1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا سردی آپ کے بالوں پر اثر انداز ہو رہی ہے؟ ۔۔۔۔ صبا ریاض

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کیا سردی آپ کے بالوں پر اثر انداز ہو رہی ہے؟ ۔۔۔۔ صبا ریاض

    بالوں کے ان گنت مسائل میں سب سے زیادہ بال گرنا اور گنجے پن کا مسئلہ شامل ہیں۔سردیوں میں ان مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ان کے ساتھ بال خشک اور بے رونق بھی ہونے لگتے ہیں
    بہت سے لوگ اس کی روک تھام مختلف شیمپو،تیل اور دوائوں کے ذریعے کرتے ہیں جبکہ قدرت نے ہمیں بے شمار سبزیاں ،پھل اور غذائی اجناس سے نوازا ہے کہ ہم اپنے جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ بالوں کے مسائل پر بھی با آسانی قابو پا سکتے ہیں،کیونکہ ہم جو کچھ کھاتے ہیں اس کا براہِ راست اثر ہمارے بالوں پر بھی پڑتا ہے۔آپ کو آج ہم ایسی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں آپ اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کر کے خاص طور پر سردیوں میں بالوں کے مسائل سے با آسانی چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں۔وٹامن سی غدود کی رطوبت میں اضافے کا باعث ہے جو بالوں کو قدرتی طور پر مضبوط بناتا ہے۔وٹامن سی کے حصول کے لیے پالک،پپیتا،شملہ مرچ، سٹرابیر ی، انناس اور مالٹے کا استعمال زیادہ کریں۔شملہ مرچیں سرخ سبز اور پیلے رنگ کی ہوتی ہیں،جو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں اور بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔وٹامن سی دراصل اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ خون میں سرخ ذرات کافی مقدار میں موجود ہیں جو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بالوں کی جڑوں تک پہنچاتے ہیں۔وٹامن سی کی کمی سے ہی بال خشک ہو کر پھٹ جاتے ہیں اور خشکی کے باعث کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں۔جبکہ خوراک کے ذریعے وٹامن سی کی کمی دور کر کے بالوں کے مسائل سے بآسانی نمٹا جا سکتا ہے۔جن غذائوں میں زنک پایا جاتا ہے سردیوں میں انکا استعمال بڑھا دیں کیونکہ زنک مختلف ہارمونز میں باقاعدگی لا کر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پالک ، مچھلی،اناج،کدو،سرسوں ،مرغی کا گوشت،خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    سردیوں کے موسم میں گاجر کی فراوانی ہوتی ہے،جگہ جگہ گاجریں سستے داموں دستیاب ہیں ایسے میں ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور گاجر کا استعمال کریں۔اس میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے۔اگر آپ کے اندر وٹامن اے کی کمی واقع ہو جائے تب بھی بال پتلے اور بے جان ہونے لگتے ہیں۔ لہٰذا اس مسئلے سے نجات کے لیے گاجر کا استعمال زیادہ کریں ، اس کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط اور توانا کرے گا۔

    بالوں کو مضبوط کرنے اور ان کی نشو و نما کے لیے پروٹین کا حصول بھی ضروری ہے۔دودھ،مسور کی دال،مچھلی،سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا،انڈہ اور سویا بین پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔چونکہ یہ غذائیں پروٹین سے بھر پور ہوتی ہیں لہٰذا ان کے استعمال سے گرتے ہوئے بالوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔انڈے کی زردی،سرخ گوشت،پتوں والی سبزیاں ،خشک میوہ جات،لوبیا،مسور کی دال او ر سویا بین کا استعمال بھی ان سردیوں میں یقینی بنائیں۔اپنی خوراک میں ایسی غذا کا استعمال کریں جس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہوکیونکہ یہ سر کی جلد تک پہنچ کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔یاد رکھیں مچھلی اور خشک میوہ جات اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ بالوں کے مسائل سے نجات کیلئے فولک ایسڈ کا حصول بھی بے حد ضروری ہے،پالک بالوں کی نشو ونمااور اانہیں مضبوط بنانے کیلئے انتہائی مفید ہے۔فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرات پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے،پالک کو باقاعدگی سے اپنی خوراک اور سلاد کا حصہ بنائیں۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں