1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کھانے سے متعلق محاورے

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏29 فروری 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محاورہ لغت میں بات چیت کو کہتے ہیں لیکن اصطلاح میں دو یا دو سے زیادہ الفاظ کے اس مرکب کو کہتےہیں جسے حقیقی معنوں کی بجائے مجازی معنوں میں استعمال کیا گیا ہو اور اہل زبان کی بول چال کےمطابق ہو، مثلاً ’جال بچھانا‘ کا مطلب ہے ’دھوکہ دینا۔‘

    کچھ محاوروں میں کھانے پینے کی اشیا کو استعمال کیا جاتا ہے جن کا حقیقی مطلب بظاہر سادہ جبکہ مجازی معنی کچھ اور ہی نکلتے ہیں۔ عام محاوروں کی طرح کھانے کی اشیا سے متعلق محاوروں کی ضروری شرائط میں سے ایک ان کا اہل زبان کی بول چال کے مطابق ہونا ہے، جیسے: چھٹی کا دودھ یا دلانا (مشکل کام کرنا)؛ اس میں چھٹی کی بجائے پانچویں کادودھ یاد دلانا محاورہ نہیں ہو گا کیونکہ اہلِ زبان اس طرح نہیں بولتے۔ اسی طرح محاورے میں مصدر کے مشتقات یا موصوف کی صنف میں تبدیلی بھی نہیں کی جا سکتی، جیسے: گونگے کا گڑ کھانا، یعنی ’چپ ہو جانا‘ محاورہ ہے۔ اسے ہم گونگی کا گڑ کھانا نہیں لکھ سکتے، بہرصورت اہلِ زبان کا اتباع لازمی ہے۔

    اردو کے محاورے عموماً مصدری حالت میں ہوتے ہیں اور اردو کے قاعدے کے مطابق ’نا‘ پر ختم ہوتے ہیں، جیسے: آنا، ہونا، کھانا، جلانا، گانا، وغیرہ۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مجازی معنوں میں استعمال کے باوجود محاورے کے الفاظ سے اس کے معنوں کا اشارہ ضرور ملتا ہے، جیسے: حلوہ سمجھنا، یا چھاتی پر مونگ دلنا، وغیرہ۔اسی طرح محاورہ اپنی نوعیت میں پورا اور بامعنی فقرہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے مافی الضمیر کی بخوبی ترسیل کے لیے کسی الحاقی جملے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے’پاپڑ بیلنا‘ کا جملہ کچھ یوں ہوسکتا ہے: ’ہم نے دن رات پاپڑ بیلے تب کہیں جا کر اس مقام پر پہنچے ہیں۔‘

    پس ہم کہہ سکتے ہیں کہ:

    • - محاورہ دو یا دو سے زیادہ الفاظ کا مرکب ہو
    • - محاورہ قواعد کے خلاف نہ ہو
    • - محاورہ اہلِ زبان کے چلن کے مطابق ہو
    محاورہ اگر سلیقے سے استعمال کیا جائے تو زبان اور شعر کا زیور مانا جاتا ہے اسی لیے اردو جیسی شائستہ زبان میں اور زبانوں کی نسبت محاوروں کا کثیر ذخیرہ موجود ہے۔ یہاں کھانوں سے متعلق چند مشہور محاورات پیش خدمت ہیں:


    آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہونا حقیقت حال معلوم ہونا
    آٹے کے ساتھ گھن پسناغلطی کرنے والوں کے ساتھ بےگناہوں کی بھی پکڑ ہونا
    بور کے لڈو کھاناظاہر سے متاثر ہو کر دھوکہ کھا جانا
    پاپڑ بیلنا محنت و مشقت کرنا
    پانچوں انگلیاں گھی میں ہونا خوشحال ہونا
    ٹیڑھی کھیر ہونامشکل کام یا مشکل انسان ہونا
    جوتیوں میں دال بٹنا شدید اختلافات ہونا
    چھاتی پر مونگ دلناتنگ کرنا
    چھٹی کا دودھ یاد آنامشکل کام کرنا
    حلوہ سمجھنا بہت آسان سمجھنا
    خیالی پلاؤ پکاناخوش فہم ہونا
    دال روٹی میں خوش ہوناقناعت پسند ہونا، اپنے حال پر مطمئن ہونا
    دال میں کالا ہونا شک ہونا
    دال نہ گلنا بات نہ بننا
    دانت کاٹی روٹی ہوناباہمی محبت و دوستی ہونا
    دودھ کا سا ابال آنا وقتی جوش میں آنا
    رائی کا پہاڑ بنانا مبالغہ کرنا، بڑھا چڑھا کر بولنا
    روٹیاں توڑنا نکما یا کام چور ہونا
    روٹیاں لگنا پیسے پر فخر و غرور ہونا
    روٹی کو رونا تنگ دست ہونا
    روٹیوں پر پڑنا کسی کا محتاج ہونا
    زخم پر نمک چھڑکناتکلیف دینا
    زہر کے گھونٹ پینا غصہ ضبط کرنا
    سرسوں پھولنا بہت خوش ہونا
    شِیر و شکر ہونا باہم دگر ہونا، گھل مل جانا
    گونگے کا گڑ کھانا چُپ ہوجانا
    گھی دودھ پر پلنا ثروت مند، خوش حال ہونا
    گھی کے چراغ جلاناخوشی منانا
    لوہے کے چنے چبانا بہت سخت اور مشکل کام کرنا
    ناکوں چنے چبوانا نہایت تنگ کرنا
    نمک مرچ لگانامبالغہ آمیزی کرنا
    ہتھیلی پر سرسوں جماناناممکن کو ممکن کر دکھانا
     
    ماریہ نور نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ماریہ نور
    آف لائن

    ماریہ نور ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2020
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    معلوماتی مضمون
    شیئر کرنے کا شکریہ
     
  3. ماریہ نور
    آف لائن

    ماریہ نور ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2020
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    57
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں