1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کہنیوں ،گردن اور گھٹنوں پر سیاہ اور خشک نشانات موجود ہوں تو

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏17 اپریل 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کو ان نشانات کو صاف کرنے کے آسان قدرتی نسخے بتاتے ہیں۔​
    کھیرے ،ہلدی اور لیموں کا رس ہلدی کا پانی،کھیرے کا رس اور لیموں کا جوس لے کر انہیں اچھی طرح مکس کریں۔ہلدی کا پانی داغ کو صاف کرے گا۔ کھیرا جلد کو ٹھنڈا رکھے گا اور لیموں کا رس جلد کو چمکائے گا۔یہ تینوں اجزاءجلد کے لئے بہت مفید ہیں اور ان کی وجہ سے آپ کے نشانات زائل ہوجائیں گے۔

    بیسن،دہی،لیموں کا رس اور ہلدی ایک کھانے کا چمچ دہی،ایک کھانے کا چمچ لیموں کارس،دو بڑے چمچ بیسن اور چٹکی ہلدی لیں۔ان تمام اجزاءکو تب تک مکس کریں جب تک وہ یک جان ہوجائیں۔اب اس آمیزے کو نشانات والی جگہوں پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد تازہ پانی سے دھولیں۔دو ہفتے میں یہ نشانات غائب ہونے لگیں گے۔

    گردن پر سیاہ نشانات مٹانے کے لئے تین حصے بیکنگ سوڈا اورایک حصہ پانی لے کر مکس کریں اور گردن پر لگالیں۔5منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار کرنے سے آپ کمال کے نتائج دیکھیں گے۔

    ایلوویرا جلد کی صحت کے لئے بہت مفید ہے اور اس سے جلد پر موجود نشانات مٹائے جاسکتے ہیں۔ایلوویرا میں سے جیل نکال کر اسے20منٹ تک گردن پر لگائیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں۔ایک ہفتہ یہ عمل روزانہ کریں اور خوبصورت جلد پائیں​
     
    Last edited by a moderator: ‏20 اپریل 2017
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں