1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏21 جون 2007۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم۔ بھائی نعیم رضا صاحب۔
    ماشاءاللہ ۔ آپ نےہمیشہ کی طرح ایک بار پھر سنت مطہرہ کی روشنی میں بہت معلوماتی تحریر سے نوازا ہے
    جزاک اللہ ۔
     
  2. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم۔ وسیم بھائی ۔
    ماشاءاللہ ۔ موضوع کے عین مطابق ، اسلامی نقطہ نظر سے اچھی وضاحت فرمائی ۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    السلام علیکم۔
    اسلامی نکتہء نظر واضح ہوجانے کے بعد اس موضوع پر بحث‌کرنے والے کچھ ٹھنڈے ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ گفتگو مزید بڑھنی چاہیے تھی ۔ :soch:
     
  4. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام عرض ہے۔
    پوری لڑی پڑھنے کے بعد یہی سمجھ آتا ہے کہ رزق کی تنگی کے ڈر سے اولاد سے گریز کرنا ٹھیک نہیں۔
    لیکن ماں‌باپ اور بچوں کی صحت اور بچوں کی بہتر پرورش اور تعلیم و تربیت کے لیے مناسب تدابیر اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

    کم از کم مجھے تو یہی سمجھ آیا ہے۔ :soch:
     
  5. قیس الانصاری
    آف لائن

    قیس الانصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2007
    پیغامات:
    37
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نیلو
    آپ نے درست تجزیہ کیا ہے ۔
    میں آپ سے متفق ہوں۔/
    قیس
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ نور بہنا۔
    ہم بحث نہیں بلکہ تبادلہء خیالات کے ذریعے کچھ سیکھنے کے عمل میں سے گذر رہے تھے۔
    اور جیسا کہ اوپر نیلو صاحبہ اور قیس الانصاری صاحب نے لکھا ۔
    لگتا یہی ہے کہ موضوع پر سیر حاصل گفتگو ہوچکی ہے اور پوری لڑی پڑھنے والا خود ہی کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے گا۔ انشاءاللہ ۔

    والسلام
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    السلام علیکم۔ نور بہنا۔
    ہم بحث نہیں بلکہ تبادلہء خیالات کے ذریعے کچھ سیکھنے کے عمل میں سے گذر رہے تھے۔
    اور جیسا کہ اوپر نیلو صاحبہ اور قیس الانصاری صاحب نے لکھا ۔
    لگتا یہی ہے کہ موضوع پر سیر حاصل گفتگو ہوچکی ہے اور پوری لڑی پڑھنے والا خود ہی کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے گا۔ انشاءاللہ ۔

    والسلام[/quote:mu4r9yac]


    عجیب اتفاق ہے میں ادھر یہی لکھنے آئی تھی۔ نعیم بھائی شکریہ۔ واقعی خواہ مخواہ بحث و مباحثہ سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ نیلو بہنا نے واقعی لڑی کا نچوڑ نکال دیا ہے۔
    لڑی شروع کرنے کے لیئے بھی جزاک اللہ
     
  8. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام عرض ہے ۔ مسز مرزا آپی
    ماشاءاللہ اس ساری لڑی میں آپکی گفتگو بہت اہم ہے ۔ میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔
     
  9. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    ثواب ہی کا کام ہیں تو میرے دادا جی نے 13 بچے پیدا کیے ہین :baby: :baby: :zuban: :zuban:
     
  10. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :mashallah: :176: :207: :207: :207:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ مرزا عادل نذیر بھائی ۔
    آپ بھی اپنی جگہ بجا فرما رہے ہیں۔ :hpy:
     
  12. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    السلام علیکم۔ مرزا عادل نذیر بھائی ۔
    آپ بھی اپنی جگہ بجا فرما رہے ہیں۔ :hpy:[/quote:72a80p4e]نہیں جی وہ میرے سب سے بڑے چاچا نے بجا فرمایا تھا جو اس چاچا نے 14 بچے پیدا کیے
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    یہ لڑی دیکھ کر مسز مرزا بہن کی یاد آگئی ۔ :121:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    موجودہ صارفین میں سے بھی کوئی اس موضوع پر اظہارِ خیال کرنا چاہے تو بصد شوق !!!
     
  15. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    دین اسلام انسان کو عظمت کی بلندیوں پہ لے جانے والا طرز زندگی ہے۔
    دین ہمیں جہالت کے اندھیروں سے علم کی روشنی کا درس دیتا ہے اور
    اس زندگی کو بھر پور طریقے سےگزارنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔
    بیوی اور بچے انسان کے اوپربوجھ ہیں اور اللہ تعالی اپنے بندوں پہ ذیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔
    ایک لفظ ہے کوالٹی اور دوسرا لفظ کنوانٹیٹی، ایک ظاہرکرتا ہے مقدار اور دوسرااعلی معیار۔
    ہمیں اتنے ہی بچے چاہیں جنھیں ہم اچھے طریقے سے تعلیم و تربیت دے سکیں۔
    ایک بچہ اعلی تعلیم سے بہرہ ور اور 10 بچے ان پڑھ اس دنیا میں کیا ڈیلیورکریں گے۔
    میرے پر زور کہوں گا آج کے تیز اور مہنگے دور میں صرف اور صرف 2 بچے بہت ذیادہ ہیں بشرطیکہ ہم ان کی اعلی تعلیم کا بندوبست کرسکیں۔
     
  16. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    نعیم بھائی
    اچھی اوصاف سے متصف اور اعلی خواص کی حامل، اور اعلی تعلیم یافتہ اولاد جہاں والدین کے لئے راحت جان ہے وہیں یہ بچے ملک و قوم کیلئے باعث افتخار ہیں۔

    اسلام کا ظہور اس لئے ہوا کہ ہم ظلم کے اندھیروں کو حق کی روشنی سے منور کریں۔

    حق کیا ہے، قدرت کے پوشیدہ اسرار و رموز کو جاننا اور پورے عالم کو آرام و خوشیاں فراہم کرنا۔

    یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب ہم اپنی مختصر زندگی میں روزگار کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں پہ بھر پور توجہ دے سکیں۔

    آج کے تیز رفتار دور میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا اور انھیں نبھانا ایک بہت کٹھن مرحلہ ہے۔

    اس میں کامیاب وہی ہیں جو اپنے معاملات کو ڈھنگ سے گزاریں۔

    میری ذاتی رائے یہ کہ ہر بچہ پوری پوری توجہ کا حق دار ہے اور اسے بھر پور تعلیم کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی دنیا خود کما سکے اور معاشرے کا اچھا فرد بن سکے۔

    اس لئے بچے 2 ہی اچھے۔ کیونکہ انھیں بہترین انسان بنانے کیلئے ہم بھرپور توجہ دے سکیں۔
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    بہت شکریہ غوری بھائی ۔
    آپ جیسے مدبر و دانشمند انسان سے ایسے ہی جواب کی توقع کی جاسکتی ہے۔


    باقی بہن بھائی بھی اس موضوع پر اظہارِ خیال کریں تو ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
     
  18. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    السلام علیکم

    میرے دادا جان کے 12 بچے تھے جن میں سے 3 پیدائش کے چند دن بعد وفات اور 9 حیات رہے اب ان 9 میں سے ایک وفات ھے۔

    دادا جان نے سب کو اچھی تعلیم بھی دلوائی اور اس کے علاوہ ایک بھائی کے دو یتیم کی پرمننٹ کفالت اور اس کے علاوہ بہت سے بیواؤں کے گھروں میں دو وقت کا کھانا ان کے گھروں سے ہر روز تیار ہو کے جاتا تھا۔ شکر الحمد اللہ۔

    دو بچوں کا فارمولہ درست نہیں رزق اللہ سبحان تعالی نے دینا ھے رہی معیار کی بات تو سکول جتنا بھی اچھا ہو تعلیم بچے کی ہوتی ھے، کیا پہلے ٹاٹ کے سکولوں میں پڑھے ہوئے بچے اعلٰی تعلیم نہیں‌ حاصل کرتے تھے۔

    والسلام
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    شکریہ کنعان بھائی ۔
    اتنے طویل عرصہ بعد زیارت کا موقع دینے پر شکریہ اور خوش آمدید :222:
    یقینا آپ کی بات بھی درست ہے۔ لیکن مسئلہ تو بدلتے ہوئے وقت کا ہے ۔ بہت ساری چیزیں بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ کمی بیشی اختیار کرتی ہیں۔ حتی کہ خود دین اسلام کی فروعات ، تشریحات اور اجتہادیات کے پیچھے بھی یہی فلسفہ کارفرما ہے۔
    ہمارے آباء و اجداد کا دور یقینا مختلف تھا۔ اس وقت کے مسائل مختلف تھے ۔ حالات مختلف تھے۔
    آج کے حالات مختلف ہیں ۔ مسائل اور ہیں ۔
    لیکن بہرحال آپ کی رائے سر آنکھوں‌پر۔
     
  20. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    نعیم بھائی
    مجھے ایک سعودی نے بتایا کہ اس کے شہر میں فلاں سعودی کی 4 بیگمات میں سے 26 بچے ہیں اور وہ شخص دوستوں میں کھڑا ہوتا ہے تو کوئی بچہ آکر ایک ریال مانگتا ہے تو وہ شخص بچے سے پوچھتا ہے کون ہو؟

    وہ بچہ جواب دیتا ہے میں آپ کا بیٹا ہوں
    وہ شخص اس بچے سے اس کی ماں کا نام پوچھتا ہے اور جواب دینے پر ایک ریال نکالتا ہے اور دے دیتاہے۔

    اسے کیا کہیں گے۔

    کنعان صاحب نے جو کچھ کہا ہے کیا وہ اپنے لئے پسند کریں گے؟
    اگر نہیں تو کیونکر؟
     
  21. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    السلام علیکم

    دیر سے یہاں‌ وزٹ ہوا ھے اس لئے جواب لیٹ دینے کی معذرت۔

    اگر آپ اپنی بات کریں تو سمجھ میں‌ بھی آتی ھے کسی سے سعودی نیشنل پر سنی بات پر آپکو کیا جواب دوں یہ بات سچ بھی ھے کہ نہیں پھر آپکو سعودی عرب پر کوئی معلومات ھے تو بتائیں اس پر آپکو جواب دینے کی کوشش کروں گا جو سعودی عربی کا واقعہ آپ نے پیش کیا ھے وہ لطیفہ ھے واقعہ نہیں۔

    والسلام
     
  22. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    یہ موضوع نہایت سنجیدہ ہے اس لئے لطیفوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی۔
    یہ واقعہ تاریخی نہیں ہے بلکہ الاحساء میں رہنے والے (موجودہ) سعودی کا ہے۔۔۔۔۔
    اور اس کے علاوہ بھی بہت سے واقعات میں ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں چند امیر زادے پیسوں کی فراوانی کے باعث چار چار شادیاں رچا لیتے ہیں اور انھیں گھر بھی علیحدہ علیحدہ مہیا کردیتے ہیں مگر عدل و انصاف میں کوتاہی برتنے کیوجہ سے ہردم جھوٹ کا سہارا لیکر زندگی کی گاڑی کو کھینچ رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  23. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    السلام علیکم

    ٹھیک ھے آپ کہہ رہے ہیں آپ اسے ذاتی طور پر جانتے ہیں تو وہ لطیفہ نہیں ہو گا مگر یہ لطیفہ ہم 20 سال پہلے الامارات میں سنتے رہے ہیں کسی غائبانہ الامارتی کے نام سے۔

    چند امیر زادے بھی شادی ایک ہی کرتے ہیں اور باقی بیویاں مختلف جگہوں پر 500 ریال کے نکاح نامہ سے مختلف جگہوں یا فلیٹوں میں مقیم ہوتی ہیں۔ اور ایک اکثریت ھے جن کے پاس سعودی عرب میں شادی پر حق مہر دینے کی رقم بھی نہیں ہوتی جس پر انہیں حیدرآباد انڈیا اور ملیشیا کا رخ کرنا پڑتا ھے۔ کیونکہ ان کے ہاں شادی میں پاکستان جیسا سسٹم نہیں انہیں‌ حق مہر میں 10 سال پہلے تک تو سوا لاکھ دینا پڑتا تھا لڑکی کے باپ کو جو اب شائد بڑھ چکا ہو گا۔ مگر یہ ہر سعودی نیشنل کے بس کی بات نہیں۔

    ایک عربی 4 بیگمات 26 بچے
    ایک بیوی سے ایوریج 7 بنتی ھے۔
    رئیس زادہ ہو یا غریب زادہ اگر ایک ہی بیوی سے 26 بچے ہوں تو سوچا جا سکتا ھے کہ 26 بچوں کی شکلیں اور نام ایک معمہ ہو مگر ایک بیوی سے 7 بچے یاد کرنا اتنا مشکل کام نہیں۔ اس پر آپ خود سے یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپکی فیملی میں‌ سب عزیزو اقارب کے بچے بھی ملا کر ایک غلط اندازہ سے 100 کے قریب تو افراد ہونگے اور ان میں سے آپکو کیا ان کے نام اور شکلیں نہیں‌ یاد ہونگی۔ ہاں یہ ضرور ہو سکتا ھے کہ وہ امیر زادہ عمر یا عمر سے پہلے ہی بوڑھا ہو چکا ہو اس لئے دماغ نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا ہو۔
    اس پر مزید بھی جواب ھے مگر شائد فارم میں اس پر لکھنا مناسب نہیں اس لئے اسے یہیں تک رہنے دیتے ہیں۔

    میں نے اپنے دادا جان پر لکھا تھا اس سے آگے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی، پھر ایک بیوی پر 12 بچے اور 4 بیویوں پر 26 بچے سوال کی کوئی نسبت نہیں کامن سینس ھے جسے سمجھنا مشکل نہیں تھا۔ پاکستان میں بچے خود ہی پالنے پڑتے ہیں اور سعودی عرب میں‌ جتنے زیادہ بچے ہونگے اتنے زیادہ فنڈز بھی ملتے ہیں اور تعلیم، میڈیکل اور دوسرے اخراجات بھی مفت۔

    آپ نے اتنی چاہ سے میری طرف نسبت خاص سے پوچھا اس لئے اسے خالی واپس بھی نہیں لوٹا سکتا۔ میرا معاملہ قدرت سے ہی مختلف ھے شادی کے اسی سال ہی ایک بچہ اور پھر 9 سال کی تگ و دور ایک طویل گیپ کے بعد ۔۔۔ اللہ سبحان تعالی سے جتنا ملا اس کا شکر ادا کرتے ہیں۔

    پاکستان میں تو لوگوں کے لئے اب شادی کرنا ایک مشکل ترین کام بن گیا ھے، حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی مدد کی فراہمی نہیں اس لئے جتنی جیب ھے اتنی ہی سوچ ہونی چاہئے۔ کام کے مطابق اگر کوئی ایک یا دو بچے کی کفالت کر سکتا ھے تو اس کے لئے وہی بہتر ھے۔

    والسلام
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیا زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب کا کام ہے ؟؟؟

    تو گویا بچے اتنے ہی اچھے جو معاشی حالات کے مصداق ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  25. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    یہ انسان کی اپنی سوچ ھے ورنہ جس اللہ نے آپکو رزق فراہم کیا ھے وہ باقیوں کے رزق کا بھی مالک ھے۔ جیسی نیت ویسی مراد۔

    والسلام
     
  26. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پھر بنایئے نیت ہرا بھرا گھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  27. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    جو لوگ اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں ان کے گھر ہرے بھرے ہی ہوتے ہیں۔ آپ بھی اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کیا کرو پھر دیکھنا گھر بھی ہرا بھرا اور گھر والے بھی ہرے بھرے۔

    والسلام
     
  28. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میرا گھر اللہ تعالی کے فضل سے ہرا بھرا ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ الحمد للہ۔

    ٰویسے آپ ذیادہ بچوں کے حق میں ہیں کیا؟

    یہ خیال ہے یا آپ عملی جامہ پہنانے کا مصمم ارادہ بھی رکھتے ہیں ماشاءاللہ؟

    والسلام علیکم

    غوری
     
  29. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    ہر مرتبہ نیا سوال لگتا ھے غوری صاحب آپکی یاداشت بھی آپکے عربی دوست کی طرح کمزور ھے جو بچوں سے ان کا نام پوچھتا ھے۔ مراسلہ نمبر 83 میں جا کر پڑھ لیں اب تو میں بچے اڈاپٹ ہی کر سکتا ہوں اگر کوئی پروگرام ہو تو بتانا بھیا۔

    والسلام
     
  30. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    کنعان بھیا آپ کی پوسٹ ذیادہ بچوں کے حق میں تھیں جبکہ میں ابتداءہی سے یہ سمجھانےکی کوشش میں تھا کہ بچےاتنے ہی اچھے جنھیں آپ اچھی تعلیم و تربیت اور بھر پور توجہ دے سکتے ہیں۔

    مجھے اللہ تعالی نے دیگر تمام نعمتوں کی طرح اولاد نرینہ سے نوازا۔ جس میں دو خوبصورت اور پیار کرنے والی شہزادیاں اور تین حسین و جمیل جوان ہیں۔

    میری حتی المقدور یہی کوشش ہے کہ ان کی تعلیم اور تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھوں۔

    آپ نے بچے اڈاپٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، اس سلسلےمیں میری عرض یہ ہے کہ اس سے بہتر ہے آپ کسی بچے کو تعلیم کیلئے سپانسر کردیں۔

    اللہ تعالی ہم سب کو خلوص اور بے لوث محبت کی توفیق عطاءفرمائیں۔

    والسلام علیکم

    عبدالقیوم خان غوری۔۔۔۔
     
    کنعان اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں