1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیمرہ فون بطور جادوئی چھڑی

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از سیف, ‏18 فروری 2008۔

  1. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کیمرہ فون بطور جادوئی چھڑی


    سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے محققین کیمرے والے موبائل فون کی مدد سے ورچوئل اور حقیقی دنیا کے درمیان موجود فاصلہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    اس خیال کے خالق اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے انفارمیٹکس ڈویژن کے ڈاکٹر مارک رائٹ کا کہنا ہے کہ’یہ کیمرا فون کو بطور جادوئی چھڑی استعمال کرنے والی بات ہے‘۔

    اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پہلے ہی ایڈنبرا کی ایک گائیڈ تیار کی جا چکی ہے جس کی مدد سے لوگ اپنے موبائل فون کے کیمرے کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ورچوئل فن پارے دیکھ سکتے ہیں۔

    ’سپل بائنڈر‘ کے نام سے جانا جانے والا یہ منصوبہ بنیادی طور پر ان تمام مقامات کا ایک ڈیٹا بیس ہے جن کے بارے میں اس منصوبے میں شریک افراد نے معلومات درج کی ہیں۔

    معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند لوگ اپنے کیمرہ فون کی مدد سے مطلوبہ مقام کی تصویر لیتے ہیں اور اسے ایم ایم ایس کی مدد سے’سپل بائنڈر‘ کو بھیج دیتے ہیں۔

    ڈاکٹر مارک رائٹ کے مطابق طاقتور’امیج میچنگ الوگرتھم‘ کو استعمال کرتے ہوئے ان تصاویر کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور جب’سپل بائنڈر‘ اس مقام کو پہچان لیتا ہے تو صارف کو وہی تصویر اضافی تبدیلیوں کے ہمراہ واپس بھیج دیتا ہے‘۔

    ورچوئل اور حقیقی دنیا کو ملانےکی کوششیں ماضی میں بھی کی جاتی رہی ہیں جن میں بار کوڈز یا فون میں موجود سافٹ ویئر استعمال ہوتے تھے۔ تاہم ڈاکٹر رائٹ کے مطابق بارکوڈز میں ہر چیز کی’لیبلنگ‘ درکار ہوتی ہے جبکہ ایک سافٹ ویئر کو تمام موبائل فونوں پر استعمال کر پانا بہت مشکل کام ہے۔

    ڈاکٹر رائٹ کا کہنا ہے کہ ان کے اس نظام کا پہلا استعمال ایڈنبرا میں’انویزِبل آرٹ پراجیکٹ‘ کے دوران کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں شہر کے مختلف مقامات کی تصاویر لینے کے حوالے سے عوام کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

    اس نظام کے تحت ایک گیم بھی بنائی گئی ہے جس میں کھلاڑی کے جسم پر ایک بڑی ورچوئل تصویر موجود ہوتی ہے جس کی حفاظت اس کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ مخالف کھلاڑی اس ورچوئل تصویر کی تصاویر کھینچ کر پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔


    (بشکریہ : مارک وارڈ، سان ڈیاگو - بی بی سی)۔
     
  2. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :soch:
    معلومات میں اضافہ کا شکریہ
    http://www.urdulink.com/
    اردو زبان کے فروغ اور ترقی کے لئے کوشاں اردولنک ڈاٹ کام
    [​IMG]
     
  3. ایم بلال
    آف لائن

    ایم بلال ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2007
    پیغامات:
    36
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    معلومات شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔
     
  4. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    لک فارورڈ‌ اور بلال آپ بھائیوں کا بھی شکریہ کہ آپ کو یہ معلومات پسند آئیں۔
     
  5. مون لائیٹ
    آف لائن

    مون لائیٹ ممبر

    شمولیت:
    ‏27 دسمبر 2007
    پیغامات:
    69
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت شکریہ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں