1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کھیرا انسانی صحت کے لیے کتنا فائدے مند ہے ۔۔۔؟

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏2 مئی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج سے لیکر شدید گرمیوں میں جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں اگر کوئی سبزی غیرمعمولی کردار اد ا کرسکتی ہے تو اسکا نام کھیر ا ہے، یہ گرمیوں میں بکثرت دستیاب ہوتا ہے۔یہ اچھی صحت کے ساتھ ساتھ لوگوں کو تروتازہ و توانا رکھنے کے لیے بھی بہترین ہے۔
    [​IMG]

    ماہر غذایات اور صحت عامہ سونیا نارنگ نے کھیرے کے فوائد کے حوالے سےبتاتے ہوئے کہا کہ اس کے فوائد حیران کن ہیں۔ انھوں نےنو ایسے فوائد بتائے جو کہ گرمیوں میں کھیرے کے استعمال سے ہوتے ہیں۔

    1) یہ جسم میں پانی کی کمی کو معمول پر لانے کے ساتھ جسم سے زہریلے اور فاسد مواد کو خارج کرتا ہے۔

    2) کھیراجسم کو صحت مند وتوانا رکھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی خوبصورتی کو بھی بڑھانے میں خاصا مفید ہے۔کھیرا استعمال کرنے والے کئی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔اس میں 95فیصد تک پانی ہوتا ہے۔

    3) کھیرے میں فائبر اور میگنیشیم بکثر ت پایاجاتا ہے ، یہ دونوں غذائی اجزا بلند فشار خون (بلڈ پریشر)کو کنٹرول کرتے ہیں، جس کے باعث کھیرے کا استعمال ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بہت ہی مفید ہے۔اسکے علاوہ یہ پیشاب آور ہے اس لئے گردوں کے افعال کو بہتربنانے کے ساتھ اس میں موجود پوٹاشیم اور پانی بلڈ پریشر کو درست رکھتا ہے۔

    4) کھیرے کا رس نکال کر اگر اسے جلد پر لگایا جائے تو جلد کی چمک اور رنگت میں کافی بہتری آتی ہے، اس میں موجود پوٹاشیم خشک جلد کے لیے مفید ہے۔

    5) کھیرے کو سلائس کی طرح گول گول کاٹ کرروزانہ آٹھ سے دس منٹ تک آنکھوں پر رکھنے سے اسکے گرد موجود سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں اور آنکھوں کے ار گرد سوجن میں بھی کمی آتی ہے۔جبکہ کھیرے کو کاٹ کر اسے آہستگی سے جلد پر رگڑنے سے جلد میں تازگی اور شگفتگی آجاتی ہے۔

    6) سورج کی تمازت اور حدت سے جلد کو جو نقصان پہنچتا ہے اسے دور کرنے کے لیےیہ کافی فائدہ مندہے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ اس میں 95فیصد پانی ہوتا ہے اس لیے یہ جلد کو تروتازہ رکھنے کے علاوہ جسمانی سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔اسکے علاوہ اگر کھیرے کا جوس دہی یا لیموں کے رس میں ملاکر اس محلول کوجلد پر روزانہ دس سے پندرہ منٹ تک چھوڑنے سے دھوپ سے جلد کو جو نقصان ہوتا یہ اسے دور کرتا ہے۔

    7) کھیرا معدہ کی گرمی دور کرتا ہے ، معدہ کی یہ گرمی منہ سےآنے والی بدبو کی بنیاد ی وجہ ہوتی ہے۔کھیرے کے ایک گول سلائس کو اگر منہ کے سب سے آخری حصے پر زبان پر تیس سیکنڈ تک رکھا جائے تو منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا ختم ہوجاتے ہیں۔

    8) کھیرا پوٹاشیم اور وٹامن ای کا اسٹور ہائوس ہے یعنی اس میں یہ دونوں معدنیات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں اس لیے اسکے استعمال سے جھریاں پڑنے میں کمی آتی ہےاور جلد کو بہتر بنانے کے علاوہ بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی دور کرتا ہے۔اپنی جلد کو تروتازہ اور شفاف رکھنے کے لئے اگر کھیرے کے ساتھ پابندی سے پانی کا استعمال کیاجائے تو یہ مفید ہے۔
    9) کھیرے میں سلیکون بہ افراط ہوتا ہے اس لیے یہ ناخون اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید ہے، بالخصوص یہ بالوں کو تیزی سے بڑھانے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔
     
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو کھیرے کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں۔گرمیوں میں کھیر ے کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے کیونکہ اس میں پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں