1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیری کا شربت

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از قاسم کیانی, ‏18 جون 2011۔

  1. قاسم کیانی
    آف لائن

    قاسم کیانی ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جون 2011
    پیغامات:
    375
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    کیری کا شربت
    [​IMG]
    اجزاء
    کیری :1 کلو
    شکر:1 کلو
    لیموں: 4 عدد
    کالا نمک: چٹکی بھر
    پانی 2 لیٹر
    پودینے کیے پتے:حسب منشاء

    ترکیب
    سب سے پہلے کیریاں ایک تام چینی یا اسٹین لیس اسٹیل کی دیگچی میں پانی کے ساتھ اچھی طرح ابال لیں۔ جب کیریاں گل جائیں تو اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ اسی پانی میں کیریوں کا گودا بنا لیں۔ اندر کی گھٹلی نکال دیں پھر بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ دوبارہ سے یہ بلینڈ کیا ہوا شربت دیگجی میں ڈالیں ، ساتھ میں شکر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب شکر گھل جائے تو شربت تیار ہے۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو لیموں کا رس ڈال دیں۔ کالا نمک چھڑک دیں ، بالکل ٹھنڈا ہوجائے تو بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔ جب پیش کرنا ہوتو گلاس میں دو کھانے کے چمچ شربت دال کر پانی ڈالیں اور پھر تھوڑا سا برف اور پودینے کے پتے بھی ڈال دیں ۔ اگر آپ کو فریز کرنا ہوتو بجائے بوتل میں برف جمانے کی ٹرے میں ڈال کر فریز کرلیں جب کیوبز بن جائیں تو نکال کر ایک تھیلی میں ڈال کر دوبارہ فریز کرلیں۔ جب پیش کرنا ہوتا وہ کیوبز گلاس میں ڈال کر پانی اور برف ڈال دیں ، پودینے کے پتے کے ڈال کر سجائیں۔

    روزنامہ انقلاب
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیری کا شربت

    میرے تو منہ میں پانی آ گیا۔
     
  3. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیری کا شربت

    بہت مزے کا بنا کیری کا شربت۔۔۔۔:happy:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں