1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ بھی نہیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏13 جون 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ظلم ہم پر ہر آن ہوتے ہیں
    رات دن امتحان ہوتے ہیں

    آپ سے کیا کوئی توقّع ہو
    آپ کب مہربان ہوتے ہیں

    حُسن کی سادگی کا کیا کہنا
    عشق پر سو گمان ہوتے ہیں

    کوئی اِن کو مٹا نہیں سکتا
    غم کے ایسے نشان ہوتے ہیں

    دیکھنے میں ہیں عشق و حُسن جُدا
    اصل میں ایک جان ہوتے ہیں

    ظلم سہتے ہیں کچھ نہیں کہتے
    اہلِ دل بے زبان ہوتے ہیں

    آپ کو بے وفا کہا کس نے
    آپ کیوں بدگمان ہوتے ہیں

    بَرق تِنکے وہی جلاتی ہے
    جو نشیمن کی جان ہوتے ہیں

    اِتنا آساں نہیں ہے عشق، نصیر
    اِس میں سو امتحان ہوتے ہیں


    (سیّد نصیر الدین نصیر)​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بھئی واہ۔۔ عبدالجبار بھائی بہت پیارا کلام ہے
     
  3. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    کہاں سکندر،کہاں ہے دارا،جام کہاں ہے جم کا
    جن کی تیغ سے دیو بھی کانپیں،دل دہلے رستم کا
    انکی راکھ ملے نہ ڈھونڈے،دنیا گھر ہے غم کا
    ہاشم جان غنیمت جانو،نہیں بھروسہ دم کا
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    خوب! فیصل بھائی!
    ----------------------------------------
    اپنوں کے ستم اُن کی وفا یاد کریں گے
    ہم جُرمِ محبت کی سزا یاد کریں گے

    تُو آ گئی ، آنا تھا جنہیں وہ نہیں آئے
    ہم بھی تجھے کیا کیا نہ صبا یاد کریں گے

    تم ہم سے بچھڑتے ہو مگر بھول نہ جانا
    یہ سُن کے رُکے اور کہا “یاد کریں گے“

    اب حرفِ تسلّی کا تکلّف نہ کریں وہ
    جو دل سے بھلا بیٹھے وہ کیا یاد کریں گے

    ہم بھول کے اب نام بھی نہ لیں گے وفا کا
    وہ چوٹ لگی ہے کہ سدا یاد کریں گے

    ہم چشمِ تصّور میں سجا لیں گے وہ آنکھیں
    یُوں پینے پلانے کا مزا یاد کریں گے

    یاروں پہ نصیر آپ دل و جاں سے فِدا تھے
    وہ پِھر گئے سب، آپ بھی کیا یاد کریں گے


    (سیّد نصیر الدین نصیر)​
     
  5. نازنین
    آف لائن

    نازنین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    33
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت خوب انتخاب ہے
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جسم میں روح کو بھی شامل کردے
    میں کہ پتھر ہوں مجھے دل کر دے

    مجھ کو وہ درد عطا کر مالک ۔!!
    جو میری روح کو گھائل کر دے

    جس کو آسانی سمجھتے ہیں یہ لوگ
    زیست کو ان پہ بھی مشکل کر دے

    میں تجھے چھوڑ کے جا سکتا ہوں
    ہو سکے تو مجھے غافل کر دے

    یوں ہی تکمیل ہو شاید اپنی
    مجھ میں اب خود کو بھی شامل کردے

    (احمد فرید)​
     
  7. نازنین
    آف لائن

    نازنین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    33
    موصول پسندیدگیاں:
    0


    بہت خوب انتخاب ہے اپ کا
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی کا شکریہ نازنین جی !

    کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ اپنے اوتار میں آپ نے اتنی اداس کیوٹ بےبی کی تصویر کیوں‌لگائی ہوئی ہے؟؟
     
  9. نازنین
    آف لائن

    نازنین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    33
    موصول پسندیدگیاں:
    0




    ایسی کوئی بات نہیں‌ہے ۔مجھے اس بچی کی تصویر اچھی لگی تھی اور کسی اور کو بھی پسند تھی تو لگا دی ۔

    ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے

    تنہائی لے لمحوں میں‌کبھی رو بھی لیا کر
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    غیر کو دیکھ کے غیرت سے پِگھل جاؤں گا
    صورتِ شمع تری بزم میں جل جاؤں گا

    وہ بلاتے ہی رہیں میں تو مچل جاؤں گا
    اُن کی محفل میں نہ آج اور نہ کل جاؤں گا

    اِتنا بھولا نہیں ، باتوں سے بہل جاؤں گا
    وہ سمجھتے ہیں کہ ٹالیں گے تو ٹَل جاؤں گا

    آسرا مجھ سے یہ کہتا ہے کہ پھوٹے گی سحر
    غم کا کہنا ہے اندھیرے میں نِگل جاؤں گا

    آپ کیوں اتنے پریشاں ہیں صاحبِ ناصح
    ٹھوکریں کھا کے زمانے کی سنبھل جاؤں گا

    گلشنِ دہر کا اِک برگ خزاں دیدہ ہوں
    خاک ہو جاؤں گا سڑ جاؤں گا گل جاؤں گا

    آپ پِھرتے اگر قول سے بیشک پِھر جائیں
    مَیں تو ایسا نہیں جو بات بدل جاؤں گا

    ہے اِرادہ تو مِرا کوچہءِ جاناں کا نصیر
    دل نہ مانا تو کہیں اور نِکل جاؤں گا


    (سید نصیرالدین نصیر)​
     
  11. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    واہ بھئی بہت خوب اتنخاب ہے ۔ ماشاءاللہ
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    پسندیدگی کا شکریہ برادر صاحب!
    -------------------------------------------------------


    اُن کی محفل میں تو ہو ہی جائے گا اک دن گُزر
    وہ ہمیں دل میں جگہ دیں، یہ ہمارے دل میں ہے

    دل باتیں پوچھنے کی ضد ہے آخر کس لئے
    دل ہی دل میں‌خود سمجھ لو جو ہمارے دل میں ہے

    اور باقی آرزوئیں میں گئیں سب خاک میں
    اِک تمہاری آرزو ہے جو ابھی تک دل میں ہے

    اُن کے جلووں سے مزیّن دونوں آنکھیں ہیں مری
    اُن کا خاکہ، اُن کا نقشہ، اُن کی صورت دل میں ہے

    اُن سے آنکھیں کیا ملیں، دونوں کی شامت آ گئی
    ایک پیکاں ہے جگر میں، ایک پیکاں دل میں ہے

    آپ سے کچھ کہہ کے ہم کس واسطے معتوب ہوں
    آپ سب کچھ جانتے ہیں ، جو ہمارے دل میں ہے

    یاس و حرماں، درد و غم، حَزن و الم، رنج و محن
    اِک مکمل انجمن گویا ہمارے دل میں ہے

    یادِ ساقی نے عطا کر دیں عجب کیفیّتیں
    ایک میخانے کا میخانہ ہمارے دل میں ہے

    اے نصیر اِس قافیے کی وسعتیں تو دیکھیئے
    دونوں عالم کی سمائی ایک لفظِ “دل“ میں ہے


    (سیّد نصیر الدین نصیر)​
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پیر سید نصیر الدین نصیر صاحب کا یہ کلام بھی انکے بقیہ کلام کی طرح بہت معیاری اور عمدہ ہے۔ ماشاءاللہ
     
  14. افضال اَمر
    آف لائن

    افضال اَمر ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    86
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میرے دل میرے مسافر

    میرے دل میرے مسافر
    ہوا پھر سے حکم صادر
    کہ وطن بدر ہوں ہم تم
    دیں گلی گلی صدائیں
    کریں رخ نگر نگر کا
    کہ سراغ کوئی پائیں
    کسی یارِ نامہ بر کا
    ہر ایک اجنبی سے پوچھیں
    جو پتہ تھا اپنے گھر کا
    سرِ کوئے نا آشیاں
    ہمیں دن سے رات کرنا
    کبھی اِس سے بات کرنا
    کبھی اُس سے بات کرنا
    تمہیں کیا کہوں کہ کیا ہے
    شبِ غم بری بلا ہے
    ہمیں یہ بھی تھا غنیمت
    جو کوئی شمار ہوتا
    ہمیں کیا برا تھا مرنا
    اگر اِک بار ہوتا !!!!!!!​
     
  15. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    خوب، افضال بھائی!
     
  16. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سینکڑوں بے قرار پھرتے ہیں
    طالبِ وصلِ یار پھرتے ہیں

    اُن کے مشتاق، اُن کے دیوانے
    ہر طرف بے شمار پھرتے ہیں

    دھوم بھی ہے دہائی بھی اُن کی
    کر کے سولہ سنگار پھرتے ہیں

    پھول کیا سَر اُٹھا کے بات کریں
    باغ میں گُل عذار پھرتے ہیں

    نام سُن کر مرا وہ کہنے لگے
    ایسے ویسے ہزار پھرتے ہیں

    مجھ کو ہو خاک اعتبار اُن پر
    قول سے بار بار پھرتے ہیں

    چاند سورج ہیں ان کے وارفتہ
    رات دن، بے قرار پھرتے ہیں

    اُن کے کوچے میں‌ایک آدھ نہیں
    پاسباں تین چار پھرتے ہیں

    جلوہءِ یار کی تمنا میں
    لوگ دیوانہ وار پھرتے ہیں

    اُن کی محفل سے لَوٹنے والے
    لُوٹ کر ہر بہار پھرتے ہیں

    اے نصیر اُن کی چاہ میں‌لاکھوں
    کھو کہ صبر و قرار پھرتے ہیں


    سید نصیر الدین نصیر
     
  17. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جبار بھائی بہت خوبصورت غزل ہے ۔


    لیکن مقطع سے پہلے شعر کے پہلے مصرے میں

    یہ لفظ شائید لوٹنے ہے ، میرا خیال ہے کہ شائید ٹائپنگ میں غلطی ہوئی ہے۔پلیززز چیک کرلیں۔
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    پسندیدگی اور توجہ دلانے کا شکریہ، ساگراج بھائی!

    درستگی کر دی ہے۔
     
  19. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت خوب عبدالجبار بھائی۔۔
     
  20. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    پسندیدگی کا شکریہ۔
    ------------------------------------


    [center:3mpzfp01]آئے دن مل بچھڑتے ہو ادا اچھی
    چاہنا ہی جو خطا ہے تو سزا اچھی

    صبحِ غم اچھی نہ یہ شامِ بلا اچھی ہے
    موت دونوں سے یقیناً بخدا اچھی ہے

    سب دواؤں سے یہی ایک دوا اچھی ہے
    اُن کے کوچے میں‌جو آ جائے، قضا اچھی ہے

    تُو نہ ہو پاس تو دل اس سے بہل جائے گا
    تُو بھی اچھا، تری تصویر بھی کیا اچھی ہے

    جب کہا ہم نے کہ، ہم سے یہ تکلف کیسا
    نیچی نظروں سے کہا اُس نے "حیا اچھی ہے"

    بعد مدت کے ترے ہاتھ سے پینے کو ملی
    اور اے ساقئِ میخانہ پلا! "اچھی ہے"

    اُن کے دَر سے جو ملے بھیک وہ سب سے بہتر
    اُن کے دَر پر جو صدا ہو، وہ صدا اچھی ہے

    لے چلو آج مجھے کوچہءِ جاناں کی طرف
    موسم اچھا ہے، رُت اچھی ہے، فضا اچھی ہے

    میں یہ کہتا ہوں، مری آہِ رسا سے ڈریئے
    وہ یہ کہتے ہیں، کہ یہ تیز ہوا اچھی ہے

    اتنی گستاخ، کہ رہتی ہے ترے سَر پہ سوار
    زلف کہتے ہیں جسے لوگ، بلا اچھی ہے

    اچھے اچھوں کی ادائیں ہیں نگاہوں میں نصیر
    اُن کا کیا کہنا، ادا جن کی سِوا اچھی ہے


    (سید نصیر الدین نصیر)[/center:3mpzfp01]
     
  21. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ جبار جی۔۔ اچھی غزل ہے۔۔ :a180:
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    [center:1h08g7g6]جب کہا ہم نے کہ، ہم سے یہ تکلف کیسا
    نیچی نظروں سے کہا اُس نے "حیا اچھی ہے
    "[/center:1h08g7g6]
    یہ شعر بہت اچھا لگا۔۔۔۔ خوبصورت منظر کشی ہے :a180:
     
  23. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    خوبصورت انداز ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں