1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کھیل اور کھلاڑی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏27 اگست 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کی کوچنگ کی پیشکش مسترد کر دی

    [​IMG]
    لاہور (دنیا نیوز ) گگلی میں مہارت رکھنے والے سابق قومی بائولر مشتاق احمد نے بنگلا دیش کی جانب سے کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی ہے، سابق سٹار کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح پاکستان ہے، وہ ملک میں رہ کر مستقبل کے ٹیلنٹ کی تراش خراش کریں گے۔

    بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو بائولنگ میں بہتری کیلئے پاکستانیوں کی ضرورت پڑ گئی، بی سی بی نے سابق قومی لیگ سپنر مشتاق احمد کو بائولنگ کوچ بننے کی آفر کر دی۔ مشتاق احمد نے بنگالی ٹائیگرز کی کوچنگ سے معذرت کر لی ہے۔

    سابق سٹار سپنر کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان ہے، وہ مقامی ٹیلنٹ کی گرومنگ کرنا چاہتے ہیں، مشتاق احمد اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہیں، انہیں قومی ٹیم میں بھی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محمد عرفان نے ٹی ٹونٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    [​IMG]
    لاہور (دنیا نیوز ) پاکستانی دراز قد فاسٹ بائولر محمد عرفان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار ریکارڈ بنا ڈالا، کیریبین لیگ کے میچ میں ان کے چار اوورز کی 23 گیندوں پر کوئی سکور نہ بنا، صرف ایک رن دیا اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قومی فاسٹ بائولر محمد عرفان کی سی پی ایل کے میچ میں دھواں دار بائولنگ، ان کے 4 اوورز میں 23 گیندوں پر کوئی سکور نہ بنا۔

    انہوں نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے ایک رن دے کر دو وکٹیں لیں، بدقسمتی سے شاندار بائولنگ پرفارمنس کے باوجود ان کی ٹیم سینٹ کیٹس میچ میں ناکام ہو گئی۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالقادر ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کے خاتمے کے مخالف

    [​IMG]
    لاہور (دنیا نیوز ) کرکٹ کے بعد سیاسی میدان میں حریفوں کو کلین بولڈ کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھی کھلاڑی عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کا خاتمہ نہیں کرنا چاہیے، اس کا سیاسی اور معاشی طور پر نقصان ہو گا۔

    لاہور میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے کہا کہ ریجنز کی کرکٹ شروع کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کو ختم کرنا اچھا فیصلہ نہیں ہو گا، اس پر گریٹ ڈیبیٹ کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

    لیجنڈری عبدالقادر نے نامزد چیئرمین احسان مانی کو ویلکم کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو ایک بار پھر گگلی پر بولڈ کر دیا، سابق لیگ سپنر نے لیجنڈری اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد پر بھارت بھر میں واویلا کیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی 27 اگست کو دنیا کے سفر پر روانہ، پاکستان 3 اکتوبر کو آئیگی
    [​IMG]
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی کرکٹ سٹار فخر زمان نے آئندہ ورلڈ کپ پر نظریں جما لیں
    [​IMG]
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پاگئے
    [​IMG]
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایشیا کپ؛ ایبٹ آباد میں قومی کرکٹرز کی مشقوں کا آغاز
    ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔
    ایبٹ آباد میں قومی کرکٹرز کی مشقوں کا آغاز
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خیبرپختون خوا کی تاریخ کی پہلی مدرسہ کرکٹ لیگ کاانعقاد
    پشاورکے ارباب نيازاسٹيڈيم ميں مدرسہ کرکٹ کا آغازہوگیاہے جس ميں صوبہ بھر کے 12 مدارس کے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ پشاورمیں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار مدرسہ کرکٹ لیگ کا آغازہواہے۔ زلمی مدرسہ لیگ کاانعقاد زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سےکیا گیا ہے۔مدرسہ لیگ میں صوبہ بھرکے12 مدارس کے طلباء حصہ لے رہے..
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آفریدی کی سماجی خدمات پر ہلیری کلنٹن کا نیک خواہشات کا اظہار
    [​IMG]

    مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی آفریدی کی ان خدمات اور صلاحیتوں کی معترف ہیں، جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا اور آفریدی کے مقاصد میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ویڈیو کو شاہد آفریدی نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ہلیری کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا، جس کا شکریہ بھی بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ادا کیا۔
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، عباس کے نام ایک اور اعزاز
    [​IMG]
    محمد عباس کا بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن — فوٹو، فائل

    پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کا ستارہ افق پر ایک مرتبہ پھر جگمگا اٹھا اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد عباس تیسرے بہترین باؤلر بن گئے۔

    محمد عباس صرف 10 میچوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر ہیں۔

    آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کے بعد کپتان سرفراز احمد کی رینکنگ میں بھی 17 درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ 25ویں پوزیشن پر آگئے۔


    دبئی ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے آف اسپنر بلال آصف 17 درجہ ترقی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے، جبکہ ابوظہبی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فخر زمان نے اپنے کیریئر کی رینکنگ کا آغاز 68ویں نمبر سے کیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین باؤلرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے نمبر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر ہیں۔

    محمد عباس کے علاوہ کوئی دوسرا پاکستانی کھلاڑی سرفہرست 20 باؤلرز میں بھی شامل نہیں ہے۔

    بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سزا یافتہ کپتان اسٹیو اسمتھ اور تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن براجمان ہیں۔

    عالمی درجہ بندی میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر ہے۔

    واضح رہے کہ محمد عباس آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ 10 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے تھے جبکہ سیریز میں 17 وکٹیں لینے پر انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر عظیم فاسٹ باؤلرز اور سابق کرکٹرز نے پاکستانی باؤلر محمد عباس کو داد و تحسین سے نوازتے ہوئے روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی۔
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سابق سری لنکن کپتان راناٹنگا قتل کے الزام میں گرفتار
    [​IMG]
    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد باہر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

    سری لنکا میں جاری سیاسی بحران کے دوران ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو فائرنگ اور قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    کولمبو میں اتوار کو فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے اور پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

    انہوں نے واقعے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کے دفتر میں مشتعل افراد نے مجھے گھیرے میں لے لیا تھا اور وہ مجھے قتل کرنا چاہتے تھے لہٰذا میری سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو اسلحے کا استعمال کرنا پڑا۔

    اس کے بعد جائے وقوع پر صورتحال اور خراب ہو گئی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو مذکورہ مقام سے نکالنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے دستوں کو بلانا پڑا۔

    واقعے کے 24 گھنٹے بعد سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کی یونین کے دباؤ اور ایندھن کی ہڑتال کی دھمکی کے بعد حکام نے راناٹنگا کو گرفتار کر لیا۔

    سری لنکا کے وزیر پیٹرولیم رانا ٹنگا نے کہا کہ میں سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کے دفتر سے اپنا سامان حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اسی دوران مخالف سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنوں نے میرا گھیراؤ کر لیا۔

    ’وہ مجھے مارنے کے لیے آئے، میں اس بات کی ذمے داری لیتا ہوں اور آپ اس بات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔ زندگی میں پہلی بار مجھے لگا کہ میری جان خطرے میں ہے‘۔

    اس کے بعد اسپیشل ٹاسک فورس کو بلایا گیا جنہوں نے راناٹنگا کو ہیلمٹ پہنا کر مشتعل افراد کے نرغے سے نکالا تاکہ کوئی انہیں پہچان نہ سکے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخمیوں میں سے ایک 34 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    اس مسئلے نے اس وقت جنم لیا تھا جب سری لنکن صدر نے 26 اکتوبر کو پارلیمنٹ کو 26 نومبر تک معطل کرتے ہوئے وزیرِ اعظم رانل وکراماسنگے اور ان کی کابینہ کو برطرف کردیا تھا۔

    تاہم وزیر اعظم نے ان کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ ہی ملک کے جمہوری وزیر اعظم ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں جا سکتا جبک اسمبلی اسپیکر نے بھی ان کی اس بات کی حمایت کی تھی۔

    اس معاملے پر حکومتی کابینہ کی وزیر راناٹنگا کا مخالف جماعت کے کارکنوں نے گھیراؤ کر لیا تھا۔

    رانا ٹنگا کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔

    رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے 1996 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    کرکٹ کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور 2001 کے بعد مختلف اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔
     
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ’کوہلی کبھی کبھی انسان ہی نہیں لگتے‘
    [​IMG]
    ویرات کوہلی کو تیز ترین 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے مزید محض 81رنز درکار ہیں— فائل فوٹو

    مایہ ناز بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی کبھی کبھی تو انسان ہی نہیں لگتے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ہر مرتبہ سنچری بنانے کے لیے ہی میدان میں اترتے ہیں۔

    بنگلہ دیشی اوپنر نے کہا کہ کوہلی جس طرح کارکردگی دکھاتے ہیں اس سے کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ وہ انسان ہی نہیں ہیں، جب وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہر مرتبہ سنچری ہی اسکور کریں گے۔

    خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے تمیم نے مزید کہاکہ کوہلی جس طرح اپنا خیال رکھتے ہیں اور جس طرح اپنے کھیل پر کام کرتے ہیں وہ ناقابل یقین ہے، وہ اس وقت تینوں فارمیٹ کے بہترین بلے باز ہیں اور وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں اور انہیں ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 10ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 81رنز درکار ہیں۔

    یہ ریکارڈ اس وقت بھارت ہی کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے نام ہے جنہوں نے 259اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ کوہلی نے اب تک صرف 204اننگز کھیلی ہیں۔

    تمیم نے کہا کہ میں نے گزشتہ 12سال میں کرکٹ کھیلنے والے تمام عظیم کھلاڑیوں کو دیکھا ہے، ان سب کی اپنی اپنی خوبی تھی لیکن جس طرح ویرات کوہلی کھیل پرحاوی رہے ہیں، اس طرح کوئی بھی نہیں رہا۔
     
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی میں 45 کیچز تھام کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    [​IMG]
    ان سے قبل سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز اور کیوی اسٹار روس ٹیلر 44 کیچز لے کر ان کے ہم پلہ تھے۔ فوٹو: فائل

    دبئی: پاکستانی اسٹار شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 45 کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

    شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 45 کیچز تھام کر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انھوں نے یہ اعزاز105 میچز میں حاصل کیا، ان سے قبل سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز اور کیوی اسٹار روس ٹیلر 44 کیچز لے کر ان کے ہم پلہ تھے۔
     
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بے جان پچز کے باعث بال ٹیمپرنگ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے تاہم ٹیم میں ان کی موجودگی میں اسی طرح کے کسی واقعے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹسن لینگر نے کہا کہ انہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں گیند کو خراب کرنے کے لیے میدان میں جان بوجھ کر ریگ مال استعمال کرنے کی رپورٹ پر افسوس ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی جانب سے جان بوجھ کر گیند کو خراب کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن نے استعفیٰ دے دیا اور جسٹسن لینگر کو ان کی جگہ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

    جسٹن لینگر نے اعتراف کیا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس کو نظرانداز کیا جائے۔

    اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچ سکتا کہ ہم نے میدان میں ریگ مال کیسے استعمال کیا جس کی مجھے کوئی سمجھ نہیں آتی’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے جتنی معلومات ہیں اس کے مطابق بال ٹیمپرنگ کا یہ مسئلہ لوگوں ککے ساتھ بین الاقوامی طور پرموجود ہے’۔

    لینگر کا کہنا تھا کہ عالمی طور پر بال ٹیمپرنگ کا مسئلہ مردہ پچز کے باعث موجود ہے جو اپنی برتری کے لیے اکساتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں کئی مسائل ہیں جن میں سے ایک ہے کہ دنیا بھر میں پچز کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گیند اسی طرف جائے جس طرف گیند سونگ یا اسپن ہولیکن اس نکتے کی نشاندہی میں ہم نے غلطی کی تھی’۔

    جسٹسن لینگر نے وعدہ کیا کہ ان کی موجودگی میں ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ‘میں آپ سے وعدہ کرسکتا ہوں کہ یہ دوبارہ نہیں ہوگا کیونکہ ہمیں آسٹریلیا کو قابل فخر بنانا ہے’۔
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محمد عامر کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا
    [​IMG]
    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزسے بھی باہر، حفیظ اور عماد کی قومی اسکواڈ میں واپسی۔ فوٹو: فائل

    لاہور: محمد عامر کے کیریئرپر سوالیہ نشان لگ گیا، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد پیسر ون ڈے اسکواڈ سے بھی باہر ہوگئے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ ہونے والے محمد عامر کو کیویز کیساتھ مختصر فارمیٹ کے مقابلوں کیلیے زیر غور نہیں لایا گیا تھا، اب انھیں ون ڈے میچز کیلیے بھی زیر غور نہیں لایا گیا،مسلسل نظر انداز کیے جانے کے بعد پیسرکے کیریئر پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرنے والے محمد حفیظ نے اچھی فارم کا مظاہرہ کیا،بعد ازاں ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بہتر کارکردگی سے جگہ پکی کرلی، اب ون ڈے سیریز میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،آل رائونڈر زمبابوے کا ٹور کرنے والے ون ڈے اسکواڈ میں شامل تھے لیکن کوئی میچ کھیلے بغیر واپس آگئے، انھیں ایشیا کپ کیلیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔


    دوسری جانب عماد وسیم نے ایک سال کے طویل عرصے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں کم بیک پر کینگروز کی ناک میں دم کیا، نیوزی لینڈ کیخلاف بھی ایکشن میں ہیں،آل رائونڈر کی ون ڈے اسکواڈ میں بھی واپسی ہوگئی،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے امام الحق انگلی کی انجری سے نجات پانے کے بعد اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ایشیا کپ میں شان مسعود کو 16ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، اس بار اوپنر کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

    کیویزکیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 3ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 7 نومبر کو ابوظبی میں پہلے مقابلے سے ہوگا، دوسرا میچ 9 نومبرکو اسی سٹیڈیم میں شیڈول ہے، تیسرا اورآخری میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
     
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ’مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں‘
    [​IMG]
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد — فوٹو، فائل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں تینوں فارمیٹ میں کپتانی اور بحیثیت کھلاڑی بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

    ڈان نیوز سے خصوصی انٹرویو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر کپتانی سے متعلق کوئی دباؤ نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ تینوں فارمیٹ میں اپنی کپتانی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان کا کہنا تھا کہ ’سرفراز احمد پر سے دباؤ کم کرنے کے لیے ان سے ٹیسٹ کی کپتانی لے لی جائے تاکہ وہ کرکٹ کے اس طویل فارمیٹ میں اپنے کھیل پر توجہ دے سکیں‘۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل 11 سیریز جیتنا آسان نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم اس کامیابی کا تمام سہرا ٹیم مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے مسلسل محنت سے اس مقام کو حاصل کیا۔

    سرفراز احمد نے شکوہ کیا کہ قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا شاید اس کو اس لحاظ سے پذیرائی نہیں مل سکی لیکن ٹیم نے سب کو اپنی کارکردگی سے متاثر ضرور کیا ہے۔

    ایشیا کپ میں حالیہ ناکامی اور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ میں بھی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی لیکن ایشیا کپ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پھر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے بعد اب پوری توجہ ون ڈے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی پر ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اس حوالے سے اہم موقع ہے۔

    آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے حوالے سے قومی کپتان نے کہا کہ ’نیوزی لینڈکے خلاف ون ڈے سیریز ہمارے پاس بہترین موقع ہے اور پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ کے حوالے سے بہترین ٹیم کمبی نیشن تیار کیا جائے جبکہ امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہم بہترین پوزیشن میں ہوں گے اور ٹیم ایونٹ میں اچھے نتائج دے گی‘۔

    فاسٹ باؤلر محمد عباس سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں عباس کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ورلڈ کلاس باؤلر بننے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ون ڈے کرکٹ اور خصوصاً انگلینڈ میں ہونیوالے ورلڈ کپ میں عباس کی شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ محدود اووز کی کرکٹ میں پاکستان کے پاس فاسٹ باؤلنگ میں بہترین آپشنز موجود ہیں، اگر موقع ملا تو عباس کو ون ڈے کرکٹ میں بھی آزمایا جاسکتا ہے۔

    کپتان سرفراز نے محمد حفیظ کی حالیہ کارکردگی پر انہیں سراہاتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے کہ حفیظ کو واپس اسکواڈ میں کون لایا لیکن اصل بات یہ ہے کہ محمد حفیظ نے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھایا جبکہ ٹیم کو بھی ان کی مستقل کارکردگی سے فائدہ ہورہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ محمد حفیظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ محمد حفیظ کو نظرِ بد سے بچائے۔

    سرفراز احمد نے نوجوان اور جارح مزاج بلے باز آصف علی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آصف کو اوپر کے نمبر پر اس لیے موقع دیا جارہا ہے تاکہ وہ سیٹ ہونے کے بعد کھل کر کھیل سکیں کیونکہ ان میں تیز رنز بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    شفقت رسول نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت نہیں کی تھی فوٹو: فائل

    لاہور : قومی ہاکی ٹیم تجربہ کار اسٹرائیکر شفقت رسول نے کینیڈین شہریت کی درخواست کے پیش نظر پی ایچ ایف کو ورلڈ کپ کے لیے عدم دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔

    ورلڈ کپ سے پہلے قومی ہاکی ٹیم تجربہ کار اسٹرائیکر شفقت رسول کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔ شفقت رسول نے پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ اولمپئن ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں، جہاں انہوں نے کینیڈین شہریت کے لیے اپلائی کررکھا ہے۔

    شفقت رسول کو ورلڈکپ کے لیے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم ایک ہفتے تاخیر کے بعد انہوں نے اپنی عدم دستیابی سے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ناگزیر مصروفیات کی وجہ سےان کا پاکستان کا سفر کرنا ممکن نہیں رہا۔ شفقت رسول ایشین نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت نہیں کی تھی،جس کے باوجود ورلڈکپ کےلیے انہیں ملک کی نمائندگی کا موقع دیاگیا۔

    شفقت رسول کے ورلڈکپ سےباہر ہونے کے بعد اب ان کی جگہ محمدزبیر کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہوگئی ہے۔
     
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بابر ٹی20 کے عالمی نمبر ایک بلے باز برقرار، شاہین کی 41درجہ ترقی
    [​IMG]
    بابر اعظم نے ٹی20 سیریز میں سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے جبکہ محمد حفیظ کی بھی عالمی درجہ بندی میں ترقی ہوئی ہے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی20 سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم عالمی نمبر ایک بلے باز کی پوزیشن پر برقرار رہیں۔

    اوپننگ بلے باز نے مجموعی طور پر سیریز میں 126رنز اسکور کیے جبکہ سیریز میں 132رنز بنانے کی بدولت تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ 16 درجے ترقی کر کے 53ویں نمبر پر آ گئے ہیں، شعیب ملک بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 28ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    سیریز میں 0-3 کی کلین سوئپ شکست کے باوجود نیوزی لینڈ کے کچھ کھلاڑی سیریز میں متاثر کن کارکردگی کی بدولت اپنی انفرادی پوزیشن بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔

    کولن منرو ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تین درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچنے میں کامیا ب ہو گئے اور پانچ درجے ترقی روس ٹیلر کو 59ویں نمبر پر لے آئی۔

    دوسری جانب بھارت کے ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-3 سے کلین سوئپ کے ساتھ کئی میزبان کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں ترقی ہوئی ہے اور قائم مقام کپتان روہت شرما کو تین درجے کی ترقی ساتویں نمبر پر لے آئی جبکہ شیکھر دھاون چھ چھلانگیں لگاتے ہوئے 16ویں نمبر پر آ گئے۔

    لوکیش راہل رینکنگ ممیں بھارت کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں لیکن سیریز میں متاثر کن کھیل پیش نہ کرنے پر وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کے فہیم اشرف پہلی مرتبہ ٹاپ10 کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور ساتویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ دو درجہ ترقی عماد وسیم کو بھی آٹھویں نمبر پر لے آئی۔

    سب سے زیادہ ترقی شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی جو 41درجے ترقی کے ساتھ 78ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے بھی 20درجہ بہتری حاصل کی اور عالمی درجہ بندی میں 59ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    افغانستان کے راشد خان بدستور عالمی نمبر ایک باؤلر ہیں جبکہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    اش سودھی نیوزی لینڈ کے سرفہرست باؤلر ہیں لیکن سیریز میں دو درجہ تنزلی کے ساتھ انہیں بھی پانچویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔

    بھارت کے باؤلرز نے بھی نمایاں بہتری حاصل کی اور بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو اور یزویندر چاہل بالترتیب 19، 21، 23 اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹیموں کی رینکنگ میں پاکستان 138پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ بھارت 127پوائنٹس کے ساتھ دوسرے درجے پر براجمان ہے۔

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں یکساں 118 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے خلاف شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی۔

    ٹیموں کی ریکنکنگ میں جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔
     
  19. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
    آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ٹی ٹین لیگ میں پنجابی لیجنڈز کی نمائندگی نہیں کر سکوں گا۔
    شعیب ملک نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، میری اہلیہ ثانیہ مرزا چاہتی تھیں کہ میں مقابلوں کا حصہ بنوں لیکن میں اپنی بیگم اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، امید ہے کہ پرستار میری صورت حال کو سمجھیں گے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔
    متحدہ عرب امارات میں کیویز کو 3 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد قومی ٹیم کے 2 پوائنٹس مزید بڑھ گئے جس سے پاکستان کے پوائنٹس 138 ہوگئے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح پانے والی بھارتی ٹیم نے اپنے پوائنٹس 124 سے بڑھاکر 127 کرلئے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، پاکستان کے ہاتھوں شکستوں کے بعد 4 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ چھٹی، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔
    بیٹسمینوں میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے، فخرزمان پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں، شعیب ملک 28 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز میں راشد خان کے بعد شاداب خان دوسری پوزیشن پر ہیں، ‏فہیم اشرف ساتویں اور عماد وسیم آٹھویں نمبر پر ہیں۔ کوئی پاکستانی آل راؤنڈر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔
     
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ’’مشن ورلڈ کپ‘‘ فتح کا نسخہ ملنے تک بیٹنگ میں تجربات ہونگے، سرفراز احمد
    [​IMG]
    بیٹنگ لائن 280کا مجموعہ حاصل کرلے تو بولرز دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سرفراز احمد۔ فوٹو: فائل

    لاہور: قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ’’مشن ورلڈکپ‘‘ کیلیے فتح کا نسخہ ملنے تک پاکستان بیٹنگ میں تجربات کرتا رہے گا۔

    دبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز کے آخری مقابلے کیلیے ہم نے بیٹنگ میں نیا تجربہ کیا، ہمارے پاس موجود محمد حفیظ، حارث سہیل شعیب ملک اور فخر زمان جیسے کرکٹرز پانچویں بولر کی کمی پوری کر سکتے ہیں، اس لیے ایک اضافی بیٹسمین کو شامل کیا۔

    کپتان نے کہا کہ حارث سہیل کی ثابت قدمی کی وجہ سے مڈل آرڈر مستحکم نظر آیا، پچ مشکل اور گیند بیٹ پر نہیں آ رہی تھی لیکن انھوں نے ٹیم کی ضرورت کے مطابق اچھی اننگز کھیل کر بڑے اسکور کی راہ ہموار کردی،ٹیم کو آئندہ جنوبی افریقہ کیخلاف مشکل سیریز کھیلنا ہے۔




    سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ون ڈے میچز کے بعد ورلڈکپ کا بڑا چیلنج درپیش ہوگا، ہم کوشش کرینگے کہ میگا ایونٹ تک چند تجربات و مختلف کمبی نیشن آزما لیں اور ایک متوازن ٹیم لے کر میدان میں اتریں۔

    انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے تیسرے ون ڈے کی پچ اور کنڈیشنز کو دیکھا جائے تو پاکستان نے ایک اچھا مجموعہ حاصل کر لیا تھا، کیویز کیلیے یہاں ہدف کا تعاقب مشکل ہوتا، سیریز جیتنے کیلیے ہماری پوزیشن خاصی بہتر تھی لیکن بارش ہوگئی، دبئی میں پہلا انٹرنیشنل میچ خراب موسم کی وجہ سے ختم کرنا پڑا،اس سے قبل شارجہ اور دبئی میں پی ایس ایل میچز متاثر ہوئے تھے، سیریز نہ جیت پانے پر مایوسی ضرور ہوئی لیکن کچھ چیزیں قدرت کی طرف سے ہوتی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں گرین شرٹس کو کھیل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، کیویز کیخلاف پہلے میچ میں ابتدائی وکٹیں جلد گنوانے کی وجہ سے مشکلات ہوئیں، دوسرے میں بیٹنگ لائن نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، تیسرے میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ اگرچہ یو اے ای میں تینوں ون ڈے میچز کے دوران ٹاپ آرڈر اور بیٹنگ لائن کی مجموعی کارکردگی میں مسلسل بہتری آئی لیکن جنوبی افریقہ اور دیگر ملکوں میں بھی مزید استحکام لانا ہوگا، پیس اور باؤنس والی پچز پر دونوں اینڈ سے نئی استعمال ہو رہی ہو تو ٹاپ آرڈر کی طرف سے اچھا آغاز ملنا انتہائی ضروری ہے، بنیاد اچھی ملے گی تو اسکور بہتر ہوگا، بیٹسمین 270 یا 280 کا مجموعہ حاصل کرلیں تو بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہدف کا دفاع کر سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایک اضافی بیٹسمین کھلانے کا تجربہ تیسرے ون ڈے میں کامیاب رہا، ہوسکتا ہے کہ آگے چل کر یہی ہمارے لیے موزوں ثابت ہوا،ہم3 پیسرزاور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے آل راؤنڈرز کی مدد سے پانچویں بولر کی کمی پوری کرسکتے ہیں۔

    کریز پر سیٹ ہونے کے باوجود بابر اعظم کے وکٹ گنوانے کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین نے اپنے لیے نہیں ٹیم کیلیے اسٹروک کھیلا، میچ کی صورتحال کے مطابق انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا، اگر گیند صحیح طرح بیٹ پر آجاتی تووہ سنچری مکمل کر لیتے، ہمارے لیے زیادہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ بابراعظم ذمہ داری لیتے ہوئے اپنی اننگز بناتے ہیں جو ٹیم کے کام آتی ہے۔

    امید ہے کہ آنے والے وقت میں سنچریاں بھی بناتے جائیں گے۔ ایک سوال پر کپتان نے کہا کہ امام الحق فٹ ہیں لیکن انھیں تیسرے ون ڈے نہ کھلانے کا فیصلہ احتیاطی طور پر کیا، سر پر چوٹ لگنے کے بعد بیٹسمین کو فوری میدان میں اتارنا مناسب نہیں سمجھا جاتا، اسی لیے انھیں آرام دینے کا فیصلہ کیا،ہمیں ٹیسٹ سیریز میں اوپنرکی خدمات حاصل ہو گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں