1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ بارے میرے بیان ہو جائے۔۔

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از حاتم راجپوت, ‏10 جنوری 2014۔

  1. حاتم راجپوت
    آف لائن

    حاتم راجپوت ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جنوری 2014
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    نام حاتم علی ہے،اورقبیلہ طے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں-- ذات کا راجپوت ہوں گو کہ ذات پات پر یقین نہیں رکھتا۔۔لیکن خواہ مخواہ نام کے آگے راجپوت کا لدا (لاحقہ) لگا کر پھرتا ہوں کہ اپنی جھوٹی انا کی تسکین ہوتی رہتی ہے--
    آبائی گاؤں رام کے،تحصیل پسرور ہے لیکن اس علاقے کی تعلیمی و معاشرتی پسماندگی کی وجہ سے گذشتہ دس سال سے اپنے ننھیال یعنی چٹی شیخاں،سیالکوٹ میں بمع اہل و عیال مقیم ہوں-والدہ معلمہ تھیں اب ریٹائرڈ ہیں اور والد صاحب ابھی بھی تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں-
    عمر پچیس برس ہے اور سی-ایس-ایس کا طالب علم ہوں-ایک بڑے بھائی ہیں اور ایک مجھ سے چھوٹی ہمشیرہ ہے، سو منجھلا ہوں۔۔
    طعبیت کچھ منچلی سی ہے لیکن محفوظ حدود میں;)۔۔
    ادب سے لگاؤ ہے اور مطالعہ سے چوتھی جماعت سے ہے،جب چھپ کے پہلی دفعہ جاسوسی ڈائجسٹ پڑھا تھا اور امی سے چپلیں کھائی تھیں-:D
    قدرتی مناظر کی تصویر کشی کا شوق رکھتا ہوں اور فطرت سے محبت کرتا ہوں-مصنوعی رویوں سے نفرت ہے اور دوغلے لوگ سخت ناپسند ہیں-لیکن حتی الامکان کوشش کرتا ہوں کہ کسی کا دل نہ دکھاؤں،
    پکا پاکستانی ہوں-- کم از کم میں تو یہی سمجھتا ہوں، فرقہ واریت سے نفرت ہے-
    علامہ محمد اقبال میرے نظریاتی شاعر ہیں،موجودہ دور میں ان سے بڑھ کر کوئی اسلام کو سمجھنے والا پیدا نہیں ہوا--
    روحانیت کی طرف بھی مائل ہوں،کچھ عرصہ قبل پراسرار علوم کا بھی شوق تھا لیکن اب تائب ہوں۔
    انشاء جی اور پروین شاکر سے بہت متاثر ہوں-

    تو کچھ ایسا ہی بور قسم کا تعارف ہے میرا- - -
     
    پاکستانی55، ھارون رشید اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ بہت خوشی ہوئی
    اللہ تعالی ہمیشہ خوشیاں دکھائیں اور کامیابیوں سے ہم کنار فرمائیں۔۔۔۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے بارے میں بہت کچھ جان کر بہت اچھا لگاآپ کی ادب سے دلچسپی پسند آئی ، اور ہم سب کو بھی باادب لوگ اچھے لگتے ہیں :)
    امید ہے آپ کو فورم پسند آیا ہوگا ، اپنی پسندیدہ لڑیوں میں جائیں اور ان کی خوبیاں اور خامیاں بیان کریں ۔:255:
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    حاتم راجپوت جی تعارف کے لیے بہت شکریہ بہت پیارا انداز ہے تعارف کا اور سادہ سا ، امید ہے آپکو ہماری اردو کی یہ خوبصورت پیاری محفل بہت پسند آئے گی اور آپ یہاں کی رونق میں خوبصورت اضافہ ہونگے:dilphool:
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا تعارف بہت اچھا لگا بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں