب جائیز ھے۔
    ٹیم کوئی بھی چایہے وہ انگلیڈ ،بگلادیش،بھارت،جرمنی،پاکستان کی ھو۔ وار ایسا ھونا چاہیے کہ گدھا بھی مر جاے اور کھیل کا اثر بھی نہ ٹوٹے۔اور کیھل کی اسپرٹ پر اثر نہ پڑے۔ویسے اسٹریلیا ایک طاقت ور ٹیم ھے۔چھوٹی چھوٹی ٹیمیں کچلی گئی ھے۔
     
  6. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    کاشفی !!
    مضمون کو آگے بڑھائیے۔
    شکریہ
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نادر بھائی کیا یہ آپ کا مضمون تھا؟ میں کچھ سمجھی نہیں۔ ارسال کاشفی نے کیا لیکن نام نادر سرگروہ لکھا ہوا ہے۔۔۔۔ذرا وضاحت فرمایئے گا
     
  8. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    سسٹر مسز مرزا یہ طنز و مزاح اور محاوروں کے استعمال سے بھرپور مضمون نادر خان سرگروہ بھائے کا ہی ہے۔۔۔ یہ مضمون مجھے پسند ہے اس لیئے یہاں پر آپ سب سے شیئر کر رہا تھا لیکن کچھ ناپسندیدہ حالات کی وجہ سے اس کو آگے بڑھانے میں تاخیر ہو گئی۔۔۔۔۔نادر بھائی معذرت اور یادہانی کے لئے شکریہ۔۔۔اس کو آگے بڑھاؤنگا آج۔۔۔ڈنر کے بعد۔۔۔انشاء اللہ :dilphool:
     
  9. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    گزشتہ سے پیوستہ ۔۔۔ (بغیر پستہ اور بغیر دھنیا کھائے لکھ رہا ہوں۔)

    آسٹریلیا سے جیتنے کی تو کوئی ترکیب نہیں نکلتی ۔۔ہاں!۔۔۔۔ہارنے سے بچنے کے دو راستے ہیں۔۔۔ایک یہ کہ اُس کے ساتھ میچ ہی نہ کھیلا جائے۔۔دوسرے یہ کہ میچ شروع ہوتے ہی آسٹریلیا کی جیت کی امکانی امید پر پانی پھِر جائے۔۔۔یعنی۔۔۔۔بارش ہو جائے۔۔۔۔

    ہمارے ایک دوست، پُرجوش پُوری کے خیال میں آسٹریلیا کی طرح آسٹریلیا کا نام بھی قابو نہیں آتا ۔۔۔وہ آسٹریلیا کو ۔۔۔آسٹریلیا نہیں‌کہہ پاتے۔۔اَسٹے لِیا۔۔۔کہہ پاتے ہیں۔۔۔۔پُرجوش پُوری کہتے ہیں کہ "اَسٹے لِیا کو جو ہے نا ! دس، بارہ کپ پیشگی دے دیئے جائیں اور اس سے کہا جائے کہ۔۔۔۔جاؤ ! اب دَم لے لو! ۔۔اسی کے ساتھ اُن کپ پر سَن بھی لکھ دئے جائیں۔۔۔مثلاََ۔۔۔۔۔2011، 2015، 2019 اور تاکید کی جائے کہ آج کے بعد ورلڈ کپ کے آس پاس بھی نہیں‌پھٹکنا۔۔۔۔بچے ڈرتے ہیں"۔۔۔۔

    آسٹریلیا کو اگر ورلڈ کپ سے روکنا ہو تو مخالف ٹیم کو۔۔۔22 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔۔۔یعنی پوری بائیسی ٹوٹے۔۔۔۔گیارہ کھلاڑی میدان میں ہوں، اور باقی گیارہ تماشائیوں میں جگہ جگہ چھپے ہوں۔۔جنہیں میدان سے باہر کیچ پکڑنے کی اجازت ہو۔۔۔آسٹریلیا کی مُقابل ٹیم جب گیند بازی کرے تو تین کی بجائے۔۔۔چھ اسٹمپز نصب ہوں۔۔۔آسٹریلیائی بلے بازوں کے ہاتھ میں بلے کی جگہ ہاکی اِسٹک ہو۔۔اور تو اور۔۔دونوں امپائرز کو بھی آسٹریلیا کی مقابل ٹیم کے ارکان میں شمار کیا جائے۔۔۔۔

    (جاری ہے۔۔۔۔۔۔)
     
  10. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    گزشتہ سے پیوستہ ۔۔۔ (نادر بھائی جلدی میں ہوں اس لئے آج ہی اسے مکمل کر رہا ہوں۔۔۔)

    بات آسٹریلیا کی ہو اور کینگروز کا تذکرہ نہ ہو۔۔۔یہ بالکل ایسے ہے جیسے۔۔۔۔کینگروز کا تذکرہ ہو اور آسٹریلیا کی بات نہ ہو۔۔۔آسٹریلیا میں کینگروز کی تقریباََ 60 قسمیں آباد ہیں۔۔جن کی تعداد پانچ کڑوڑ سے بھی زائد ہے۔۔۔(یقین نہ آتا ہو تو خود جا کر گن لیں) ۔۔جبکہ انسانوں کی آبادی صرف دو کڑوڑ ہے۔۔یعنی آسٹریلین ۔۔۔کنگروز کے ملک میں بستے ہیں ۔۔تعجب ہے!! اور افسوس بھی کہ اکثریت میں ہونے کہ باوجود کینگروز کا ایک بھی نمائندہ آسٹریلیائی ٹیم میں شامل نہیں۔۔۔۔۔

    کینگروز کی طرح ان کی آبادی بھی یوماََ فیوماََ چھلانگ لگا رہی ہے۔۔۔یہ بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔۔۔ یعنی اب آسٹریلیائی حکومت تہری مصیبت کا شکار ہے۔۔۔ پہلی مصیبت ۔۔۔ آسٹریلیا کے وسیع اور گھنے جنگلات میں اچانک لگنے والی آگ۔۔۔ دوسری یہ کہ انسانوں کی آبادی لاکھ کوششوں کے باوجود نہیں بڑھ رہی۔۔۔۔۔ نہیں بڑھ رہی۔۔۔ کنگروز جنگل میں رہتے ہوئے بھی گھر بسا لیتے ہیں ۔۔۔ اور انسان۔۔۔۔ گھر کو انسانوں کا سنسان جنگل بنا رہا ہے۔۔۔ کنگروز بے فکری سے افراط کا شکار ہیں۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ افراد کو ان کے شکار کی اجازت ہے۔۔ بالکل ایسے جیسے ہمارے یہاں انسانوں کے شکار کی اجازت ہے۔۔۔۔

    یوں تو۔۔۔۔ کنگروز کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں۔۔۔ بلکہ یہ وہ ہیں کہ۔۔۔

    اِدھر کُودے۔۔۔۔ اُدھر نکلے۔۔۔۔ اُدھر کُودے۔۔۔ اِدھر نِکلے۔۔۔۔​


    چلیں! ہم یہاں کم از کم اُن کا قصہ تمام کرتے ہیں۔۔۔۔
    بقول پُرجوش پُوری " ہر کنگرو کے پیٹ سے ایک بچہ چمٹا ہوا رہتا ہے۔۔۔یعنی۔۔۔ہر کینگرو مادہ کینگرو ہوتی ہے۔۔۔جب ہر کینگرو ۔۔۔۔۔ مادہ کنگرو ہوتی ہے۔۔تو پھر وہ۔۔۔
    بچہ؟ ۔۔۔۔اُن کی
    جھولی میں‌کون ڈالتا ہے ۔۔۔؟؟؟ ۔۔۔۔۔!!!۔

    خیر چھوڑیں۔۔۔ اِن کی
    باتوں میں نہ الجھیں ۔۔دیکھیں۔۔۔ممتا کی بہترین مثال دیکھیں کہ پیٹ کا بچہ پیٹ سے الگ نہیں ہوتا۔۔۔۔

    کہتے ہیں‌کہ ایک اچھا کھلاڑی ایک اچھا کوچ نہیں‌ ہو سکتا۔۔۔اور ایک اچھا کوچ بننے کے لئے ایک اچھا کھلاڑی ہونا ضروری نہیں۔۔۔اس قول سے ہماری ۔۔سوچ ۔۔۔کو تقویت ملی کہ ہم بھی ایک اچھے۔۔۔۔ کوچ۔۔۔بن سکتے ہیں۔۔۔لیکن جب پاکستان کے۔۔۔۔۔کوچ۔۔۔۔باب وُلمر مشکُوک حالت میں اس دنیا سے۔۔۔۔
    ۔۔۔
    کُوچ کر گئے۔۔۔۔ تو ہمارے ذہن سے۔۔۔ کوچ بننے کی ۔۔سوچ ۔۔۔ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔۔۔ کُوچ ۔۔ کر گئی۔۔۔
    اپنے کھیل کے دنوں میں ہم کرکٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں کھیلتے تھے۔۔۔ ہاں! ۔۔۔کرکٹ سے کچھ وقت بچا کر تھوڑا بہت پڑھائی کا
    کھیل بھی کرتے تھے۔۔۔۔

    ہر میچ میں ہمارا کپتان ہمیں سب سے مشکل جگہ پر فیلڈنگ پر مامور کرتا تھا۔۔۔وہ ہمیشہ کہتا کہ۔۔۔"میں تجھے سبق سکھانا
    چاہتا ہوں۔۔" ۔۔۔ہم یہ سوچ کر خوش ہوتے کہ " چلو اچھا ہے۔۔۔کرکٹ کا کوئی سبق ہوگا۔۔" ۔۔وہ ہمیں۔۔ سِلی پوئنٹ پر بلے باز کے رُو بَرُو کرتا۔۔۔ ایک مرتبہ بلے باز نے آف اسٹمپ سے باہر جاتی ہوئی شارٹ آف لینتھ گیند کو سبق سکھانے کی کوشش میں بلا گھمایا۔۔۔ اس کی چپیٹ میں گیند تو نہ آئی۔۔۔البتہ ہمارا گیند جیسا۔۔۔سر ۔۔ضرور۔۔
    آگیا۔۔۔۔ ہمیں چکراتا دیکھ ٹیم کا کپتان، اپنے سبق میں۔۔۔ اور ہمارے سر میں
    آخری کیل ٹھوکنے۔۔۔ اپنی انگلیو‌ں پر ہمیں گنتی پڑھانے آگیا۔۔۔ " یہ انگلیاں کتنی ہیں؟۔۔۔۔ یہ؟ ۔۔۔۔ اور یہ؟۔۔۔۔ ہم نے کہا۔۔"پہلے یہ تو گن لوں کہ تم کتنے ہو۔۔۔۔بعد میں یہ بتاؤنگا کہ اُنگلیاں کتنی ہیں۔۔"

    اُس دن کے بعد سے ہم نے سوچ لیا کہ اب یہاں وہاں سبق نہیں سیکھیں گے۔۔۔جہاں سیکھنا ہو وہیں سیکھیں گے۔۔۔۔

    سبق سیکھنے سے یاد آیا کہ ہم نے اور ہمارے دوست پُر جوش پوری نے آسٹریلیا کو سبق سکھانے کے ہر
    آڑے ترچھے زاویے سے سوچا۔۔۔
    ایک ترچھے زاویے کے مطابق یہ طے ہوا کہ ہند، پاک اور بنگلہ دیش کے ٹُوٹے ہوئے زاویوں کا ایک مثلث بنا کر آسٹریلیا کو گھیرا جائے۔۔۔۔

    اور اُسے۔۔
    ۔تینوں خانے چِت کیا جائے۔۔۔۔ لیکن ان تینوں کو ملا کر بھی۔۔۔ برصغیر ۔۔۔بنتا ہے۔۔یعنی اب بھی مقابلہ برابری کا نہ ہوا۔۔

    برصغیر کا مقابلہ برّاعظم کے ساتھ۔۔؟ بّر ۔۔۔ اَ ع ظ م۔۔۔۔۔کے ساتھ؟؟؟ ۔۔۔۔ہا۔۔۔

    تمام زایوں سے سوچنے کے بعد ہمیں آسٹریلیا کو ورلڈ کپ
    اُچک لے جانے ۔۔۔ سے روکنے کی ایک ہی صورت نظر آئی ۔۔۔ وہ یہ کہ آسٹریلیا۔۔۔
    فائنل میں۔۔۔ اپنے کسی کالج کی ٹیم کو
    میدان میں اتارے۔۔۔ لیکن آسٹریلیا سے فائنل میں‌کھیلنے کی نوبت تب آئے گی۔۔۔ جب ہم ۔۔۔۔ بنگلہ دیش اور۔۔۔۔
    آئرلینڈ ۔۔۔ کو ہَرا پائیں گے۔۔۔
    خیر ۔۔۔ سب ٹیموں کے
    دن پھریں گے۔۔۔ ویسٹ انڈیز کا ظلم و جبر ختم ہوا۔۔ ایک دن آسٹریلیا کا بھی ہوگا۔۔۔۔

    تمام ٹیموں کو چاہئے کہ وہ کچھ نہ کریں۔۔۔
    ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں کہ آسمان سے کوئی ٹیم اترے اور آسٹریلیا کے ظلم و جبر سے انہیں نجات دلائے۔۔۔۔

    آخر ۔۔۔۔۔۔۔۔کینگرو کی ماں کب تک
    خیر منائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  11. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    بہن !!

    سب سے پہلے میں آپ کو یہ بتا دوں کہ میں ہماری اردو پر آیا کیسے؟ ۔
    ایک مرتبہ میں گوگل پر سرچ کر رہا تھا۔ تب مجھے میرے مضمون ۔۔۔
    " زبان ہے تو جہان ہے " کی لنک نظر آئی۔ کِلک کِیا تو دیکھا کہ کسی
    کاشفی نے یہ مضمون اَپ لوڈ کِیا ہے۔ یہ جاننے کے لئے کہ کاشفی نے یہ گُستاخی
    کیوں کی۔۔۔ میں نے ہماری اُردو پر اکاؤنٹ کھولا ۔۔۔ اور۔۔۔جھٹ کاشفی کو
    ذپ کیا۔ اور باز پُرس کی۔۔۔۔


    دراصل کاشفی نے وہ مضمون ۔۔۔ دیدہ ور میگزین پر پڑھا تھا۔ انھیں پسند آیا چُنانچہ
    اُنھوں نے اُسے آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔
    اُس کے بعد جو بھی مضامین کاشفی نے دیدہ ور پر پڑھے۔ وہ یہاں آپ کے ساتھ شیئر کِئے۔


    میرے لئے طویل مضامین سائٹس پر لِکھنا ممکن نہیں۔ میں دیگر سائٹس پر سیدھے امیجیز پوسٹ کرتا ہوں۔
    کاشفی یہ کام اپنی خوشی سے کر رہے ہیں۔ میں اُن کا ممنون ہوں۔


    اِس سے پہلے کسی نے یہ شک ظاہر کیا تھا کہ۔۔۔ " کاشفی " ہی " نادر خان سر گروہ " ہے۔
    خدارا !!! کاشفی کو بدنام نہ کریں۔ میرے کِئے کی سزا۔۔۔ غریب کو نہ دیں۔

    اِن دِنوں مَیں اپنی کتاب کی ترتیب میں جُٹا ہوں۔۔۔۔جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
    جس کا عنوان ہے ۔ ۔ ۔ با ادب ! با مُحاورہ ہوشیار !!!۔
    ۔دُعا کیجئے کہ میرے لئے آسانی ہو۔
    امید کہ کنفیوزن دُور ہو گیا ہو گا۔
    اب جلدی سے مضمون پڑھیں اور اپنی رائے دیں۔
    شکریہ۔
     
  12. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    نادر بھائی۔۔۔کتاب کی ترتیب اور تکمیل ہونے کے بعد اس کی سافٹ کاپی مجھے بھی ای میل کر دیجئے گا اگر مناسب سمجھیں آپ تو۔۔۔ :dilphool:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,062
    موصول پسندیدگیاں:
    11,100
    ملک کا جھنڈا:


    ہاہاہاہا۔ بہت خوب نادر خان بھائی ۔ آپکے دوست پرجوش پوری بہت دوراندیش ہیں۔
    یا پھر کوئی پہنچے ہوئے دوست ہیں جو اتنی دور کو کوڑی لے آتے ہیں۔ مجھے انکی یہ تجویز بہت پسند آئی۔ :101:



    :201: بہت خوبصورت انداز ہے ۔ مزاح کے تماتر رنگ اپنے اندر سمیٹے ہوئے اعلی درجے کی تحریر ہے۔

    بےحسی ، مایوسی اور بےعملی کی شکار قوم کے غافلانہ اندازِ فکر پر زبردست تازیانہ ہے۔ میٹھے الفاظ کے لڈو میں احساس و شعور کی کڑوی گولی کھلانے کا انداز بہت پسند آیا۔

    نادر خان سر گروہ بھائی ۔ مجھے یقین ہے کہ باادب، بامحاورہ ہوشیار اردو ادب میں ایک عمدہ تخلیقی شاہکار ثابت ہوگا۔
    انشاءاللہ ۔

    کاشفی بھائی ۔ اتنی معیاری تحریر ہم تک پہنچانے کے لیے آپکا بہت بہت بہت شکریہ ۔

    نیک تمناؤں کے ساتھ

    آپکا بھائی ۔۔۔۔۔۔ محمد نعیم رضا۔
     
  14. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت خوب نادر بھائی، آپ نے بہت خوبصورتی سے کرکٹ کا گیند کینگرو کی گود میں‌ ڈال کر محاوراتی دنیا میں اچھل کود کروائی ہے۔ ساتھ ساتھ جناب پرجوش پوری، معاف کیجئیگا، کاشفی میاں کا بھی بہت شکریہ کہ انہوں نے یہ خوبصورت مضمون ہم تک پہنچایا۔
     
  15. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ۔
    ۔
    بہن !!

    سب سے پہلے میں آپ کو یہ بتا دوں کہ میں ہماری اردو پر آیا کیسے؟ ۔
    ایک مرتبہ میں گوگل پر سرچ کر رہا تھا۔ تب مجھے میرے مضمون ۔۔۔
    " زبان ہے تو جہان ہے " کی لنک نظر آئی۔ کِلک کِیا تو دیکھا کہ کسی
    کاشفی نے یہ مضمون اَپ لوڈ کِیا ہے۔ یہ جاننے کے لئے کہ کاشفی نے یہ گُستاخی
    کیوں کی۔۔۔ میں نے ہماری اُردو پر اکاؤنٹ کھولا ۔۔۔ اور۔۔۔جھٹ کاشفی کو
    ذپ کیا۔ اور باز پُرس کی۔۔۔۔


    دراصل کاشفی نے وہ مضمون ۔۔۔ دیدہ ور میگزین پر پڑھا تھا۔ انھیں پسند آیا چُنانچہ
    اُنھوں نے اُسے آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔
    اُس کے بعد جو بھی مضامین کاشفی نے دیدہ ور پر پڑھے۔ وہ یہاں آپ کے ساتھ شیئر کِئے۔


    میرے لئے طویل مضامین سائٹس پر لِکھنا ممکن نہیں۔ میں دیگر سائٹس پر سیدھے امیجیز پوسٹ کرتا ہوں۔
    کاشفی یہ کام اپنی خوشی سے کر رہے ہیں۔ میں اُن کا ممنون ہوں۔


    اِس سے پہلے کسی نے یہ شک ظاہر کیا تھا کہ۔۔۔ " کاشفی " ہی " نادر خان سر گروہ " ہے۔
    خدارا !!! کاشفی کو بدنام نہ کریں۔ میرے کِئے کی سزا۔۔۔ غریب کو نہ دیں۔

    اِن دِنوں مَیں اپنی کتاب کی ترتیب میں جُٹا ہوں۔۔۔۔جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
    جس کا عنوان ہے ۔ ۔ ۔ با ادب ! با مُحاورہ ہوشیار !!!۔
    ۔دُعا کیجئے کہ میرے لئے آسانی ہو۔
    امید کہ کنفیوزن دُور ہو گیا ہو گا۔
    اب جلدی سے مضمون پڑھیں اور اپنی رائے دیں۔
    شکریہ۔
    [/quote:6wouh1jf]

    اتنی اچھی اور مکمل وضاحت کا شکریہ نادر بھائی :dilphool:
     
  16. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6


    :201: بہت خوبصورت انداز ہے ۔ مزاح کے تماتر رنگ اپنے اندر سمیٹے ہوئے اعلی درجے کی تحریر ہے۔

    بےحسی ، مایوسی اور بےعملی کی شکار قوم کے غافلانہ اندازِ فکر پر زبردست تازیانہ ہے۔ میٹھے الفاظ کے لڈو میں احساس و شعور کی کڑوی گولی کھلانے کا انداز بہت پسند آیا۔

    نادر خان سر گروہ بھائی ۔ مجھے یقین ہے کہ باادب، بامحاورہ ہوشیار اردو ادب میں ایک عمدہ تخلیقی شاہکار ثابت ہوگا۔
    انشاءاللہ ۔

    کاشفی بھائی ۔ اتنی معیاری تحریر ہم تک پہنچانے کے لیے آپکا بہت بہت بہت شکریہ ۔

    نیک تمناؤں کے ساتھ

    آپکا بھائی ۔۔۔۔۔۔ محمد نعیم رضا۔[/quote:3p7laclh]
    ۔
    ۔نعیم بھائی
    آپ جیسا" فہیم" قاری ہی۔۔۔۔
    اِن سطروں میں نہاں طنز کو پا سکتا ہے۔
    ۔
    آپ کی نیک تمناؤں کا شکریہ۔
     
  17. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    بہت خوب نادر بھائی، آپ نے بہت خوبصورتی سے [highlight=#FFBF80:djgacvc6]کرکٹ کا گیند کینگرو کی گود میں‌ ڈال کر[/highlight:djgacvc6] محاوراتی دنیا میں اچھل کود کروائی ہے۔ ساتھ ساتھ جناب پرجوش پوری، معاف کیجئیگا، کاشفی میاں کا بھی بہت شکریہ کہ انہوں نے یہ خوبصورت مضمون ہم تک پہنچایا۔[/quote:djgacvc6]
    ۔
    واہ واہ۔۔۔
    کرکٹ کا گیند ۔۔۔ کینگرو کی گود میں ڈالنا۔
    کیا خوب۔۔۔کہا۔
    ایک نئی بات نِکالی ہے آپ نے این آر بی۔
    ۔
    آپ کے تبصرے کا شکریہ
     
  18. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    پرجوش پوری :201: :201: :201: ۔۔۔بہت اچھے این آر بی بھائی۔۔
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    واووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو

    زبردست تحریر ھے
    باقی تعریف پڑھ کے کروں گی :hpy: :hpy:
     
  20. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جب پڑھا ھی نہیں تو پہلے سے ھی آپ نے زبردست کہہ دیا،!!!! اب باقی کیا رہ گیا ھے،؟؟؟؟ :nose:
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    مذاق کیا تھا سید جی

    پڑھنے کے بعد ہی تعریف کی تھی نادر جی لکھتے ہی خوب ھیں ، کچھ لوگوں کو لکھنے میں کمال حاصل ہوتا ھے کاش میں بھی ایسا لکھ سکتی ۔
     
  22. کشکول
    آف لائن

    کشکول ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2006
    پیغامات:
    615
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا خوشی بیبی میں نے کہا تھا نا
    آپ ڈھیلی ہو گئی ہو عبدالرحمن بھائی تیز نہیں ہوئے :201: :201:
     
  23. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم۔

    صارفین سے درخواست ہے کہ لڑی کے عنوان کا دھیان رکھتے ہوئے اسکے مطابق گفتگو کی کوشش کی جائے۔
    انتظامی مجبوریوں کے تحت مندرجہ بالا پیغامات غیر موضوع ہونے کی وجہ سے حذف کرنے پڑے۔
    شکریہ
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    پیغام کیا حذف ہوئے لڑی جام ہو کے رہ گئی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں