1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ لوگوں کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہوجاتے ہیں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏15 دسمبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    کچھ لوگوں کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہوجاتے ہیں اور کچھ کے جلد گر جاتے ہیں لیکن اگرآپ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو اس طرح کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔
    ناریل کے تیل میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامنزاور منرلز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سر کی جلد کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور سر میں موجود خشکی،جوﺅں اورروکھا پن کو ٹھیک کرتا ہے۔اگر آپ ناریل کے تیل میں کڑی پتا ڈال کر ابالیں اور اسے سر میں لگائیں تو اس کی وجہ سے بال گنا بند ہوجائیں گے۔اسی طرح اگر لیموں پانی اور ناریل کے تیل کو ملاکر سر میں لگانے سے بھی بال گرنا کم ہوجائیں گے۔
    ناریل کے تیل کو سر میں لگانے سے نمی بخارات بن کر نہیں اڑتی اور سر تر رہتا ہے جس کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان نہیں ہوتے۔جن لوگوں کو سر میں بے پناہ پسینہ آتا ہے اگر وہ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو ان کا سر ٹھنڈا رہے گا اور پسینہ آنا بھی کم ہوجائے گا۔
    اگرآپ سر میں سفید بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو رات کو سونے سے قبل ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کریںاور اس میں نیاز بو(لیونڈر)کا تیل شامل کریں۔اس تیل کے مکسچر کو رات کو سر میں لگائیں اور اگلے دن دھولیں۔آپ اس عمل کو تب تک دہراسکتے ہیں جب تک آپ کو مطلوبہ نتائج نہ مل جائیں۔​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. جعفررضا
    آف لائن

    جعفررضا ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2016
    پیغامات:
    65
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    ملک کا جھنڈا:
    یہ توان کی بات ہے جن کے بال گررہے ہیں یاسفیدہورہے ہیں۔۔۔ وہ کیاکریں جو’’فارغ البال‘‘ ہیں یاسرپربرف جماچکے ہیں؟؟ کسی کے پاس ان کےلیے کچھ ہوتومیدان میں لے آئے۔۔ شاید کسی کابھلاہوجائے۔۔ ممکن ہے میرابھی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایک نسخہ ہے لیکن خود آزمایا نہیں ہے۔اس لئے نہیں لکھ رہا شاید آپ کو اچھا بھی نہ لگے لیکن چند سال پہلے امریکہ میں اس کے بہت چرچے تھے
     
  4. جعفررضا
    آف لائن

    جعفررضا ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2016
    پیغامات:
    65
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    ملک کا جھنڈا:
    نسخہ کب اچھاہوتاہے جی بس فائدہ مندہوناچاہیئے؟ جتناکڑواکسیلاہوگا اتناہی زیادہ مفیدہوگا۔۔ آپ بلاجھجک لکھ دیں۔۔۔ جس کے دل کواچھالگے گااستعمال کرے گا۔۔ فائدہ ہواتودعائیں دے گا۔۔ نہ ہواتواس کی قسمت
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    1۔سرسوں اور تارا میرا کا تیل برابرمقدار آپس میں ملا کر سر کی مالش کیا کریں
    2۔امریکہ اور کولمبا میں گائے سے علاج کروایا جاتا ہے ۔
     
  6. جعفررضا
    آف لائن

    جعفررضا ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2016
    پیغامات:
    65
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    ملک کا جھنڈا:
    تارامیرا اورسرسوں کاتیل توسمجھ میں آگیا۔۔۔ مگرجناتی زبان میں ہونے کی وجہ سے امریکیوں اورکولمبیاوالوں کاٹوٹکاسرسے گزرگیا۔۔ کچھ وضاحت اردومیں مل جائے تو۔۔۔۔۔۔کککککک ککککککوشششششششششششش کی جاسکتی ہے!
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ میں ایسی کلینک قائم ہیں جہاں پر گنج کا علاج جیسا آپ نے ویڈیو میں دیکھا کہ گائے سر چاٹ رہی ہے سے کرتے ہیں ۔کچھ عرصہ پہلے تک یہ علاج بہت مشہور تھا ۔
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ساتھ ایک عجیب معاملہ ہے میری مدد کون کرے گا
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جی فرمائیں کیا معاملہ ہے
     
  10. ماہم
    آف لائن

    ماہم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 نومبر 2016
    پیغامات:
    172
    موصول پسندیدگیاں:
    156
    ملک کا جھنڈا:
    میں یوز ہی ناریل کا تیل کرتی ہوں واقعی بہت اچھا ہوتا ہے
     
    حنا شیخ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں