1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا یہ کھلا تضاد نہیں

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از مزمل حسین چیمہ, ‏28 اپریل 2016۔

  1. مزمل حسین چیمہ
    آف لائن

    مزمل حسین چیمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جون 2014
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    ملک کا جھنڈا:
    کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    میں اپنے بچوں کو تلاش کرتا ہوں مگر وہ مجھے نہیں ملتے ۔

    ملیں بھی کیوں؟

    میرے گھر والوں نے آج تک ایسی کوئی تلاش ہی نہیں کی جو میرے بچوں کو پیدا کرئے۔ میرا احساس جب کسی دوسرے کے احساس کو تلاش کرتا ہے تو میرا دل اپنے ایک عدد سوال کا جواب تلاش کرتا ہے کہ کیوں آخر کیوں میرے گھر والوں نے اس کی تلاش نہیں کی جو میرے اندر اپنے بچوں کے باپ کو تلاش کرئے۔

    مجھے اپنے بچوں سے بہت پیار ہے اتنا پیار ہے کہ میں ان کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اپنے والدین سے ان کے لیے جنت تلاش کر نے کی ضد کرتا ہوں۔

    مجھے اپنے بچوں کے بچوں کا بھی بہت خیال ہے کہ میں ان کے لیے اس ہستی (دادی) کو ڈھونڈنے کے لیے بے صبرا رہتا ہوں جو ان کو سونے سے پہلے شہزادوں اور شہزادیوں کی کہانی سنایا کرئے۔

    مجھے صرف ان کا بھی نہیں اپنی بہو کا بھی خیال ہے ۔ بہوئیں تنہائی پسند نہیں کرتی۔ کیوں کہ عورتیں اگر تنہا ہوں تو اپنے ہی عشق میں گرفتار ہو جاتی ہیں یعنی نفسیاتی مریض ہو جاتی ہیں میں اپنی بہو کے لیے ایک ایسی ساس کی خواہش رکھتا ہوں جو اسے کبھی بور نہ ہونے دے بات بات پر ٹوکے طعنے دے اتنا رسوا کرئے کہ وہ کبھی اپنے عشق میں گرفتار ہونے کا سوچے بھی نہ۔

    میں اپنے والدین کا بھی خیال رہتا ہے ہر وقت ان کے لیے ایک ایسی نوکرنی کی تلاش میں رہتا ہے جو جی جان سے ان کی خدمت کرے اور معاوضہ بھی نہ لے۔

    مجھے اپنے دوستوں کا بھی خیال ہے میں گھر میں ایک ایسی شخصیت لانا چاہتا ہوں کہ جس کے ڈر سے میں کبھی انہیں غلط راستے پر چلنے نہ دوں اگر وہ میری بات نہ مانیں تو ان سے تمام مراسم توڑ کر انہیں احساس دلاؤں کہ وہ غلط کر رہے ہیں۔

    میں دوسروں کا کتنا خیال رکھتا آیا ہوں اور کتنا خیال رکھنے کا سوچتا ہوں ان سب کے باوجود نہ جانے کیوں میرے گھر والے اور میرے دوست مجھے خود غرض سمجھتے اور میرے منہ پر ہی کہتے ہیں ۔
    کیا یہ کھلا تضاد نہیں ۔

    تحریر: مزمل حسین چیمہ
    (زیرِ ترتیب کتاب "طاق چاہ" سے اقتباس)
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہیں جی۔۔۔۔۔۔۔:eek:
    واقعی بہت زیادہ خیال رکھتے اور سوچتے ہیں:nty:
    یہ بھی کھلا تضاد ہے:nty:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں